سولھویں سالگرہ سید عمران بھائی کے ساتھ علمی اور معلوماتی مکالمہ

صابرہ امین

لائبریرین
ہمارا کمزور دماغ!!!
اوہ، میں یہ کتاب پڑھنا چاہتی تھی بھائی ۔ اب اگر یہ سب آپ نے خود سے سوچ کر لکھا ہے تو بتائیے کہ کوئی بھی ایسا کر سکتا ہے یا صرف مفتیان یا عالمِ دین ہی کر سکتے ہیں ۔ کیونکہ جب داغ دہلوی نے فرمایا :
جس میں لاکھوں برس کی حوریں ہوں
ایسی جنت کو کیا کرے کوئی

تو طوفان مچ گیا تھا۔
 
سید عمران

محفلین

داغ نے کوئی فتوی تھوڑی داغا تھا...
بس جو بات کریں یا لکھیں مستند کتاب سے کریں!!!
 
سید عمران

محفلین
اوپری دل سے کہا ہو گا
بلکہ ہم تو کہتے ہیں کہ لاعلمی میں ہی ایک نعمت سے ہاتھ کھو بیٹھے یوں کہنے کی نا شکری کر کے۔
جب وہاں سے کبھی نہیں نکلیں گے تو ایک دن ہم بھی اربوں کھربوں سال کے ہوجائیں گے...
وہاں کا معاملہ کیا ہے دنیا پر قیاس نہیں کرسکتے...
وہاں سورج چاند نہیں دن رات کی گردش نہیں سو عمر میں بڑھوتری بھی نہیں...
وقت ٹھہر جائے گا...
مشروب پینے سے اس کی چاہت میں کمی کی بجائے ازدیاد ہوگا. ہر گھونٹ پہلے سے لذیز لگے گا. ایک ہی چیز مختلف بار کھائیں گے اور ہر بار نیا ذائقہ ملے گا!!!
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
جب وہاں سے کبھی نہیں نکلیں گے تو ایک دن ہم بھی اربوں کھربوں سال کے ہوجائیں گے...
وہاں کا معاملہ کیا ہے دنیا پر قیاس نہیں کرسکتے...
وہاں سورج چاند نہیں دن رات کی گردش نہیں سو عمر میں بڑھوتری بھی نہیں...
وقت ٹھہر جائے گا...
مشروب پینے سے اس کی چاہت میں کمی کی بجائے ازدیاد یوگا. ہر گھونٹ پہلے سے لذیز لگے گا. ایک ہی چیز مختلف بار کھائیں گے اور ہر بار نیا ذائقہ ملے گا!!!
اللہ ہم سب کو جنت الفردوس کا مکین بنائے ۔ ۔ آمین
 
Top