سیڈونا کے ریڈ راکس

زیک

مسافر
گرینڈ کینین سے فارغ ہو کر ہم نے سیڈونا کا رخ کیا۔ بجائے ہائیوے پر جانے کے سینک روٹ لیا۔ چند گھنٹوں میں بل کھاتی سڑک کے ذریعہ ہم سیڈونا پہنچ گئے۔

سیڈونا اپنے سرخ ٹیلوں کے لئے مشہور ہے۔ اس کے علاوہ وہ روحانیت کا بڑا مرکز بھی مانا جاتا ہے۔ انرجی، وورٹیکس، ہپی قسم کا فراڈ۔ شہر میں ایسی روحانیت بیچنے کی بہت دکانیں تھیں۔
 

زیک

مسافر
ہم نے ریڈ راک سٹیٹ پارک کا رخ کیا۔ وہاں سے راکس اور شہر کے اچھے مناظر تھے۔

ایک جگہ گاڑی روکی اور چھوٹے سے ٹریل سے کچھ اونچائی پر گئے۔ وہاں تصاویر کھینچ رہے تھے۔ کچھ اور لوگ پہلے سے ٹرائی‌پوڈ سیٹ کر کے موجود تھے۔ مجھے تصاویر کھینچتے دیکھا تو اپنی جگہ چھوڑ کر وہاں آ گئے جہاں سے میں تصویریں لے رہا تھا۔ اس سے بہتر compliment کیا ہو سکتا تھا۔

وہیں سے کیتھیڈرل راک کی ایک تصویر
 

زیک

مسافر
ریڈ راک لوپ مکمل کرنے کے بعد ہم ہوٹل گئے۔ ہوٹل میں چیک ان کرتے ہوئے اپنی آئی ڈی دی تو اس طرح کا مکالمہ (اردو ترجمہ) پیش آیا:

ہوٹل والا: کیا آپ انڈیا سے ہیں؟
میں: نہیں
ہوٹل والا: آپ کا فرسٹ نیم جنوبی انڈیا میں بہت عام ہے۔
میں: نہیں
ہوٹل والا: آپ کا لاسٹ نیم راجستھانیوں میں ہوتا ہے۔
میں: بالکل نہیں
ہوٹل والا: کیا آپ راجپوت ہیں؟
میں: نہیں

بہت دل تھا کہ اس سے پوچھتا کہ کیا وہ پٹیل ہے لیکن احتراز کیا۔ (پٹیل ہوٹلوں وغیرہ کے لئے یہاں مشہور ہیں)

بہرحال یہ رہی ہمارے کمرے سے منظر کی تصویر:


نوٹ: اگر آپ بھی ہوٹل والے کی طرح متجسس ہیں کہ میرا تعلق کہاں سے ہے تو بتاتا چلوں کہ میں مشرقی افریقہ سے ہوں۔
 
ہر بات کے پیچھے کی کہانی ہوتی ہے اور اکثر پوشیدہ۔
پبلکلی وضاحت کر دینی چاہیئے۔ ورنہ ٹهک سے فتوی آ جاتا ہے۔
اس نے اتنے سوالوں کے دوران ہی بتایا کہ وہ انڈیا سے ہے۔
امریکہ بهرا پڑا ہے بهارتی گجرات کے پٹیلوں سے۔
 

زیک

مسافر
غروبِ آفتاب کے منظر کے لئے ہم ائرپورٹ میسا (mesa) گئے۔ اس اونچے مقام سے ارد گرد کا اچھا ویو ہے۔ وہاں کافی رش تھا۔

 

زیک

مسافر
Top