سنجیدہ سوال یہ کہ ہم جیسے نوجوان بغیر مدرسے گئے کیسے ٹھوس اور پختہ علم حاصل کر سکتے ہیں؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ آپ سے ملنے جلنے والے "غیر عالم" لوگوں میں آپ کیا چیز سب سے زیادہ قابلِ اصلاح پاتے ہیں؟ دوسرے لفظوں میں علماء کو عوام کی کون سی چیزیں سب سے زیادہ تکلیف دیتی ہیں؟
اس وقت علماء ہوں یا غیر عالم سب سے اذیت ناک چیز اخلاقی تربیت کی کمی ہے...
اسلام کے مبادیات تین اجزاء پر منقسم کیے جاسکتے ہیں...
1... ایمانیات
2... عبادات
3... معاملات
4... معاشرت
5... اخلاقیات
ایمان کے بنیادی عقائد جو ہیں سو ہیں عبادات کا بھی تھوڑا بیت چرچا ہوجاتا یے البتہ باقی تین کا حال تو کچھ نہ پوچھیں...
معاشرت دیکھیں کہ شادی بیاہ اور جنازوں میں اصل سادگی پر مصنوعی اور خودساختہ رسومات غالب ہیں...
معاملات دیکھیں کہ ہر شخص دوسرے کا پیسہ ہڑپ رہا ہے. کسی کو قرض دینا یا مشارکت و مضاربت کے ساتھ کاروبار کرنا محال ہوگیا ہے...
اور اخلاقیات جس سے ہر وقت واسطہ ہڑتا ہے اس کو تو کوئی دین کا حصہ ہی نہیں سمجھتا. بلا ضرورت جھوٹ بولا جاتا ہے. بے وجہ غیبت کی جاتی ہے. دفاتر میں جلن حسد سے ٹانگ کھینچا عام ہے. اور ہر وقت غصہ میں بھرے رہنا معاشرتی بیماری بن گئی ہے!!!