سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
سرکار اور محکمہ زراعت والے تھوڑی سی ہمت تو کریں۔
محکمہ زراعت کی افغان پالیسی کشمیر میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ پھر بھارتی محکمہ زراعت وہی پالیسی بلوچستان اور دیگر صوبوں میں شروع کر دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب ہر عسکری حربہ استعمال کر لینے کے بعد مسئلہ کشمیر کا حل سیاسی یعنی میز پر ڈھونڈا جائے گا۔ اور اسی نیت سے آج آفیشل سیاسی نقشے جاری کئے گئے ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
احباب سے کئی بار عرض کیا ہے کہ یہ لڑی صرف سیاسی "لطائف" کے لیے ہے۔
سیاسی بات چیت کے لیے آپ کے پاس اور کئی موزوں لڑیاں سیاست کے زمرہ میں موجود ہیں۔ :)
آپ کسی نئی لڑی کو شروع کرنا چاہیں تو بھی کوئی پابندی نہیں۔:)
معذرت چاہیں گے کہ آئیندہ ایسے مراسلے بغیر بتائے حذف کر دیے جائیں گے۔:)
 

ثمین زارا

محفلین
بھائی صاحب چنتخب کی میڈیا ٹیم سے ہی ہیں۔
خاتون کو جفت سازوں کی خوب پہچان ہے۔ مبارک ہو۔ :)
بس اللہ نے صحیح غلط کی پہچان دے ہ
سرکار کے یہ سب اقدامات کاسمیٹک ہیں۔ بنیا ایسی زبان تب ہی سمجھتا ہے جب اسکا بازو مروڑ رکھا ہو، ویسے وہ مکمل بدمعاش ہے۔
اللہ کا احسان کہ سمجھ دی ۔ ۔ ورنہ تو
صُمّم بُکْم عُمْی فَھُمْ لَا یَرْجِعُوْن۔ (البقرة:١٨) ۔ ۔ ۔رہے نام اللہ کا ۔ ۔ اللہ نہ چاہے تو انسان عقل ہوتے بھی اس کا استعمال نہیں کرتا ۔ ۔

جی جیسے میاں صاحب نے بازو موڑ کر رکھا تھا ۔ ۔ کتنا ڈرتا تھا نا مودی ان سے ۔ ۔ تھر تھر کانپتا تھا ۔ ۔
اور اوباما کی تو پرچیاں دیکھ کر ڈر کے مارے ہنسی بھی نکل جاتی تھی ۔ ۔
 
آخری تدوین:

آورکزئی

محفلین
نہیں نہیں آپ گر پڑ کر کھانے کھلا کھلا کر ماریں ۔ ۔ ساڑھیوں سے دھوبی پٹکے دیں ۔ ۔ ۔ یا گونگے کا گڑ کھا کے ٹکر ٹکر دیکھیں ۔ ۔ کوئ دو سو چار سو سال تک اچھے بھائ ۔ ۔ اس دوران خزانے جمع کرنے میں قارون کو بھی مات دے دیں ۔ ۔ بیٹوں کو گھونگھٹ میں چھپا کر کاکی کے ساتھ گلیوں بازاروں میں دھکے کھائیں ۔ ۔ اور نعرے لگائیں ۔ ۔ مجھےےےےےے کیوَں ۔ ۔ ۔ ۔

تکلیف سمجھ سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ثمین زارا

محفلین
تکلیف سمجھ سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بے تکی باتیں کرنے کا مطلب ہے کہ کوئی دلیل نہیں ۔ ۔ کیا بات کی جائے آپ سے ۔ ۔ خوش رہیں اپنے حال میں ۔ ۔

ویسے بھی مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ میاں صاحب ایک نشہ ہیں ۔ ۔ آپ کا قصور نہیں اس سستے نشے کا قصور ہے ۔ ۔

اللہ ہم سب کو عقل سلیم (عقلِ شریف نہیں) عطا فرمائیں ۔ ۔
 

جاسم محمد

محفلین
اچھا ہندوستان اپنے ہی آئین میں تبدیلی کر کے، اپنے ہی زیر قبضہ کشمیر کو اپنے ملک کا حصہ کہہ دے، تو کشمیر پاکستان کے ہاتھ سے نکل جاتا ہے، نیازی کشمیر کا سودا کر دیتا ہے۔
نیپال بھارت کے زیر قبضہ علاقے اپنے نقشے میں اپنا حصہ ظاہر کر دے تو غیرتمند قوم بن جاتا ہے۔
اور پاکستان اپنے ملک کے نقشے میں اپنا تو چھوڑ بھارت کا کشمیر بھی اپنا حصہ بنا لے تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے، یہ تو بس کاغذی کاروائی ہے۔
بات وہی ہے جو ہم نے ہزار بار کی ہے، بغضِ عمران لا علاج ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اب کوئی ان کو غدار کہے گا تو لوگ کہیں گے کہ اس کے پیچھے فوج ہے :)
ویسے احسن اقبال نے اتنی عربی سیکھی کہاں سے؟ عربی کا عالم فاضل لگتا تو نہیں، موصوف کا بھی تو کوئی اقامہ وغیرہ نہیں ہے کسی عرب ریاست کا۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top