جاسم محمد
محفلین
گونگلووں سے مٹی جھاڑ رہے ہیں۔
سو اصل انصاف کب ہوا؟ تب یا اب؟ اور اگر اب بقول آپ کے "انصاف کا بول بالا ہوا ہے" تو پہلے ناانصافی کرنے پر "تحریک انصاف" کوئی قدم کیوں نہیں اٹھا رہی؟
انصاف کا مطلب سیدھی دھاری تلوار نہیں ہوتا۔ جہاں ملک کی عدالتوں نے انصاف کے تقاضوں کے تحت شریف خاندان کو سزائیں سنائی ہیں۔ وہیں ان کو قانون کے تحت وقتی ریلیف بھی فراہم کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں فی الحال صرف سزا معطل ہوئی ہے۔ اصل فیصلہ و سزا اپنی جگہ برقرار ہے۔ جب یہ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ کے ذریعہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ تب ہی صحیح معنی میں تعین ہوگا کہ کتنا انصاف ہوا اور کتنی ڈیل یا ڈھیل دی گئی۔ہر دو میں سے ایک فیصلہ غلط ہے۔ مطلب فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں ہے کیونکہ انصاف میں پلڑے برابر ہوتے ہیں اور اس میں دونوں انتہائی حدود پر ہیں۔