سینئر صحافی حامد میر پر جیو نیوز کی جانب سے پابندی عائد

جی، وزیر اعظم اور اسکی کابینہ سب فارغ ہو جاتے ہیں۔ اس کی جگہ نگران وزیر اعظم اور کابینہ آتی ہے، اور تین ماہ کے اندر اندر نئے الیکشنز کروانے ہوتے ہیں۔
چاہے تین مہینوں میں ملک دیوالیہ ہی کیوں نہ ہوجائے
 
جاسم محمد

محفلین
حامد میر کو نکالنے کا فیصلہ جنگ جیو گروپ کے مطابق ان کا اپنا ہے۔ لیکن پھر بھی سازشی نظریہ والے فوج و ایجنسی پر الزام لگاتے رہیں گے۔

جنگ ، جیو گروپ کا موقف
اہم خبریں
JUNE 01, 2021

سول سوسائٹی اورمیڈیا حقوق کی تنظیموں کی جانب سے صحافی اسد طور پر نامعلوم افراد کے حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں جیو کے سینئر اینکر حامد میر نے تقریر کی جسکے نتیجے میں معاشرے کے مختلف حلقوں کا شدید ردعمل سامنے آیا۔

ہم ایڈیٹوریل کمیٹی اور وکلاء کے ساتھ اس صورتحال کا جائزہ لیں گے کہ پالیسی یا قانون کی کوئی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔

اس دوران کیپٹل ٹاک کی میزبانی عارضی میزبان کے سپرد کی جارہی ہے۔ ہم اپنے ناظرین اور قارئین کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ ملک میں کسی بھی دوسری میڈیا آرگنائزیشن کے مقابلے میں کرپشن، توہین رسالت اور غداری جیسے سیکڑوں جھوٹے الزامات پر جنگ جیو گروپ کو بند کیا گیا، ہمارے صحافیوں کو مارا پیٹا گیا، اپنے ناظرین اور قارئین کو حالات سے باخبر رکھنے میں آرگنائزیشن کو دس ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

تاہم گروپ اور اس کے ایڈیٹرز کے لیے مشکل ہوگیا کہ وہ اپنے دائرہ اختیار سے باہر کی گئی تقریر یا تحریر کے مواد کی ذمہ داری کیسے لیں، جو واقعتاً ایڈیٹوریل ٹیم نے دیکھا ہو اور نہ ہی اس کی منظوری دی ہو۔

حامد میر اور دوسرے صحافی اپنے ساتھی صحافی پر حملے کے حوالے سے جس غم و غصے یا مایوسی کا شکار ہوئے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، تاہم صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کیلئے بہتر طریقے اور ذرائع موجود ہیں۔

پاکستان میں صحافیوں کی بہت بڑی تعداد عوام کے جاننے کے حق کے لیے لڑتے ہوئے جانوں اور آزادی سے محروم ہوئی۔

پی ایف یو جے، ایچ آر سی پی، اے پی این ایس سی، اے ایم ایم ای ڈی اور سی پی این ای اس کے ساتھ ساتھ میڈیا حقوق کی عالمی تنظیمیں حکومت سے مطالبہ کرتی رہی ہیں کہ وہ صحافیوں کو ایسے اقدامات کے خلاف تحفظ دیا جائے مگر اب تک کسی حکومت نے ایسا نہیں کیا۔
جنگ ، جیو گروپ کا موقف
 
جاسم محمد

محفلین
صحافیوں نے اغوا ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان کی چھترول کر دی۔ آپ صرف ان صحافیوں کیساتھ کیوں کھڑے ہوتے ہیں جو آئی ایس آئی پر الزام لگاتے ہیں؟ مطیع اللہ جان لاجواب
 
جاسم محمد

محفلین
ان 1500 صحافیوں کا پول تو اسی مطیع اللہ جان نے کھولا ہے۔ بینر پکڑے ہیں اور معلوم بھی نہیں کہ حامد میر کون ہے ہاہا

ہاہاہا۔ ان میں سے صحافی تو صرف ایک دو ہی تھے۔ باقی سارے سیاسی جماعتوں کے جلسوں کی طرح بلوائی تھے :LOL:
 
سیما علی

لائبریرین
ہاہاہا۔ ان میں سے صحافی تو صرف ایک دو ہی تھے۔ باقی سارے سیاسی جماعتوں کے جلسوں کی طرح بلوائی تھے :LOL:
Journalists over the last few years have endured indirect censorship and outright violence for simply trying to do their job. Now an attempt is underway to replace these blatantly illegal tactics by legislation that ultimately has the same objective — to bludgeon the community into acquiescence. However, the government should know that the media in this country still has the spine and the integrity to stand its ground.

Published in Dawn, June 2nd, 2021

Draconian media law - Newspaper - DAWN.COM
 
سیما علی

لائبریرین
میرا اصل مسئلہ جیو پر واپس آنا یا جنگ اخبار میں دوبارہ کالم لکھنا نہیں، میرا اصل مسئلہ ہے کہ Enough is Enough بس بہت ہو گئی، بہت مار لیا آپ نے ہمیں بہت تکلیف پہنچا لی۔آپ نے ہمیں بہت تکلیف پہنچا لی۔ آپ ہمیں درد پہنچانا بند کر دیں تو ہم بھی اپنی زبان کو لگام ڈال لیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

حامد میر
 
اور آج جمہوری انقلابی سینئر صحافی حامد میر نے فوجی جرنیلوں سے معافی مانگ لی
1-E23-E923-149-F-45-A6-B636-3-FA472-F82-DF3.jpg
 
دراصل پاکستان کا کرپٹ نظام ایسا ہے کہ یہاں مزاحمت کو برداشت نہیں کیا جاتا
ہرچند کہ درایں صورتحال پرخطرتفویض درجہ بندی بجائے خود خطرے سے خالی نہیں ، تاہم تمام خطرات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مابدولت طوہا" و کرہا" عزیزی جاسم کے مراسلہ مندرجہ بالا کو درجہ بندیء ' مثبت ' سے نوازتے ہوئے تشویش خفیف محسوس کرنے میں اپنے تئیں بجا گردانتے ہیں ۔:):)
 
وسیم

محفلین
بوٹوں کے پجاری حامد میر کی معافی پہ ریجیکٹڈ اور نا منظور کے نعرے لگا رہے ہیں جیسے ان کے بوٹوں والے بھگوان ان کی ہی سنتے ہیں۔ ان پجاریوں نے بعد میں کھسیانی بلی کی طرح پھر سے پرانی تنخواہ پہ ہی کام کرنا ہے۔ کوئی میرے بھگوان کی توہین نا کرے، بلا بلا وغیرہ وغیرہ
 
وسیم

محفلین
اور آج جمہوری انقلابی سینئر صحافی حامد میر نے فوجی جرنیلوں سے معافی مانگ لی
1-E23-E923-149-F-45-A6-B636-3-FA472-F82-DF3.jpg

حامد میر ان فوجی جرنیلوں کا ہی پروردہ ہے۔ اس نے ایک بات کہی تھی کہ ہمارے پاس طاقت نہیں کہ آپ کے گھر گھس جائیں لیکن ہم آپ کے گھر کی باتیں بتائیں گے۔ اس کے بعد جرنیلوں کے چراغوں میں روشنی نا رہی۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
بوٹوں کے پجاری حامد میر کی معافی پہ ریجیکٹڈ اور نا منظور کے نعرے لگا رہے ہیں جیسے ان کے بوٹوں والے بھگوان ان کی ہی سنتے ہیں۔ ان پجاریوں نے بعد میں کھسیانی بلی کی طرح پھر سے پرانی تنخواہ پہ ہی کام کرنا ہے۔ کوئی میرے بھگوان کی توہین نا کرے، بلا بلا وغیرہ وغیرہ
 
جاسم محمد

محفلین
حامد میر ان فوجی جرنیلوں کا ہی پروردہ ہے۔ اس نے ایک بات کہی تھی کہ ہمارے پاس طاقت نہیں کہ آپ کے گھر گھس جائیں لیکن ہم آپ کے گھر کی باتیں بتائیں گے۔ اس کے بعد جرنیلوں کے چراغوں میں روشنی نا رہی۔۔۔
پھر تو معافی ان جرنیلوں کو مانگنی چاہئے تھی۔ حامد میر کیوں مانگ رہا ہے
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top