سی ڈرائیو

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ہارڈ ڈسک میں سی ڈرائیو میں صرف 22 ایم بی جگہ باقی رہ گئی ہے ۔ کوئی ہے جو فوری رہنمائی کر کے میری جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لئے بتائے کہ کیا کروں ؟ میں ابھی تک کچھ فائیلیں ڈیلیٹ کی ہیں کوئی فرق نہیں :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کو جو میں نے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں جا کر temporary files ڈیلیٹ کرنے کا کہا تھا کیا اس کے باوجود کوئی فرق نہیں پڑا؟

ایک اور بچاؤ‌ کا طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ سی ڈرائیو کو کمپریس کر لیں۔ اس کے لیے ڈرائیو کی پراپرٹیز میں جائیں اور وہاں compress drive to save space چیک کرکے اوکے کر دیں۔

آپ نے سوفٹویر ان انسٹال کر کے دیکھا تھا؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی کیا تھا لیکن پھر بھی یہی میسج آ رہا کہ سی ڈرائیو میں نہیں جگہ۔ Add or Remove میں ایک صوتی -2 کی فائل ہے 4095 ایم بی کی اسے ڈیلیٹ کرنے کی اتنی کوشش کی کل سے وہ ڈیلیٹ ہی نہیں ہو رہی
اور پروگرام بھی نہیں ان انسٹال ہوا
 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ، آپ کی بورڈ کو رہنے دیں۔ اسے ان انسٹال کرکے ویے بھی زیادہ سپیس نہیں سیو ہوگی۔ آپ دیکھیں کہ کہیں آپ نے سی ڈرائیو پر مائیکروسوفٹ آفس یا اس جیسا کوئی اور سوفٹویر تو نہیں انسٹال کیا ہوا۔ c:\program files میں جا کر دیکھیں۔ اگر ایسے کوئی پروگرام ہیں تو انہیں وہاں سے انسٹال کردیں اور کسی اور ڈرائیو پر انسٹال کر دیں۔

آپ کے پاس ڈرائیو کمپریس کرنے کی آپشن موجود ہے جس کا میں اوپر ذکر کر چکا ہوں۔
 

عمر سیف

محفلین
اگر ڈرائیو کا سائز اتنا ہوکہ اس میں صرف ونڈوز انسٹال ہو اور باقی پروگرام فائلز دوسری ڈرائیو میں انسٹال کی جائیں اور یہ پرابلم نہیں ہوتی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
شگفتہ، آپ کی بورڈ کو رہنے دیں۔ اسے ان انسٹال کرکے ویے بھی زیادہ سپیس نہیں سیو ہوگی۔ آپ دیکھیں کہ کہیں آپ نے سی ڈرائیو پر مائیکروسوفٹ آفس یا اس جیسا کوئی اور سوفٹویر تو نہیں انسٹال کیا ہوا۔ c:\program files میں جا کر دیکھیں۔ اگر ایسے کوئی پروگرام ہیں تو انہیں وہاں سے انسٹال کردیں اور کسی اور ڈرائیو پر انسٹال کر دیں۔

آپ کے پاس ڈرائیو کمپریس کرنے کی آپشن موجود ہے جس کا میں اوپر ذکر کر چکا ہوں۔
نبیل بھائی، میرے ساتھ ایک بار ایسا ہو چکا ہے کہ کی بورڈ ان انسٹال کرنے سے دو گیگا بائٹس سپیس مل گئی تھی۔ اور کی بورڈ فوراً پھر سے انسٹال کر لیا تھا
 

نبیل

تکنیکی معاون
:shock:

بھائی کی بورڈ‌ دو گیگا بائٹ کا تو نہیں ہوتا۔ بلکہ یہ تو کچھ میگابائٹ کا بھی نہیں ہونا چاہیے۔

ونڈوز ڈسک سپیس آہستہ آہستہ قابو کرتی رہتی ہے۔ خاص طور پر ایکس پی کے لیے بہتر ہے کہ اس کے لیے کم از کم دس گیگا بائٹ کی پارٹیشن علیحدہ سے رکھی جائے اور اس پر کوئی اور سوفٹویر نہ انسٹال کیا جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی، انسٹالیشن کے وقت اس کا سائز کچھ بھی نہیں‌ ہوتا یعنی کوئی صفر اعشاریہ صفر چار ایم بی۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ کسی وجہ سے یہ بڑا ہو جاتا ہے
 

فہیم

لائبریرین
ویسے ایک کام کرکے دیکھیں

ڈرائیو کی پروپرٹیس میں جاکر ڈسک کلین اپ کرلیں
کلین اپ کرتے وقت تمام آپشن پر چیک لگا دیے گا۔

لیکن اس بات کا کی بورڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے
 

بدتمیز

محفلین
سلام

نبیل کی کمپریس کرنے والی تجویز سے میں اختلاف کرونگا۔ میں نے کبھی یہ نہیں کیا لیکن اتنا علم ضرور ہے کہ کمپریس کرنے کے بعد کمپریس اور ڈی کمپریس کے نتیجے میں ونڈوز کا ستیاناس ہو جاتا ہے۔ اور بعد میں دوبارہ انسٹال کرنی پڑتی ہے۔
دوسرے میں نے پانچ گیگا بائیٹ کی پارٹیشن پر بھی ونڈوز ایکس پی اور سارے پروگرام بشمول آفس 2003 اسی پارٹیشن میں انسٹال کر کے 4 سال تک چلائی ہے کبھی مسئلہ نہیں ہوا۔
ونڈوز ایکس پی انسٹال کرنے سے ایک فولڈر بنتا ہے۔ (بدقسمتی سے مجھے اس کا نام بھول گیا ہے :D میں اپنی بھولنے کی عادت سے پریشان ہو چکا ہوں) میرے خیال سے اسکا نام ایم ایس او کیشے تھا۔ عام طور پر وقت کے ساتھ ساتھ اس کا ہی سائز بڑھتا چلا جاتا ہے۔
اگر آپ کا ڈوئل بوٹ ہو یعنی ایک کمپیوٹر پر دو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہوں تب تو آپ ہر ڈرائیو پر اس فولڈر کو فوراُ پہچان کر ڈیلیٹ کر سکتے ہو نہیں تو ذرا مشکل ہے کیونکہ ایکس پی سے اس کو نہیں دیکھ سکتے۔

C:\Documents and Settings\username

اس پاتھ کو فالو کریں اور یوزر نیم کی جگہ ایڈمن یوزرنیم کو فالو کریں یعنی سیسٹم پر اگر ایک سے زائد لاگ ان ہیں تو ایسی صورت میں انسٹال کرنے والے کا لاگ ان ہی عام طور پر ایڈمن لاگ ان ہوتا ہے۔

یہاں موجود application data کے فولڈر میں سے جو جو فولڈر ڈیلیٹ کر سکیں کر دیں۔

اس کے بعد local settings کے فولڈر میں موجود تین فولڈرز بالترتیب application data, temp اور temporary internet files کے فولڈر میں سے جو جو ڈیلیٹ کر سکیں کر دیں۔

اس کے بعد سی ڈرائیو میں موجود msoCache کے فولڈر کا بھی صفایا کر دیں۔

ابھی میں نے یہ سب کیا ہے تو میرے پاس ایک گیگا بائیٹس کی جگہ نکل آئی ہے۔
اس سب کو کرنے سے پہلے ہائیڈ فولڈرز کو ان ہائیڈ کرنا لازمی ہے۔

اس کے لئے کنٹرول پینل میں موجود فولڈر آپشن سے ویو کو منتخب کر کے hidden files and folder کے ریڈیو بٹن کو show hidden files and folder پر منتخب کر لیں۔

اس کے علاوہ اپنے انسٹال سافٹ وئیر دیکھیں کے کیا آپکو ان کی ضرورت ہے۔ کہیں کسی نے سی ڈرائیو میں بہت کچھ ڈاونلوڈ تو نہیں کر رکھا؟

اس کے علاوہ اگر آپ ونڈوز ایکس پی کی ایک سروس بند کر دیں تب بھی بہت ساری ڈسک سپیس بچ جاتی ہے۔ یہ سیسٹم ریسٹور کی آپشن ہے۔

rite click on my computer
properties
click on system restor tab
select the check box sayin turn off syster restor on all drives
apply
ok

اتنے سب کے بعد بھی کچھ نہ ہو تو کسی کمپیوٹر والے بچے کو بلا کر دیکھائیں :twisted:
 

بدتمیز

محفلین
فہیم کی ڈسک کلین اپ والی تجویز پر ضرور عم کریں۔

rite click on c drive
properties
under general tab
click disk clean up
it will take some time to calculate files
check all the boxes
ignore any warning message if appears
it will take a while to clean

فولڈر کا نام یاد آ کر دوبارہ بھول گیا ہے۔ میں کوشش کرونگا کہ ڈسک سپیس کے حوالے سے مزید معلومات مہیا کر سکوں۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
ونڈوز کے فولڈر میں‌ موجود $ کے نشان سے شروع ہونے والے تمام فولڈرز کو بھی اڑا سکتے ہیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ سب کی رہنمائی کے لئے بے حد شکریہ۔ مجھے جو ہدایات سمجھ آ رہی ہیں انھیں فالو کر رہی ہوں۔ صرف 65 ایم بی ابھی تک :oops:
 

زیک

مسافر
سیدہ شگفتہ نے کہا:
نبیل بھائی کیا تھا لیکن پھر بھی یہی میسج آ رہا کہ سی ڈرائیو میں نہیں جگہ۔ Add or Remove میں ایک صوتی -2 کی فائل ہے 4095 ایم بی کی اسے ڈیلیٹ کرنے کی اتنی کوشش کی کل سے وہ ڈیلیٹ ہی نہیں ہو رہی
اور پروگرام بھی نہیں ان انسٹال ہوا

اگر یہ واقعی 4 گیگابائٹ کی ہے اور عام طریقے سے ان‌انسٹال نہیں ہو رہی تو ونڈوز کو سیف موڈ میں بوٹ کریں اور پھر ان‌انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ونڈوز سٹارٹ کرتے وقت F8 کا بٹن دباتے رہیں‌جب تک کہ ایک مینیو سامنے نہ آ جائے۔ ادھر سے پھر سیف موڈ کا آپشن (جو کہ عموماً تیسرا ہوتا ہے) چن لیں
 

بدتمیز

محفلین
ہاہاہا
قیصرانی مجھے علم تھا میں‌ ذرا یہ اشارہ دے رہا تھا کہ شگفتہ کے لئے ڈیٹیلڈ انسٹرکشن لکھیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
قیصرانی مجھے علم تھا میں‌ ذرا یہ اشارہ دے رہا تھا کہ شگفتہ کے لئے ڈیٹیلڈ انسٹرکشن لکھیں۔
یہ مجھے معلوم تھا میں‌ نے بھی باس صاحبہ کے لکھا ہے۔ زیک آج کل کچھ بزی ہوتے ہیں، شاید وہ جلد جواب نہ دے پاتے
 

بدتمیز

محفلین
restart the pc
keep pressing the f8 key (plz dont press f+8, use the f8 key from the top function row) :p
select safe mode
press enter
it will take a while to show up the desktop and you may see the login screen use the account with administrative privileges
now it shud be a normal desktop with no graphics go n uninstall
 
Top