سینیٹ ووٹ‌ کی خریداری: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آگئی

جاسم محمد

محفلین
مخدوم سید یوسف رضا گیلانی
مخدوم اسے کہتے ہیں جس کی خدمت کی جائے،
سید یعنی اس کا تعلق آل رسول ﷺ سے ہے،
ملتان کا پیر گھرانہ، جو کئی دہائیوں سے سیاست میں ہے۔
آج علی موسی گیلانی کی ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد یہ گھرانہ سیاست سے مستقل آؤٹ ہوگیا۔ لیکن جاتے جاتے پی پی اور ن لیگ کے بیانئے کو بھی اپنے ساتھ گٹر برد کرگیا۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ثابت ہوگیا کہ سید، مخدوم، وغیرہ صرف نام کے ٹائٹلز ہیں، ان کا تعلق کردار اور ایمانداری سے ہرگز نہیں ہوتا۔
آج سب کو یہ بھی پتہ چل گیا کہ کیوں ن لیگ، پی پی، جےیوآئی اور جماعت اسلامی سینیٹ کے الیکشن میں شو آف ہینڈز کے خلاف تھے۔ یہ سیاستدان بھی کبھی نہیں چاہیں گے کہ دھاندلی کے خلاف قانون سازی ہو!
باباکوڈا
 

الف نظامی

لائبریرین
سوالات:
کیا حکومت نے پی ٹی آئی کے فروخت ہونے والے سیاست دانوں کی فہرست جاری کر دی ہے؟؟؟
الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی ان کے صاحبزادے کے خلاف کاروائی کرے گا یا خریدنے اور فروخت ہونے والے دونوں کے خلاف کاروائی کرے گا؟
 

La Alma

لائبریرین
ممکن ہے پی ٹی آئی کے اس رکن کو بطور مہرہ استعمال کیا گیا ہو۔ اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو پوری پلاننگ کےتحت پھنسایا گیا ہو۔ تاکہ الیکشن پر اثر انداز ہوا جا سکے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کیا حکومت نے پی ٹی آئی کے فروخت ہونے والے سیاست دانوں کی فہرست جاری کر دی ہے؟؟؟
عمران خان نے 20 اراکین اسمبلی 2018 میں نکال دئے تھے۔ مزید کے خلاف ویڈیو آنے پر کاروائی چل رہی ہے۔
الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی ان کے صاحبزادے کے خلاف کاروائی کرے گا یا خریدنے اور فروخت ہونے والے دونوں کے خلاف کاروائی کرے گا؟
یوسف رضا گیلانی، ان کے صاحبزادے اور تحریک انصاف کے بکنے والے اراکین سب نااہل ہوں گے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
عمران خان نے 20 اراکین اسمبلی 2018 میں نکال دئے تھے۔ مزید کے خلاف ویڈیو آنے پر کاروائی چل رہی ہے۔

یوسف رضا گیلانی، ان کے صاحبزادے اور تحریک انصاف کے بکنے والے اراکین سب نااہل ہوں گے۔
برائے ریکارڈ محفوظ ، دیکھتے ہیں کہ یہ بات درست ثابت ہوتی ہے یا نہیں۔

سرِ دست تو تحریک انصاف کے بکنے والے اراکین کے نام کی فہرست ہی مل جائے تو اس حکومت کے انصافی جمہوری و انقلابی ہونے کا یقین ہو جائے۔
 

جاسم محمد

محفلین
سرِ دست تو تحریک انصاف کے بکنے والے اراکین کے نام کی فہرست ہی مل جائے تو اس حکومت کے انصافی جمہوری و انقلابی ہونے کا یقین ہو جائے۔
یہ رہی فہرست
306077_3737239_updates.jpg

Imran releases names of PTI MPs who sold their votes in Senate elections
 
پی ٹی آئی نے اپنے ممبران کی خفیہ رائے کو جاننے اور انہیں اپنی مرضی کا ووٹ ڈالنے پر مجبور کرنے کے لیے جو چالیں چلنی چاہیں ان کا توڑ تو زبردست نکالا گیا۔ اگر کسی رکن پر زیادتی کی جارہی ہے کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینے کے بجائے دوسروں کی مرضی سے ووٹ ڈالے، تو اس سے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنا ووٹ ضائع کردے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
 
Top