سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
50 کروڑ تک کرپشن والے سے سوال کرنا جرم قرار پائے گا اب آپ کھل کر49 کروڑ تک کرپشن کی گنگا میں ڈبکیاں لگا سکتے ہیں، نیب سرکاری ملازمین، وزراء اور بزنس کمیونٹی سے ان کو کرپشن پر سوال نہیں پوچھ سکے گی۔
پوچھنا تھا "یہ کسی کے باپ کا پیسہ ہے کہ عوام اسے بھول جائیں گے؟"
نیب کی 15 ماہ میں کارکردگی یہ ہے کہ روزانہ فلاں فلاں کا کیس کھول دیا۔ فلاں فلاں کو گرفتار کر لیا۔ اور پھر کچھ ماہ بعد سب کے سب مقررہ مدت میں کیس نہ چلنے کے باعث پاک صاف ہو کر ضمانتیں کروا کر باہر آجاتے ہیں۔ اب اس میں تبدیلی آئے گی اور کیسز اپنے منطقی انجام تک پہنچے گے۔
 
زیرک

محفلین
عوام ڈیڑھ سال سے روٹی روٹی پکارتی پھرتی ہے لیکن ریاست کمینہ کے حکمران نے روٹی سستی کرنے کے لیے کوئی آرڈی ننس لانا گوارا نہیں کیا،
لیکن جب اپنی گردن پھنستی دیکھی تو فوراً گردن بچاؤ آرڈی ننس لایا گیا۔
 
ماضی سے سبق سیکھ لیا گیا ہے۔
شہباز شریف کی سستی روٹی اسکیم اورآٹے پر سبسڈی کی تحقیقات شروع - ایکسپریس اردو
 
زیرک

محفلین
ایمرجنسی پلس اور +NRO
ناطرین ایک تھی پرویز مشرف کی "ایمرجنسی پلس"، اس بار عمران خان نے اس سے بھی بڑی چھوڑی ہے
اور وہ ہے خود کو اپنے دوستوں کو نیب سے بچانے کے لیے "+NRO"
 
زیرک

محفلین
آج پہلی بار میں نے پی ٹی آئی کے حامیوں کو اپنی لیڈرشپ کو وہ وہ ہیوی ویٹ گالیاں دیتے سنا ہے جو انہوں نے کبھی نوازشریف کو بھی نہیں بکیں تھیں، تبدیلی آ گئی ہے۔
 
زیرک

محفلین
آئیے دیکھیئے ریاست کمینہ کیسی ہے؟
جہاں اپنوں کے لیے این آر او پلس اور غریبوں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ،
جہاں اپنوں کے لیے این آر او پلس اور صرف اپنی پارٹی کے لیے نیب کے قوانین، غریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھینا
حکمراں‌ ہو گئے کمینے لوگ
 
جاسم محمد

محفلین
ایمرجنسی پلس اور +NRO
ناطرین ایک تھی پرویز مشرف کی "ایمرجنسی پلس"، اس بار عمران خان نے اس سے بھی بڑی چھوڑی ہے
اور وہ ہے خود کو اپنے دوستوں کو نیب سے بچانے کے لیے "+NRO"
اگر عدالت میں ثابت ہوگیا کہ ایسا ہی ہے تو آرڈیننس معطل ہو جائے گا۔ انتظار فرمائیں
 
جاسم محمد

محفلین
آج پہلی بار میں نے پی ٹی آئی کے حامیوں کو اپنی لیڈرشپ کو وہ وہ ہیوی ویٹ گالیاں دیتے سنا ہے جو انہوں نے کبھی نوازشریف کو بھی نہیں بکیں تھیں، تبدیلی آ گئی ہے۔
پلاسٹک کے انصافینز کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ افسوس تحریک انصاف ن لیگ اور پی پی پی کی طرح پارٹی کے اندھے غلام پیدا نہ کر سکی
 
جاسم محمد

محفلین
آئیے دیکھیئے ریاست کمینہ کیسی ہے؟
جہاں اپنوں کے لیے این آر او پلس اور غریبوں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ،
جہاں اپنوں کے لیے این آر او پلس اور صرف اپنی پارٹی کے لیے نیب کے قوانین، غریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھینا
حکمراں‌ ہو گئے کمینے لوگ
ان نئے نیب قوانین سے اپوزیشن کو زیادہ فائدہ ہوگا۔ پکڑ دھکڑ اور پھر کچھ ماہ بعد بغیر کسی ٹرائل کے ضمانتوں کا مضحکہ خیز سلسلہ بھی تھم جائے گا
 
زیرک

محفلین
پلاسٹک کے انصافینز کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ افسوس تحریک انصاف ن لیگ اور پی پی پی کی طرح پارٹی کے اندھے غلام پیدا نہ کر سکی
پلاسٹک کے ووٹرز کے سر پر ہی حکومت میں ہو، پلاسٹک پگھل رہا ہے، بھاگو عمارت گرنے کو ہے
 
زیرک

محفلین
ان نئے نیب قوانین سے اپوزیشن کو زیادہ فائدہ ہوگا۔ پکڑ دھکڑ اور پھر کچھ ماہ بعد بغیر کسی ٹرائل کے ضمانتوں کا مضحکہ خیز سلسلہ بھی تھم جائے گا
اپوزیشب نے جتنا بھگتنا تھام بھگت لیا، اپنی باری آئی تو بزنس کمیونٹی کے نام پر خود کو بچا لیا، بچ نہیں سکو گے
 
جاسم محمد

محفلین
اپوزیشب نے جتنا بھگتنا تھام بھگت لیا، اپنی باری آئی تو بزنس کمیونٹی کے نام پر خود کو بچا لیا، بچ نہیں سکو گے
اپوزیشن پر تو ابھی اس حکومت نے کوئی کیس نہیں کیا۔ یہ ابھی تک پرانی حکومتوں کے بنائے ہوئے کیسز میں ہی پھنسے پڑے ہیں۔
 
زیرک

محفلین
عمارت تو ۳،۵ سال بعد اپنی مدت پوری کرکے ہی گرے گی۔ بیشک جتنا مرضی عوامی مقبولیت کھو دے۔ یہ آئین و قانون کہتا ہے
یاد رکھنا اس بار اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگے گا (یہ بھی آئین کہتا ہے) اور پھرسارا کچرا باہر ہو جائے گا۔
 
زیرک

محفلین
اپوزیشن پر تو ابھی اس حکومت نے کوئی کیس نہیں کیا۔ یہ ابھی تک پرانی حکومتوں کے بنائے ہوئے کیسز میں ہی پھنسے پڑے ہیں۔
پرانے کیسز ہی اتنے تھے کہ وہی کافی تھے، انہیں کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی، ہاں اپنی باری آئی تو چیخیں تھیں کہ آسمان کو چھو رہی تھیں، پھر دے مارا ایک اور این آر او
 
زیرک

محفلین
برطانیہ نےایک ڈکٹیٹر کو لٹکا دیا، نتیجہ وہ آج کہاں سے کہاں پہنچ گئے؟
چین نے فوجیوں کے کاروبار کرنے پہ پابندی لگائی، نتیجہ آج چین ورلڈ اکنامک پاور ہے
ترک عوام نے ڈکٹیٹروں کو سڑکوں پہ گھسیٹ کر ان پر مقدمے چلائے، وہ آج اپنی ہائبرڈ کاریں بنا رہے ہیں
ایک ہم ہیں کہ لیا اپنی ہی صورت کو بگاڑ
ایک کے بعد ایک مہاتما تراش کر شخصیت کے بت پوج رہے ہیں اور ان کے ماوراء آئین قانون کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top