سولھویں سالگرہ سید عمران بھائی کے ساتھ علمی اور معلوماتی مکالمہ

شکیب

محفلین
کیا فرماتے ہیں قبلہ مفتی صاحب بیچ اس مسئلے کے کہ زید نے بکر کے لیے بطور قصیدہ ایک لڑی بنائی مگر بکر نے جواباً زید کی ہجو شروع کر دی۔ اگر بکر نے یہ رویہ پانچ سال سے اپنایا ہوا ہے تو دیانۃً زید کتنا حصہ ہجو مذکورہ کا واپس لوٹا سکتاہے بشرطِ خوفِ عدم عدل؟
 
آخری تدوین:
کیا فرماتے ہیں قبلہ مفتی صاحب بیچ اس مسئلے کے کہ زید نے بکر کے لیے بطور قصیدہ ایک لڑی بنائی مگر بکر نے جواباً زید کی ہجو شروع کر دی۔ اگر بکر نے یہ رویہ پانچ سال سے اپنایا ہوا ہے تو دیانۃً زید کتنا حصہ ہجو مذکورہ کا واپس لوٹا سکتاہے بشرطِ خوفِ عدم دل؟
چلیں بھیا ،
آپ کا کام آ گیا ہے ،
جلدی سے فتوی دیں اور دیہاڑی لگائیں ،
ہم شام کو چائے پینے آرہے ہیں
 

شکیب

محفلین
سنجیدہ سوال یہ کہ ہم جیسے نوجوان بغیر مدرسے گئے کیسے ٹھوس اور پختہ علم حاصل کر سکتے ہیں؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ آپ سے ملنے جلنے والے "غیر عالم" لوگوں میں آپ کیا چیز سب سے زیادہ قابلِ اصلاح پاتے ہیں؟ دوسرے لفظوں میں علماء کو عوام کی کون سی چیزیں سب سے زیادہ تکلیف دیتی ہیں؟
 
Top