سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
By embracing this logic, the Chief Justice of the Federal Court, Justice Munir, demolished the legal foundations upon which Pakistan could have become a law-abiding nation.
ٹھیک ہے ایجاد نہیں کیا لیکن نظریہ ضرورت کا اطلاق کر کے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاکستان کو آئین و قانون سے آزادBanana Republic بنا دیا۔
 
جاسم محمد

محفلین
ویسے گھبرانا تو 2016 میں چاہئے تھا جب 2019-2020 تک ملک کا بیرونی قرضہ 110 ارب ڈالر پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا:
18-1478976900.jpg

اس وقت عوام بھنگ پی کر سوتی رہی۔ اب اس پہاڑ جیسے قرض کی ادائیگی (جو لیگی اور پی پی پی کے جمہوری ادوار میں لیا گیا) بمع سود واپس کرنے کا وقت آیا ہے تو فورا گھبرانا شروع کر دیا ہے :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
امریکہ میں شہر اور ریاست کے حساب سے قیمت میں کافی فرق ہوتا ہے۔ یہاں اٹلانٹا میں قیمت اس وقت پاکستان کے آس پاس ہی ہے۔ ہماری طرف آج معمولی سستا ہے لیکن روزانہ قیمت بدلتی ہے
یہاں سعودی عرب میں
تقریبا باون پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
لیکن ہے پورے ملک میں ایک ہی بھائو ۔ چاہے کوئی بڑا شہر ہو یا چھوٹا گائوں۔
 
زیک

مسافر
کیا crude اور burnt پٹرول کی قیمت میں فرق نہیں ہوتا؟ میں نے کہیں سنا تھا کہ ہمارے یہاں شاید crude fuel ملتا ہے۔
آپ شاید Brent Crude Oil کی بات کر رہی ہیں۔ برینٹ غیر ریفائن شدہ تیل کی ایک قسم ہے اور تیل کی قیمت کا ایک معیار۔

میں تو عام گیسولین یا پٹرول کی قیمت کا تقابل کر رہا تھا جو آپ کو پٹرول پمپ سے دستیاب ہے۔ ظاہر ہے یہ پٹرول کروڈ تیل سے مہنگا ہوتا ہے
 
اوہ اچھا ہم سمجھے تھے یہ کام بھی نکے دا ابا کر رہا ہے
نکے دا ابا ایف اے، ایف ایس سی پاس کر کے بھرتی ہوتا ہے، پھر کچھ سال بعد اپنے اپنے شعبے کی مہارت پلس حکمت عملی کا امتحان پاس کر کے بی اے یا بی ایس سی برابر ہو جاتا ہے۔ مذید لائق اور محنتی ہو تو کوئٹہ کینٹ میں دو تین سال اور لگاتا اور بلوچستان یونیورسٹی سے وار سٹڈیز میں ایم اسی سی کی ڈگری لے لیتا ( اس ڈگری کے بغیر نکے دا ابا بننے کا سرے سے کوئی چانس نہیں ہوتا)۔ اس ساری پندرہ اٹھارہ سالوں پر محیط پڑھائی, لکھائی و مار کٹائی میں معیشت نامی مضمون ان کے کہیں قریب سے بھی نہیں گزرتا ماسوائے اپنی ہی ٹی بار میں فروخت کی جانے والی اشیاء کی قیمتیں مقرر کرنے کے۔ دماغ کی رہی سہی کسر اینکل بوٹوں کی دھمک مارے رکھتی ہے اور بس پھر وہ 'یس سر' 'یس سر' کرنے جوگے ہی رہ جاتے ہیں۔

نکے دا ابا چاہے بھی تو معیشت دان نہیں بن سکتا۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ شاید Brent Crude Oil کی بات کر رہی ہیں۔ برینٹ غیر ریفائن شدہ تیل کی ایک قسم ہے اور تیل کی قیمت کا ایک معیار۔

میں تو عام گیسولین یا پٹرول کی قیمت کا تقابل کر رہا تھا جو آپ کو پٹرول پمپ سے دستیاب ہے۔ ظاہر ہے یہ پٹرول کروڈ تیل سے مہنگا ہوتا ہے
جی ۔ آٹو کریکٹ نے کچھ کا کچھ کر دیا۔
اصل میں ایک جگہ گفتگو ہو رہی تھی جس میں یہ کہا جا رہا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں اس کی قیمت دوسرے ملکوں سے کم ہے یا اس کے برابر۔ بقول ان کے پاکستان میں کروڈ فیول ملتا ہے اس لیے قیمت دوسرے ملکوں سے کم ہونی چاہیے۔
 
پاکستان میں ابھی بھی کچھ نہ کچھ سبسڈی مل رہی ہے تیل پر۔ حکومت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 106 روپے کا خرید کر عوام کو 99 روپے تک دے رہی ہے۔ باقی کے 7 روپے کہاں سے پورے ہوں گے؟
 
فرقان احمد

محفلین
پاکستان میں ابھی بھی کچھ نہ کچھ سبسڈی مل رہی ہے تیل پر۔ حکومت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 106 روپے کا خرید کر عوام کو 99 روپے تک دے رہی ہے۔ باقی کے 7 روپے کہاں سے پورے ہوں گے؟
جنات سے لینے سے تو رہے، ظاہری بات ہے کہ اگلی بار جو ہلہ بولا جاوے گا تو دونوں پلڑے ایک برابر ہو جاویں گے؛ شانت رہیں ۔۔۔! پھر بھی تشفی نہ ہو تو اُس کے بعد 106 کا خرید کر 113 کا فروخت کر دیجیے گا تاکہ رہی سہی کسر پوری ہو جاوے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top