شادي شدگان کے مسائيل اور انکا حل

رضوان

محفلین
اس دھاگے کو دیکھ کر دل میں لڈو پھوٹے کھ چلیں کسی کو تو ھمارے مساءل سے دلچسپی ھےحل جان کر اب اپنی بھی گزرے گی آرام کے ساتھ مگر واٰے حسرت یھاں تو کھانی ھی دیگر ھے چند کنواروں نے عبرت کے لیے اس دھاگے کا سہارا لیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقت اصرار کام آے
آسان تو یہ تھا کہ ھم بھی انکی آسانی اور جاوداں شادکامی کے لیے کچھ مقامات عبرت تحریر کرتے مگراسکے بر عکس شادی کے فوائد نذر خدمت ہیں باقی اگے ترے بھاگ لچھیے؛
شادی ھوتے ھی اچھا بھلا بندا معتبر ھوجاتاھے
ایک عدد بیوی؟میاں ساتھ نتھی ھو جاتاہے یعنی ایک اور ایک گیارہ (بندہ اکیلا ھی رھتا ھے باقی دس دوسری طرف)
وہ تمام رشتہ دار جو آپنی سالیوں کو آپ کے سر منڈھنے کی آس لگاے بیٹھے تھے آپ کی جان چھوڑھ دیتے ہیں
پرائی شادیوں میں دیوانےعبداللہ کی طرح ناچناچھوڑ دیتےہیں
طبیعت میں ایک طرز کا انکسار اور تابعداری پروان چڑہنے لگتی ہے
دفتر میں باس کے ساتھ معاملت کرنا آسان ھو جاتاھے
گھر بیٹھے نوع بنوع کےہنر آپ کو آجاتے ہیں
بیکارکےبچپن کےدوستوں سے جان چھوٹ جاتی ہے
بچوں کےپوتڑے بدلنا سیکھ جاتےھیں
دفترجلدی جاتے اور دیر تک(چاہےاورٹائم نا ملے)بیٹھتے ھیں نتیجتََا ترقی جلدہوجاتی ہے
فلسفہ اورعمرانیات کےگنجلک مسائل سمجھ میں آنے لگتے ہیں(کوئی کنوارہ انسانی تاریخ میں مدبر نہ بن سکا)
باقیماندہ فوائد و عواقب کے لیے تصانیفِ رشیداحمدصدیقی، مشتاق احمدیوسفی اور پطرس بخاری تیربھدف ثابت ہونگی
 

تیشہ

محفلین

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
بوچھی نے کہا:
:p :D

خوشگوار شادی صرف حضرت آدم اور بی بی حوا کی تھی
حضرت آدم کو یہ نیہں سننا پڑتا تھا کہ کیسے کیسے بہتر مرد بی بی حوا سے شادی کرنے کے خواہاں تھے، اور بی بی حوا کو یہ نیہں سننا پڑتا تھا کہ حضرت آدم کی اماں کتنا عمدہ کھانا پکاتیں تھیں۔

اور یہ بھی نہیں کہہ ہو گا کہ “میرے لیئے تو ہزاروں رشتے آئے تھے، ماں باپ ہی اندھے تھے جو تمہارے پلے باندھ دیا“


میں نے پہلے بھی یہ سوال پوچھا آپ گول کر گئے کہ؟

کیا آپکو بھی ایسا ہی کہا گیا تھا ؟؟؟ :p :)
تبھی تو آپکو یہ جملا یاد ہے :lol: :p
 

شمشاد

لائبریرین
اور کیا کیا باتیں ہوئیں ان سے اور کیا ان کو بھی شادی شدہ ہونے کیوجہ سے مسائل تھے ؟

بابا آدم سے تو ملاقات نہیں ہوئی ہو گی آپ کی، کہ ان سے بھی مل آئی ہیں؟
 

رضوان

محفلین
بوچھی صاحبہ
بابا جی کا نکاح کس نے پڑھایا تھا اور باراتی کون تھے انکی بھی شادی میں ظالم سماج نےروڑے اٹکاے تھے اتنے سارے سوال رہ گے
 

تیشہ

محفلین
جی میں نے ہی نکاح پڑھوایا تھا ، میں ہی باراتی تھی۔ اور شکر ہے کوئی ظالم سماج نے روڑے نیہں اٹکائے۔
 
ہیں آپ بابا جی کی باراتی تھیں؟ مگر میں نے تو سنا تھا کہ بابا جی کی بارات نہیں‌اٹھی، نہ ہی کوئی شہنائی بجی۔
 

تیشہ

محفلین
ہاں ، یہ تو مجھے بھی نیہں پتا کون سے بابا کی بات کر رہے ہیں؟
بابائے قوم ؟ یا بابا آدم؟
 

رضوان

محفلین
ہمارے آپ کے اور سب کے بابا جی
جنکی سائکل جدہ کے چوراھےمیں لگی ھے اور پاکستانی زائریں جہاں نوافل اداء :D کرتے ھیں
جدہ کا مطلب بھی دادی(اماں حوا)ھوتا ہے
باقی کڑیاں آپ خود ملا لیجیے
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن یہاں کے لوگ تو کہتے ہیں کہ وہ سائیکل تو یہاں کے سب سے پہلے بادشاہ کی ہے۔
 
باباجی کی سائیکل چوراہے پر لگی ہے تو ابھی تک کسی نے چورائی نہیں، حیرت ہے۔ ادھر تو ابھی سائیکل رکھو اور آنکھ جھپکتے ہی غائیب بھلے بابا جی کی ہی ہو۔
میری اپنی سائیکل پرسوں چوری ہوگئی تھی۔ بس نہیں‌ملی ۔
 
Top