سینیٹ ووٹ‌ کی خریداری: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آگئی

جاسم محمد

محفلین
سینیٹ ووٹ‌ کی خریداری: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آگئی
ارشد شریف 2 مارچ 2021
ali-mosa-gillani.jpg

کراچی: سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریداری کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

اے آر وائی کو موصول ہونے والی ویڈیو ایک ہفتے پرانی ہے جس میں یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سے ووٹ خریدنے کی بات کررہے تھے۔

ویڈیو میں علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت روکنے کے لیے حکومت نے اوپن بیلٹنگ کے حوالے سے قانون سازی کر کے صدارتی آرڈیننس جاری کروایا تھا جس کو سپریم کورٹ میں چلینج کیا گیا۔

ایک روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس کیس کا فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ ووٹنگ خفیہ رہے گی جبکہ مستقبل کے حوالے سے اقدامات ضروری ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے سینئر صحافی ارشد شریف نے 2018 میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اراکین کی خریداری اور رقم لینے کی ویڈیو جاری کی تھی، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کے لیے وزارتی کمیٹی تشکیل دی جبکہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔
 

جاسم محمد

محفلین
ویڈیو میں علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔
جمہوریت بہترین انتقام ہے، پاکستان کھپے، ووٹ کو عزت دو، فوج اور نیازی نے ملک تباہ کر دیا، پاکستان میں نہیں گٹر میں رہ رہے ہیں!
 

الف نظامی

لائبریرین
جس رکن کو پیسے دے کر خریدا جا رہا ہے اس کا نام کیا ہے؟ اور کیا اِس ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے موقف لیا گیا ہے
 

جاسم محمد

محفلین
اور کیا اِس ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے موقف لیا گیا ہے
اس سے کیا موقف لینا جب الیکشن کمیشن خود سپریم کورٹ کے سامنے سینا تان کر کہتا ہے کہ ہم نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کوئی کاروائی کی نہ کریں گے۔
سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح خفیہ بیلٹنگ سے کرانے کا فیصلہ - ایکسپریس اردو
 

جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
یوسف گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں وہ چار اراکین سے کہہ رہا ہے کہ اگر انہیں اوپن بیلٹ پیپر ملا تو پھر وہ یوسف گیلانی کو ووٹ دیں، اور اگر ٹریس ایبل بیلٹ پیپر ملا تو پھر وہ اس پر ڈبل نشان لگا کر اپنا ووٹ ضائع کردیں۔

کل کی بات ہے جب یوسف گیلانی نے سب اراکین کو خط لکھ کر کہا تھا کہ میرے کردار اور ماضی کو دیکھتے ہوئے ووٹ کا فیصلہ کریں - آج اس کا کردار بھی سامنے آگیا۔

ن لیگ اور پی پی نے پینتیس برس میں جو حرام مال کمایا تھا، اسی سے ہمیشہ الیکشن خریدے گئے۔ جو شخص ترکی کی خاتون اول کی طرف سے زلزلہ اور سیلاب متاثرین کیلئے دیا جانے والا قیمتی ہار اپنے گھر لے کر جاسکتا ہے، وہ کیا نہیں کرسکتا؟

یہ ہے وہ یوسف گیلانی جس کے حمایت میں ن لیگ تو ہے ہی، فضلو اور اس کے ساتھ ساتھ سراج الحق بھی ووٹ ڈالنے کو تیار ہیں۔

جماعت اسلامی کا اکلوتا ایم این اے چترالی پچھلے ہفتے کہہ چکا ہے کہ وہ یوسف گیلانی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرچکا ہے۔

باباکوڈا
 
پی ٹی آئی نے اپنے ممبران کی خفیہ رائے کو جاننے اور انہیں اپنی مرضی کا ووٹ ڈالنے پر مجبور کرنے کے لیے جو چالیں چلنی چاہیں ان کا توڑ تو زبردست نکالا گیا۔ اگر کسی رکن پر زیادتی کی جارہی ہے کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینے کے بجائے دوسروں کی مرضی سے ووٹ ڈالے، تو اس سے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنا ووٹ ضائع کردے۔
 

جاسم محمد

محفلین
پی ٹی آئی نے اپنے ممبران کی خفیہ رائے کو جاننے اور انہیں اپنی مرضی کا ووٹ ڈالنے پر مجبور کرنے کے لیے جو چالیں چلنی چاہیں ان کا توڑ تو زبردست نکالا گیا۔
اپنی مرضی کا ووٹ جس نے ڈالنا ہوتا ہے، وہ چھپ چھپا کر مخالف جماعتوں کے کارندوں سے نہیں ملتا۔
 
آج سندھ اسمبلی میں اپنی ہی پارٹی کے ممبران کو صرف اس بات پر زدوکوب کیا گیا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز پر ببانگِ دہل ووٹ دینے کا ارادہ کر چکے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
پی ڈی ایم کے پڑھے لکھے سلجھے لوگوں سے یہ امید تو ہر گز نہیں تھی کہ وہ اس خرید و فروخت کی مذمت کریں گے لیکن یہ توقع ضرور تھی کہ وہ اس حرکت پر کم از کم خاموش رہیں گے اور اس کا دفاع نہیں کریں گے لیکن اے بسا آرزو کہ خاک شدہ۔ کیونکہ یہی طبقہ تھا جس نے 2018 کے سینٹ الیکشنز میں اس چیز کو ہارس ٹریڈنگ اور لوٹا کریسی کہا تھا اور اب یہی بات "ضمیر کی آواز" بن گئی ہے۔ ایسے ضمیر پر تف ہی کہا جا سکتا ہے کیونکہ یہ بات اگر 2018 میں غلط تھی تو اب بھی غلط ہے اور آئندہ بھی غلط ہی رہے گی!
 

جاسم محمد

محفلین
پی ڈی ایم کے پڑھے لکھے سلجھے لوگوں سے یہ امید تو ہر گز نہیں تھی کہ وہ اس خرید و فروخت کی مذمت کریں گے لیکن یہ توقع ضرور تھی کہ وہ اس حرکت پر کم از کم خاموش رہیں گے اور اس کا دفاع نہیں کریں گے لیکن اے بسا آرزو کہ خاک شدہ۔
درست فرمایا۔ ابھی یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی پریس کانفرنس سنی۔ موصوف کتنی ڈھٹائی سے فرماتے ہیں کہ حکومتی نمائندگان سے ووٹ مانگنا ان کا “حق” ہے۔ اگر ووٹ مانگ کر یا ہارس ٹریڈنگ کے ذریعہ ہی لینا ہے تو اسے ضمیر کی آواز کیوں کہا جا رہا ہے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
درست فرمایا۔ ابھی یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی پریس کانفرنس سنی۔ موصوف کتنی ڈھٹائی سے فرماتے ہیں کہ حکومتی نمائندگان سے ووٹ مانگنا ان کا “حق” ہے۔ اگر ووٹ مانگ کر یا ہارس ٹریڈنگ کے ذریعہ ہی لینا ہے تو اسے ضمیر کی آواز کیوں کہا جا رہا ہے؟
ووٹ مانگنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن بدترین 'منفاقت' کی تعلیم دینا ہرگز ضمیر کی آواز نہیں ہو سکتی۔

یہ ضمیر کی آواز ہے کہ پارٹی میٹنگ میں آپ قسمیں کھائیں کہ میں پارٹی کے ساتھ ہوں اور قیادت کا حکم سر آنکھوں پر اور ووٹ بیچ آئیں یا ضائع کر دیں؟ اس منافقت کو کون بیوقوف ضمیر کی آواز سمجھے گا، کہنے والے لاکھ کہتے رہیں!

ضمیر کی آواز یہ ہے کہ آپ اپنا ووٹ کاسٹ کریں، پارٹی لائن کے خلاف کاسٹ کریں، جب وہ ووٹ گنا جا چکے اور نتیجے کا اعلان ہو جائے تو آپ ببانگِ دہل اعلان کریں کہ آپ نے پیسوں یا لالچ یا خوف کے بغیر پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دیا ہے اور چونکہ پارٹی یا اسکی قیادت یا اسکے فیصلوں سے نظریاتی اختلاف ہو گیا ہے اور اسی لیے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا ہے اور اسی لیے پارٹی اور سیٹ چھوڑ رہا ہوں! ایسی آواز کو تو ضرور ضمیر کی آواز کہا جا سکتا ہے لیکن یہ۔۔۔۔؟
 
Top