پندرہویں سالگرہ سی ۔ سی ۔ سی ٹی وی براڈکاسٹنگ

نور وجدان

لائبریرین
سامعین و حاضرین!
السلام علیکم ....

آپ کی میزبان نُور حاضر ہے، نئی مچلتی خبروں کے ساتھ ۔

اک بہت خوش آئند خبر ۔ جی ہاں، بہت ہی خوش آئند خبر ۔۔۔ یقیناً آپ سب اندازہ لگاچکے ہوں گے میں کس جانب اشارہ کرنے لگی ہوں

* محفل کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز:) :) :)

کیا آپ جانتے ہیں یہ کارنامہ کس نے سر انجام دِیا؟

نقیبی صاحب نے ۔۔۔ سننے میں آیا ہے باقاعدہ بھنگڑا، ڈانس پارٹی اس ابتدائی جشن میں شریک تھی ۔۔ وہی محفلیں جو کرونا کی وجہ سے منہ چھپاتے پھر رہے تھے اک بار پھر گلے ملتے دکھے

* سالگرہ کے موقع پر وزیٹرز سے محفلین بننے پر محترمہ سیما علی کو مبارک باد پیش کی گئی غبارے پھاڑے گئے، جس سوئی سے غبارے پھاڑے گئے، وہ سوئی گم ہوگئی اور محترمہ سیما علی وہ سوئی ڈھونڈتے پائی گئیں ۔ جب سی ۔ سی ۔ سی ٹی وی کے رپورٹر نے ان سے بات کی تو وہ اس بات سے منکر ہوگئیں

* ابھی اک تازہ اپڈیٹ آئی ہے ۔۔ جی حاضرینِ محفل اک اہم اور تازہ اپ ڈیٹ! اپ ڈیٹ کے کور کر رہے ہیں سی سی سی ٹی وی کے رپورٹر " مسٹر کے ۔ کے " جی مسٹر "کے ۔ کے "

جی نور، سالگرہ کی پہلی ابتدائی تقریب میں شامل ہوں ۔ محترم نقیبی صاحب نے کارڈ دیے بنا پارٹی کا افتتاح کردیا جس کی وجہ سے کافی محفلین نہیں آسکے ۔ اس تقریب کی شاندار بات! محترم نبیل پہلی تقریب میں شامل تھے اور ہر اک کو پلیٹ میں کھانا خود ڈال کے دیتے رہے ۔ اتنی خوش اخلاقی کے باعث بعض محفلین کو بد ہضمی سامنا اور بعض بھوکے رہ گئے :) :) محترم نبیل صاحب نے اس تقریب پر صدارتی خطبے کے چند نقاط شئیر کیے ۔۔۔

کرونا کی وجہ سے وائرس پھیلاتے محفلین کی روک تھام

بحث کی باقاعدہ روک تھام ۔ ایسے محفلین کو qurantine کرنے کا فیصلہ

ادبی نشتوں کو نمو دینے کے لیے سیاسی، مذہبی محفلیں برخواست

کہیں کسی نے دبی دبی شکایت کی ۔ کہیں باقاعدہ لڈیاں ڈالیں گئیں ۔۔۔

محترم نبیل صاحب نے اعلان کیا ہے کہ وہ بقیہ نقاط اسٹیج پر قبضہ جمانے کے بعد کہیں گے ۔۔۔۔

بہت سے حاضرین باقاعدہ کرسیوں پر بیٹھے ہیں تاکہ چٹکلوں کو ہوا دے سکیں. اس سلسلے میں محفل کی ادبی شخصیت محترم محمد وارث کی مشہور چٹکلے ریٹنگز کی تمام حدود پار گئے ۔ سی سی سی ٹی وی ان کے چٹکلوں اور ہنستے مسکراتے تبصروں پر مبارک باد پیش کرتا ہے

@محترم ظہیر احمد ظہیر کی املاء پولیس بنانے کا اعلان ۔ اس املاء پولیس کے ایس ایچ او ۔۔ ایس پی کون ہوں گے ۔۔ یہ نامعلوم ہے. انہوں نے مجرموں کے نام عیاں نہیں کیے ۔ پردے میں رکھا ہے ۔۔۔ سننے میں آیا ہے محترم وارث صاحب املاء پولیس کے ایس ایچ سے باقاعدہ ملاقات کرچکے ہیں ۔۔ اس ملاقات کا تفصیلی حال وہ جلد لکھنے والے ہیں ۔۔۔ کب اور کیسے ۔۔۔؟ یہ وہی بتائیں گے!!!

اپ ۔ ٹو۔ نور!

جی حاضرین ۔ اس وقت کے لیے اتنا ہی ۔۔ اگلے خبرنامے کیساتھ جلد حاضر ہوتی ہوں ..تب تک کے لیے اللہ حافظ
 
سیما علی

لائبریرین
قابل صد احترام محترمہ
نور وجدان صاحبہ
پہلے تو عین نوازش حوصلہ افزائ کی ۔آپ لوگوں کی محفل کے طفیل کچھ نہ کچھ سیکھ جاؤں گی
  • مجھے بے حد تقویت ملتی ہے آپ سب کہ دوستانہ سلوک سے اللہ عزت اور مرتبہ میں روز اضافہ فرمائے آمین
  • جناب نقیبی صاحب سے بے حد متاثر ہوں اللہ انکو صحت اور خوشیاں عطا فرمائے آمین
  • اور آپکی بات ٹھیک ہے میں سوئ تلاش کر رہی تھی تاکہ محفلین میں سے کسی کو زک نہ پہنچا سکے۔ انکار کی وجہ نروس ہونا ہے کیونکہ آداب محفل سے پوری طرح واقف نہی اللہ آپ سب کا ساتھ قائم رکھے آمین الہی آمین
 
:thumbsup: :thumbsup: :thumbsup:
:applause: :applause: :applause:
بہت عمدہ لاجواب بہنا ۔
کیا خوب اندازہ ہے ،
مزہ آگیا ۔
 
مجھے بے حد تقویت ملتی ہے آپ سب کہ دوستانہ سلوک سے اللہ عزت اور مرتبہ میں روز اضافہ فرمائے آمین
آمین ثم آمین
جناب نقیبی صاحب سے بے حد متاثر ہوں اللہ انکو صحت اور خوشیاں عطا فرمائے آمین
لوگ جل جائیں گے جب ہماری یہ پذیرائی دیکھیں گے۔
:party::party::party:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت دلچسپ! بقول خلیل بھائی مزیدار مزیدار!
دھاگا پڑھ کر معلوم ہوا کہ مجھے بھی ٹیگ کیا گیا تھا جو کسی ہمنام کی ٹوکری میں چلا گیا ۔ پہلے بھی کئی جگہوں پر کئی دفعہ ایسا ہوچکا ہے ۔ :)

مریم افتخار کہاں غائب ہیں؟! اُن کے بغیر تو بالکل بھی رونق نہیں رہے گی ۔ لگتا ہے کہ پڑھائی میں مصروف ہوگئی ہیں ۔اگر فرصت ہو تو اُن سے گزارش ہے کہ قدم رنجہ فرمائیے اور سالگرہ کی تقریبات کو چار چاند لگائیے ۔
یعنی آئیے اور انتظامات سنبھالئے ۔ :):):)
 
نیرنگ خیال

یعنی ظہیر (احمد) و ظہیر (انور) ایک ہوئے۔۔۔
بارگاہ ٹیگ میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے
 
نور وجدان

لائبریرین
قابل صد احترام محترمہ
نور وجدان صاحبہ
پہلے تو عین نوازش حوصلہ افزائ کی ۔آپ لوگوں کی محفل کے طفیل کچھ نہ کچھ سیکھ جاؤں گی
  • مجھے بے حد تقویت ملتی ہے آپ سب کہ دوستانہ سلوک سے اللہ عزت اور مرتبہ میں روز اضافہ فرمائے آمین
  • جناب نقیبی صاحب سے بے حد متاثر ہوں اللہ انکو صحت اور خوشیاں عطا فرمائے آمین
  • اور آپکی بات ٹھیک ہے میں سوئ تلاش کر رہی تھی تاکہ محفلین میں سے کسی کو زک نہ پہنچا سکے۔ انکار کی وجہ نروس ہونا ہے کیونکہ آداب محفل سے پوری طرح واقف نہی اللہ آپ سب کا ساتھ قائم رکھے آمین الہی آمین

اللہ پاک نقیبی صاحب کو صحت دے آمین ۔۔ آپ کی اردو کافی اچھی معلوم ہوتی ہے ۔ مطالعہ بھی کر رکھا ہوگا تو ساتھ ساتھ بتاتی چلیے کہ پسندیدہ نثر نگار کون ہے؟
 
نور وجدان

لائبریرین
بہت دلچسپ! بقول خلیل بھائی مزیدار مزیدار!
دھاگا پڑھ کر معلوم ہوا کہ مجھے بھی ٹیگ کیا گیا تھا جو کسی ہمنام کی ٹوکری میں چلا گیا ۔ پہلے بھی کئی جگہوں پر کئی دفعہ ایسا ہوچکا ہے ۔ :)

مریم افتخار کہاں غائب ہیں؟! اُن کے بغیر تو بالکل بھی رونق نہیں رہے گی ۔ لگتا ہے کہ پڑھائی میں مصروف ہوگئی ہیں ۔اگر فرصت ہو تو اُن سے گزارش ہے کہ قدم رنجہ فرمائیے اور سالگرہ کی تقریبات کو چار چاند لگائیے ۔
یعنی آئیے اور انتظامات سنبھالئے ۔ :):):)
یہ مزیدار مزیدار سن سن کے میرے ذہن میں طرح طرح کے کھانے آنے لگتے ۔۔۔ پھر احساس ہوا کہ حساس لوگ لفظوں کو کھاتے اور پیتے ہیں:)
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ پاک نقیبی صاحب کو صحت دے آمین ۔۔ آپ کی اردو کافی اچھی معلوم ہوتی ہے ۔ مطالعہ بھی کر رکھا ہوگا تو ساتھ ساتھ بتاتی چلیے کہ پسندیدہ نثر نگار کون ہے؟
محترمہ نور وجدان صاحبہ
سلامت رہیے تعریف کا بے حد شکر یہ کچھ ایسی اچھی اردو تو نہی کوشش کر لیتی ہوں پر اردو سے محبت اس فورم پر کھینچ لائ ہے
نوکری کی وجہ سے جو لکھ بھی لیتی تھی اس سے بھی گیئ کیونکہ دفتری زبان انگریزی نے کہیں کا نہی چھوڑا یقین کریں آپ کے الفاظ نے آکسیجن کا کام کیا ہے میرے پسندیدہ نثر نگار جناب مختار معسود صاحب اور ممتاز مفتی صاحب ہیں یہ دور حاضر میں اور اردو کلاسک میں ڈپٹی نذیر احمد صاحب میرے بے حد پسندیدہ ہیں میں ابن الوقت جتنی مرتبہ پڑھتی ہوں کوئ نیئ بات سیکھتی ہوں اسی طرح آواز دوست اور لبیک اور تلاش ہیں ۔۔۔۔۔۔
 
Top