شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

بیوی : میں پرانے کپڑے ڈونیٹ کروں کیا ؟
شوہر : پھینک دو ، کیا ڈونیٹ کرنا !!!
بیوی : نہیں جی ، محلے میں غریب ،بھوکی ،پیاسی عورتیں ہیں ان میں سے کوئی بھی پہن لے گی ،
شوہر : تمہارے ناپ کے کپڑے جس کو آجائے ، وہ بھوکی پیاسی تھوڑی ہوگی ؟

شوہر ابھی تک گھر سے فرار ہے ۔
 
‏آدھی رات کو گلی میں شورسن کر شوہر کی آنکھ کھلی ،
باہر نکل کر محلے والوں سے پوچھا کہ اتنا شور کیوں؟
انہوں نے کہا :خبردار رہنا،محلے کے پانی میں زہر آگیا ہے ۔
جب یہ سن کر شوہر واپس گھر آیا تو بیوی نے پوچھا :سنیں، باہر کیا ہوا ہے ؟
شوہر : کچھ نہیں ہوا،
سب خیر ہے،
تم پانی پیو اور سوجاؤ ۔
 
لڑکی کو نامعلوم نمبر سے فون آیا ،
لڑکا : ہیلو !!
لڑکی : کون ہوتم ؟
لڑکا : میری بات سنو !
لڑکی : مجھے کچھ نہیں سننا ،میں شادی شدہ ہوں میرے شوہر بہت اچھے اور شریف آدمی ہیں ،
لڑکا : اور وہ شریف آدمی ہمارے پاس ہی ہے ،میں سٹی تھانے سے بات کر رہا ہوں ،اپنے شوہر کو آ کر لے جاؤ ،گرلز کالج کے باہر آوارہ گردی کرتے پکڑاگیا ہے ۔
 
‏سفر شروع کرتے وقت بیوی نے شوہر سے پوچھا
سنیئے، کیا آپ کو دُعا یاد ہے؟
شوہر(اپنی سوچوں میں) : - ہاں ہاں ... وہی پتلی سی، کالی آنکھوں والی، لمبے بالوں والی، خوبصورت سی، 41 نمبر فلیٹ میں رہتی ہے۔ وہی ناں ؟

اگلی گل نقیبی صاحب کولوں پتہ لگنی جے۔
 
شوہر ابھی تک کومے میں ہے ، دعا کی اپیل ہے ۔
 
پارٹی میں خوبصورت لڑکیوں سے بات کرتے ہوئے شخص کے پاس اس کی بیوی آئی اور بولی :
چلئے گھر پہنچ کر آپ کی چوٹوں پر iodex لگا دوں گی!
شوہر : ( حیرت سے ) پر مجھے چوٹ کہاں لگی ہے؟

بیوی : ابھی ہم گھر بھی کہاں پہنچے ہیں۔
 
*** ویسے تو شادی ایک آرٹ ہے مگر ہمارے ہاں یہ مارشل آرٹ ہے.
*** روسی کہاوت ہے کہ بیوی خاوند کی دریافت ہوتی ہے اور خاوند بیوی کی ایجاد.
*** پرتگالی کہتے ہیں کہ کوئی بندہ اپنی بیوی کا ہیرو نہیں ہوتا اور کوئی عورت اپنے ہیرو کی بیوی نہیں ہوتی.
*** امریکی سیانوں کا خیال ہے کہ بوڑھے کا شادی کرنا ایسے ہی ہے کہ جیسے کوئی ان پڑھ اخبار خریدنا شروع کردے.
*** اٹلی والوں کی رائے ہے کہ جس مرد کی جرابیں پھٹی یا بٹن ٹوٹے ہوئے ہوں تو اسے دو میں سے ایک کام فوراً کر لینا چاہیے یا شادی کر لے یا طلاق دیدے۔
*** مصری دانشور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ شادی چھوٹے قد کی عورت سے کرنی چاہیے کیونکہ مصیبت جتنی چھوٹی ہو اتنی ہی بہتر ہے۔
***عطا ء الحق قاسمی کہتے ہیں کہ بیوی سے محبت کرنا وہاں خارش کرنے جیسا ہے جہاں خارش نہ ہو رہی ہو
*** جب آدمی شادی کرتا ہے تو اسے پتا چلتا ہے کہ اصل خوشی کیا ہے مگر تب تک دیر ہو چکی ہوتی ہے۔
*(شادی شدہ حضرات اپنے رسک پر لائیک، کمنٹ کریں)*
 
ایک آدمی نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا ،
نکاح جمعہ کے روز مقرر ہوا ،
خبر پہلی بیوی تک پہنچ گئی ،
جمعرات کو اپنے کپڑے اور کچھ سامان تیار کیا ،
اور بیوی کے ساتھ کھانا کھایا ، پھر سو گیا ،
صبح جاگا اور خوب مزے سے خوش خوش تیاری شروع کر دی ،
بیوی : کہاں جانے کی تیاری ہو رہی ہے؟؟
شوہر : جمعے کی نماز پڑھنے ،
بیوی : واپس آرام سے سو جائیں ، آج پیر ہے ،
اس بار میں نے آپ کو نیند کی گولیاں کھلائی تھی اس لیے 3 دن کے بعد جاگے ہیں ،
اگلی بارقیامت کے دن جاگیں گے ۔
 
زیک

مسافر

ہنسنا کب تھا؟ کیا وہ بھی قیامت کے دن؟
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک آدمی نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا ،
نکاح جمعہ کے روز مقرر ہوا ،
خبر پہلی بیوی تک پہنچ گئی ،
جمعرات کو اپنے کپڑے اور کچھ سامان تیار کیا ،
اور بیوی کے ساتھ کھانا کھایا ، پھر سو گیا ،
صبح جاگا اور خوب مزے سے خوش خوش تیاری شروع کر دی ،
بیوی : کہاں جانے کی تیاری ہو رہی ہے؟؟
شوہر : جمعے کی نماز پڑھنے ،
بیوی : واپس آرام سے سو جائیں ، آج پیر ہے ،
اس بار میں نے آپ کو نیند کی گولیاں کھلائی تھی اس لیے 3 دن کے بعد جاگے ہیں ،
اگلی بارقیامت کے دن جاگیں گے ۔
بھولے بادشاہو بیوی یہی سمجھتی رہی کہ وہ اُن کےجمعہ شریف کو پیر جی میں تبدیل کر کے ان کو مرید کر چکی ہے ، حالانکہ موصوف یہ نیک کام کوئی دو سال اور تین جمعے پہلے ہی نمٹا چکے تھے! :)
 
‏بیوی کال کرتے ہوئے
کہاں ہیں آپ ،
شوہر : ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے, بائک سے گر گیا ہوں, سر سے خون نکل رہا ہے ، ٹانگ ٹوٹ گئی ہے ،
بیوی : اچھا لنچ بکس سیدھا رکھیے گا ورنہ سالن گر جائے گا۔
 
بھولے بادشاہو بیوی یہی سمجھتی رہی کہ وہ اُن کےجمعہ شریف کو پیر جی میں تبدیل کر کے ان کو مرید کر چکی ہے ، حالانکہ موصوف یہ نیک کام کوئی دو سال اور تین جمعے پہلے ہی نمٹا چکے تھے! :)
رازدار دوست کے پاس اندر کی خبر۔ ۔
 
Top