شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

ایک سر پھری بیوی جس نے خاوند کے ناک میں دم، اور اپنے اسلوب اور معاملات سے خاوند کا جینا حرام کیا ہوا تھا۔
اُس نے ایک دن خاوند کو صبح سویرے نیند سے جگایا اور نہایت احترام اور محبت سے کہا : جان من، میرے سرتاج؛ اُٹھیے، صبح ہو گئی ہے اور پھر شاندار تیار کیا ہوا ناشتہ خاوند کے بستر پر ہی لے آئی۔
خاوند جو پہلے ہی نیند سے جاگ کر بیوی کے رویہ پر حیرت زدہ بیٹھا تھا، ناشتہ دیکھ کر چُپ نا رہ سکا اور پوچھ لیا : آج کیا ہو گیا ہے تمہیں؟ یہ اچانک کیسی تبدیلی آ گئی ہے تم میں؟
بیوی نے کہا : کل ہمسایوں کے گھر میں تبلیغ والی بیبیاں آئی ہوئی تھی، کہہ رہی تھیں کہ جس مرد کی بیوی بد زبان اور بد اخلاق ہو گی اللہ اُس مرد کی مغفرت فرما دے گا اور ہو سکتا ہے کہ اُس مرد کو بیوی کی بد اخلاقی اور بد تمیزگی برداشت کرنے پر جنت میں بھی داخل کر دے۔
خاوند نے کہا : یہاں تک تو ٹھیک ہے، آگے؟
بیوی نے غراتے ہوئے کہا : ایڈا تو مسکین، جنت جانا ہے تو اپنے عملوں سے جا، میسنا بن کر میری وجہ سے کیوں جاتا ہے؟
 

یاز

محفلین
ایک صاحب اپنی بیگم سے اس لئے نالاں تھے کہ وہ بھنڈی بھی آلووں کہ طرح پکاتی ہے۔
ایک خاتون اپنے بہنوئی کے جوروستم کا تذکرہ کر رہی تھیں۔ ظلم کی بابت سب سے تگڑی دلیل یا جہت یہ تھی کہ "اس کا میاں روزانہ پالک لے آتا ہے پکانے کے لئے"۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک صاحب اپنی بیگم سے اس لئے نالاں تھے کہ وہ بھنڈی بھی آلووں کہ طرح پکاتی ہے۔
ایک خاتون اپنے بہنوئی کے جوروستم کا تذکرہ کر رہی تھیں۔ ظلم کی بابت سب سے تگڑی دلیل یا جہت یہ تھی کہ "اس کا میاں روزانہ پالک لے آتا ہے پکانے کے لئے"۔
میں اپنی بیوی سے اس وجہ سے نالاں ہوں کہ اگر اسے کہوں کہ کریلے گوشت یا قیمہ کریلے پکاؤ تو وہ پیاز کریلے پکا کر کہتی ہے کھا مر لو، جو خرچہ دیتے ہو اس میں تو یہی کچھ بن سکتا ہے! :)
 
شادی شدہ بھائیوں کے لیے
بیوی کو اتنا پیار کرو کہ..
1f60c.png
1f60c.png
1f60c.png

ساتھ والی ہمسائی بھی دیکھ کے کہے کہ کاش میں بھی اس کی بیوی ہوتی..
1f603.png
1f603.png
1f603.png

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
 
رات کمرے کا لاک خراب ہوگیا .
بیوی نے ٹارچ لی اور مجھے ساتھ لیکر ٹھیک کرنے لگی.
بیوی نے ٹارچ مجھے تھمائی اور خود لاک کھولنے میں مصروف ہو گئ
. خاصی دیرگزر گئی لیکن لاک تھا کہ کھلنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا. بیوی کا پارہ ساتویں آسمان کو چھونے لگا.
پھر اس نے ٹارچ خود پکڑ لی اور مجھے کہا کہ تم ٹرائی کرو. میں نے کوشش کی تو لاک فوراً کھل گیا.
بیوی مجھ پر برس پڑی کہنے لگی،

اب پتا چلا کہ ٹارچ کیسے پکڑتے ہیں؟
 
بیگمات اور انکى باتوں کے مطبل(نئى تحقیق )
1)جب وه کہے کہ .... "ٹھیک ہے" اور ساتھ ہی کوئی چیز بھی زور سے پٹخ دے
تو یقین جانیں کے یہ بلکل بھی ٹھیک نہیں ہے

2)جب وه کہے کہ "کیا" ؟ ؟ ؟
اس کا مطلب یہ نہیں کہ انھوں نے آپکو سنا نہیں بلکے وہ آپکو ایک اور موقع دے رہی ہے کے آپ اپنا بیان بدل لیں

3)جب وه کہے کے "جو اپ کا دل چاہے کرو"....
وہ کام کرنے کی حماقت کبھی بهى نہ کریں

4)جب وه کہے کے مجھے "تنہا چھوڑ دو" ......
تنہا چھوڑنے کا سوچنا بھی مہنگا پڑ سکتا ہے

5)جب وه کہے کے" مجھے نہیں پتا "......
اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کے انھیں کجھ نہیں پتا, اس کا مطلبل ہے اس موضوع پر مزید اب کوئی بات نہیں ہوگی.
1f602.png
1f602.png
1f602.png
1f602.png
1f602.png
1f602.png
1f61c.png
1f61c.png
 

م حمزہ

محفلین
ایک سر پھری بیوی جس نے خاوند کے ناک میں دم، اور اپنے اسلوب اور معاملات سے خاوند کا جینا حرام کیا ہوا تھا۔
اُس نے ایک دن خاوند کو صبح سویرے نیند سے جگایا اور نہایت احترام اور محبت سے کہا: جان من، میرے سرتاج؛ اُٹھیئے، صبح ہو گئی ہے۔ اور پھر شاندار تیار کیا ہوا ناشتہ خاوند کے بستر پر ہی لے آئی۔

خاوند جو پہلے ہی نیند سے جاگ کر بیوی کے رویہ پر حیرت زدہ بیٹھا تھا، ناشتہ دیکھ کر چُپ نا رہ سکا اور پوچھ لیا: آج کیا ہو گیا ہے تمہیں؟ یہ اچانک کیسی تبدیلی آ گئی ہے تم میں؟

بیوی نے کہا: کل ہمسایوں کے گھر میں تبلیغ والی بیبیاں آئی ہوئی تھیں۔ کہہ رہی تھیں کہ جس مرد کی بیوی بد زبان اور بد اخلاق ہو گی اللہ اُس مرد کی مغفرت فرما دے گا اور ہو سکتا ہے کہ اُس مرد کو بیوی کی بد اخلاقی اور بد تمیزگی برداشت کرنے پر جنت میں بھی داخل کر دے۔

خاوند نے کہا: یہاں تک تو ٹھیک ہے، آگے؟

بیوی نے غراتے ہوئے کہا: جند جیوی، جنت جانا ہے تو اپنے عملوں سے جا، میسنا بن کر میری وجہ سے کیوں جاتا ہے؟
حسد اور جلن کی انتہاء
 
Top