پہلے لوگ ایک دوسرے سے لڑتے تھے تو بہت بدتمیزی کرتے تھے ۔ تو تو میں ہوجاتی تو غصے میں جھاگ چھوڑتے منہ سے موٹی موٹی گالیاں دیتے تھے ۔
پھر تعلیم عام ہوگئی ۔ میڈیا نے قوم کو شعور دے دیا ۔ شعور آیا تو اخلاق بھی بہتر ہوا ۔ اگر آج کل لڑائی کچھ یوں ہوتی ہے
پہلا : اوئے حامد میر
دوسرا : اوئے حامد میر ہوگا تو یا تیرا سارا خاندان ہی " میر "
پہلا : چل حامد میر نہ سہی۔۔ تو نجم سیٹھی
دوسرا : اوئے تو نے مجھے نجم سیٹھی کہا ۔ تو خود انصار عباسی، تیرا بھائی عمر چیمہ
پہلا : دیکھو میں شرافت دکھا رہا ہوں ورنہ تم کسی عامر لیاقت سے کم نہیں ہو
جب بات بہت بڑھ جاتی ہے تو دوسرا کہتا ہے
تم بھی پورے شکیل الٰرحمان ہو