کونسی گالیاں؟ قومی رویہ سے متعلق ایک عمومی بات کی تھی جو غلط بھی ہو سکتی ہے۔
پاکستانی نوجوانوں کو دیکھ کر یہ تاثر جاتا ہے کہ وہ اپنے ملک میں سنجیدگی سے کام کرنے کی بجائے باہر جا کر اپنی تعلیم سے کم پر کام کرنے کیلئے راضی ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جیسے ملک میں بے روزگاری، زیادہ محنت پرکم اجرت ملنا، ہروقت بڑھتی مہنگائی وغیرہ۔
اب جو پاکستانی ملک سے باہر بہترین نظام میں کام کر رہے ہیں ان کا حال بھی سُن لیں۔ وہاں جا کر بھی تارکین وطنوں کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ حکومت کو کم سے کم ٹیکس دیا جائے۔ اسی لئے زیادہ تر پاکستانی ایسی جگہ جاب کرنے کی کوشش کرتے ہیں جہاں ان کی اصل انکم چھپانا آسان ہو۔عرف عام میں اسے "کالا کام" کہا جاتا ہے۔
اسی طرح وہاں کا کاروباری طبقہ اپنے کاروباری معاملات میں غبن، بدعنوانی، ہیرا پھیری کے ہر ممکن طریقوں پر عمل پیرا ہے جیسا کہ اپنے آبائی وطن سے غلط عادتیں پڑی ہوئی ہیں۔ یہی حرکات مغرب میں پاک کمیونٹی کیلئے بدنامی کا باعث بنتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کا اپنا ملک سخت معاشی بدحالی کا شکار ہے