سینما کہانی، ہماری زبانی

نکتہ ور

محفلین
فلم ڈاؤن لوڈ کر کے رکھ لیتے ہیں۔ جب گھر والوں سے جھگڑا ہو تب چلاتے ہیں۔ اگر وہ منا لیں تو چھوڑ دیتے ہیں ورنہ دیکھتے رہتے ہیں۔ تین چار فلمیں ہو گئی ہیں۔ باقی بھی دیکھنے کا پختہ ارادہ ہے! :sneaky::sneaky::sneaky:
یعنی جب گاؤں کا زمیندار فصل اترنے پر تھانے میں حصہ دینے پہنچے تو سمجھ لینا چاہیے کہ کوئی واردات ہونے والی ہے اور جب تین چار فلمیں ڈاؤنلوڈ ہو جائیں تو۔۔۔:thinking::thinking: :worried::worried: :waiting::waiting:

:):):)
 
زیک

مسافر
پہلے تو حیرت ہوئی کہ ابھی تک آپ نے سینما نہیں دیکھا تھا مگر پھر خیال آیا کہ اگرچہ میں‌بچپن میں بھی سینما جا چکا ہوں مگر پاکستان میں سینما میں بہت کم ہی فلمیں دیکھیں۔
 
لاریب مرزا

محفلین
پہلے تو حیرت ہوئی کہ ابھی تک آپ نے سینما نہیں دیکھا تھا مگر پھر خیال آیا کہ اگرچہ میں‌بچپن میں بھی سینما جا چکا ہوں مگر پاکستان میں سینما میں بہت کم ہی فلمیں دیکھیں۔
ارے آپ اتنے حیران مت ہوں.. یہاں خواتین میں بہت کم رجحان پایا جاتا ہے سینما وغیرہ جانے کا.. وہ تو ہم اپنی ایڈونچر پسند طبیعت کی بدولت جہاں تک ممکن ہو سکے ایسے پروگرام بناتے رہتے ہیں..
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے سینے میں ایک جہان آباد ہے سینما گھروں کا۔ سیالکوٹ کے تمام اور لاہور کے بیشتر سینما گھروں میں میں نے فلمیں دیکھی ہیں۔ میری زندگی کا ایک پانچ سات سالہ دور ایسا تھا کہ میں نے شاید ہی کسی ہفتے کے دوران ایک دو فلم سینما میں نہ دیکھی ہو۔سب سے پرانی یاد چند برس عمر کی ہے جب والدین کے ساتھ محمدعلی ندیم زیبا کی فلم "دامن اور چنگاری" دیکھی تھی۔آخری یاد شاید پندرہ بیس سال پہلے کی ہے جب میں نے سینما کے سب سے نچلے درجے میں بیٹھ کر "چُوڑیاں" دیکھتے ہوئے ایک فلم بین سے پوچھا تھا ، یار تم نیچے زمین پر بیٹھ کر فلم کیوں دیکھ رہے ہو، کہنے لگا، دو چار دن سے جگہ ہی نہیں مل رہی تھی ، لیکن میں نے بھی چوتھی بار آخر فلم دیکھ ہی لی۔ :)

کبھی ادھر کی ہوا چلی تو میں بھی کچھ واقعات لکھوں گا۔:)
 
لاریب مرزا

محفلین
سب سے پرانی یاد چند برس عمر کی ہے جب والدین کے ساتھ محمدعلی ندیم زیبا کی فلم "دامن اور چنگاری" دیکھی تھی۔
دیکھا!! آپ کو بھی اپنا پہلا تجربہ یاد رہا :)
آخری یاد شاید پندرہ بیس سال پہلے کی ہے جب میں نے سینما کے سب سے نچلے درجے میں بیٹھ کر "چُوڑیاں" دیکھتے ہوئے ایک فلم بین سے پوچھا تھا ، یار تم نیچے زمین پر بیٹھ کر فلم کیوں دیکھ رہے ہو، کہنے لگا، دو چار دن سے جگہ ہی نہیں مل رہی تھی ، لیکن میں نے بھی چوتھی بار آخر فلم دیکھ ہی لی۔ :)
:ROFLMAO: :ROFLMAO:
کبھی ادھر کی ہوا چلی تو میں بھی کچھ واقعات لکھوں گا۔:)
ضرور لکھیے گا وارث بھائی!! ہم منتظر رہیں گے.. :daydreaming:
 
اور کیسے کیسے شاعرانہ نام یاد آ گئے سیالکوٹ کے سینماؤں کے
شمع، پروانہ، گلستان، لالہ زار، رم جھم، محفل، وغیرہ وغیرہ :)
ایک سینما ذہن میں آ رہا ہے جو شہر کے کسی اوور ہیڈ برج کے ساتھ بنا ہوا تھا لیکن نام یاد نہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک سینما ذہن میں آ رہا ہے جو شہر کے کسی اوور ہیڈ برج کے ساتھ بنا ہوا تھا لیکن نام یاد نہیں۔
سیالکوٹ میں ایک ہی اوور ہیڈ ہے جناح سٹیڈیم کے پاس، اس سے تھوڑا آگے صدر کی انٹرنس پر شمع اور پروانہ تھے اور اب سُپر سینما ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پھر شاید میں لوکیشن بھول چکا ہوں
ویسے تو میں اس بات سے بھی سینما کا اندازہ لگا سکتا ہوں کہ آپ نے وہاں فلم کونسی یا کیسی دیکھی تھی یا پھر اس سے بھی کہ وہاں فلم کا پوسٹر یا اشتہار کس طر ح کا دیکھا تھا لیکن خیر اچھا ہی ہوا:)
 
ویسے تو میں اس بات سے بھی سینما کا اندازہ لگا سکتا ہوں کہ آپ نے وہاں فلم کونسی یا کیسی دیکھی تھی یا پھر اس سے بھی کہ وہاں فلم کا پوسٹر یا اشتہار کس طر ح کا دیکھا تھا لیکن خیر اچھا ہی ہوا:)
اس سینما میں انگلش موویز ہی لگتی تھیں لیکن یہ 1993 کی بات ہے
 
Top