سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرقان احمد

محفلین
احباب سے گذارش ہے کہ سیاسی اور مذہبی سنجیدہ موضوعات پہ کسی متعلقہ لڑی میں بات چیت کریں تو مہربانی ہوگی۔
یاددہانی کا شکریہ۔ دراصل، سیاست کے حوالے سے چوہدری صاحب اور عباس اعوان صاحب کی لڑیاں کافی جاندار ہیں اور بسا اوقات تبصرہ کرنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ کیا ظلم کر دیا ۔۔۔! :)
 
ایوب صنعتی انقلاب کے ذریعہ ملازمتیں دے رہا تھا کہ جمہوریہ بھٹو آگیا۔ بھٹو نے ملک کی صنعتیں ختم کر کے عوام کو بے روزگار کیا تو ضیا نے آکر نوجوانوں کو جہاد پر لگا دیا۔ بینظیر نےجہاد سے نکال کر لبرلائز کیا تو کاروباری شریف آگیا ۔ شریف نے منی لانڈرنگ کو حلال کیا تو مشرف آگیا۔ مشرف نے امریکہ کی چاکری کے بدلے قرضے معاف کروائے تو زرداری آگیا۔ زرداری نے کرپشن حلال کی ہی تھی کہ کاروباری شریف واپس آگئے۔ شریف کا کاروبار اٹھنے ہی والا تھا کہ خان آگیا۔ اب خان ملازمتیں ، کاروبار اورقرضے ایک ساتھ دے رہا ہے لیکن قوم پھر بھی خوش نہیں ہے۔ کیونکہ یہ بنیادی طور پر ہڈحرام اور نکھٹو ہے :)
ایوب خان کے صنعتی انقلاب میں قائم ہونے والی چیدہ چیدہ سرکاری صنعتوں کے نام لکھ سکتے ہیں ؟
 

زیک

مسافر
سطحی کے بجائے اگر فیس بکی کہا جائے تو کیسا رہے گا ؟;)
آجکل تاریخ نہ جاننے اور اسے موڑ تروڑ کر پیش کرنے کا الزام فیسبک کو دیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے ہم ضیاء الحق کو مورد الزام قرار دیتے تھے۔ لیکن عمران خان کی شعلہ بیانیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ یہ بیج بہت پرانا ہے۔
 
آجکل تاریخ نہ جاننے اور اسے موڑ تروڑ کر پیش کرنے کا الزام فیسبک کو دیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے ہم ضیاء الحق کو مورد الزام قرار دیتے تھے۔ لیکن عمران خان کی شعلہ بیانیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ یہ بیج بہت پرانا ہے۔
امریکی ارب پتی ہنری فورڈ جب یہ کہتا ہے کہ 'ہسٹری از بنک' تو اُس کی اس بات کا سفر سن صفر سے شروع ہو جاتا ہے۔ بیج پرانے ہی رہنے ہیں۔

ہر فاتح، ہر حاکم نے اپنی مرضی اور اپنی تعریف پر مبنی تاریخ لکھوائی، سو جو کچھ ایوب خان نے لکھوایا اس پر ٹھپے پاکستان میں زیادہ عرصے برسر اقتدار رہنے والے آمروں نے ہی لگوائے کہ اس میں انکا ہی فائدہ تھا۔ اور جس نسل نے ان آمریتوں کے دور میں بچپن اور ٹین ایج گزاری اور سرکاری مطالعہ پاکستان رٹی ہے انھیں اس تاریخ سے ہٹ کر کچھ اور باور کروانا بہت مشکل ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ایوب خان کے صنعتی انقلاب میں قائم ہونے والی چیدہ چیدہ سرکاری صنعتوں کے نام لکھ سکتے ہیں ؟
ایوب کے زمانہ میں ایک سرکاری ادارہ مختلف شعبہ جات میں صنعتیں لگاتا تھا اور بعد میں 22 بڑے سرمایہ کار خاندانوں کو نجکاری کیلئے پیش کر دیتا تھا۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہتا تو آج ملک ایشین ٹائیگر ہوتا۔
 

جاسم محمد

محفلین
دو تصویریں ۔
چادر پہنانے سے پہلے لفافہ بلاول کی جیب میں۔
چادر پہنانے کے بعد لفافہ حامد میر کی جیب میں۔
میرا مطلب وہ نہیں، کوئی ضروری ڈاکومنٹ بھی ہو سکتا ہے۔ :)

 
لیگی اکاؤنٹ الرٹ۔ اپنے لیڈر کا یہ حال ہے کہ ریہرسل کر کے کسی کی لکھی ہوئی تقریر پڑھتا ہے۔ اور وہ بھی اٹک اٹک کر۔
عمران خان سے ایسی پرچی پر لکھی تقریریں نہیں پڑھوانی ۔ فی البدیہہ ہی ٹھیک ہے۔
پھر عالمی ذرائع ابلاغ میں ان کے نام نامی کے ساتھ ساتھ جو لفظ پاکستان کی بھد اڑتی ہے وہ بھی بالکل ٹھیک ہے۔ سپورٹران وغیرہ خوامخواہ ردعمل نا دیا کریں۔ قسمت کا لکھا سمجھ کر چپ چاپ قبولیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
خان صاحب کو ریہرسل کرنے کا مشورہ دینے کے ساتھ گاہے گاہے یہ باور کراتے رہنا بھی از بس مفید ثابت ہو سکتا ہے کہ اب وہ وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز ہیں۔ زبان کی پھسلن کا تناسب ایک حد سے متجاوز ہو گیا تو ڈراما کامک کی سرحدوں سے باہر نکل کر ٹریجڈی کی طرف بھی بڑھ سکتا ہے اور ہم شاید اس عظیم المیے کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔۔۔!
 

ابوعبید

محفلین
آپ سے بڑے نمونے آئے اور یہ کوشش کرتے رہے۔ آپ بھی کر کے دیکھ لیں
زیک کے بارے میں سنا تھا کہ وہ بڑا سمجھدار، تحمل مزاج اور ڈیڈیکیٹڈ بندہ ہے ۔ لیکن اب پتہ چلا ہے کہ موصوف آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر خود کلامی بھی کرتے ہیں :D
 

ابوعبید

محفلین
ایوب صنعتی انقلاب کے ذریعہ ملازمتیں دے رہا تھا کہ جمہوریہ بھٹو آگیا۔ بھٹو نے ملک کی صنعتیں ختم کر کے عوام کو بے روزگار کیا تو ضیا نے آکر نوجوانوں کو جہاد پر لگا دیا۔ بینظیر نےجہاد سے نکال کر لبرلائز کیا تو کاروباری شریف آگیا ۔ شریف نے منی لانڈرنگ کو حلال کیا تو مشرف آگیا۔ مشرف نے امریکہ کی چاکری کے بدلے قرضے معاف کروائے تو زرداری آگیا۔ زرداری نے کرپشن حلال کی ہی تھی کہ کاروباری شریف واپس آگئے۔ شریف کا کاروبار اٹھنے ہی والا تھا کہ خان آگیا
اچھی خاصی لطائف کی لڑی چل رہی تھی کہ پھر جاسم آ گیا :D
 
9xglyu6.jpg

شہد کی فیکٹری کے معائنے کے بعد عالمی کینچے (بنٹے) ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے۔ :)
 
دو تصویریں ۔
چادر پہنانے سے پہلے لفافہ بلاول کی جیب میں۔
چادر پہنانے کے بعد لفافہ حامد میر کی جیب میں۔
میرا مطلب وہ نہیں، کوئی ضروری ڈاکومنٹ بھی ہو سکتا ہے۔ :)



ہزاروں فیک اکاؤنٹس کی مالک تحریک یوتھیان سے گزارش ہے کہ فوٹو شاپ ہی ڈھنگ سے سیکھ لیں۔ یہ رہیں اصل تصاویر۔

D43-FAaa-Ws-AAfli-G.jpg

D43-FAb3-Xo-AEVSQH.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top