محترم دوستو!
السلام علیکم!
میں آپ تمام حضرات و خواتین کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اس دھاگے میں ، القلم فورم پر، ذاتی پیغامات کے ذریعے ، ٹیلی فون پر اور بہ نفس نفیس میرے پاس تشریف لاکر رنج و غم کے اس موقع پر میری حوصلہ افزائی فرمائی مجھ سے تعزیت کا اظہار کیا مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت فرمائی ۔
بے شک شریک حیات اور ہمسفر زندگی کی جدائی بہت کربناک ہوتی ہے لیکن مشیت الہی کے آگے سر تسلیم خم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں اس اندوہناک موقع پر آپ کے ان پیغامات سے میرے حوصلوں کو تقویت ملی، مجھے قلبی سکون عطا ہوا اور میرا غم ہلکا ہوا اللہ کریم آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین