شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

عرفان سعید

محفلین
ایک خاتون اپنی سہیلی کو بتا رہی تھی: یہ میں ہی ہوں جس نے اپنے شوہر کو کروڑ پتی بنا دیا۔
سہیلی: تمہارا شوہر پہلے کیا تھا؟
خاتون: ارب پتی
 
مرد لوگ بہت بہادر ہوتے ہیں وہ نه تو خوفناک فلموں سے ڈرتے ہیں نه اندھیرے اور طوفان سے لیکن بیوی کی کال آجائے تو جان ہی نکل جاتی ہے . . !
1f601.png
 
بیوی : مجھے بازار جانا ہے مجھے پیسے چائیے،
شوہر : تم کو پیسوں سے زیادہ عقل کی ضرورت ہے ،
بیوی : اب آپ کے پاس جو ہوگا وہی مانگو گی نا ۔
 
آخری تدوین:
بڑی مشکل ہوتی رہی تھی جب !!!
1-بايولوجی کے ٹیچر نے پڑھایا : سیل مطلب " جسم کے سیل "،
2-فزكس کے ٹیچر نے پڑھایا : سیل مطلب " بیٹری "،
3-اكنامکس کے ٹیچر نے پڑھایا : سیل مطلب " فروخت " ،
4-ہسٹری کے ٹیچر نے پڑھایا : سیل مطلب " جیل " ،
5-انگریزی کے ٹیچر نے پڑھایا : سیل مطلب " موبائل" ،
تعلیم ہی چھوڑ دی بھائی صاحب، یہ سوچ کر کہ جس اسکول میں پانچ استاد متفق نہیں ہے اس اسکول میں پڑھ کر کیا ہوگا ؟
اور پھر سچا علم ملا جب بیوی نے بتایا سیل مطلب " ڈسکاؤنٹ" ۔
 
ایک تو یہ کہ cell اور sale کو ایک جیسا سمجھنے والے کو سکول چھوڑ ہی دینا چاہیے تھا۔
شکر ہے کہ کوئی جہاز ران نہیں ملا۔
 
عرفان سعید

محفلین
بڑی مشکل ہوتی رہی تھی جب !!!
1-بايولوجی کے ٹیچر نے پڑھایا : سیل مطلب " جسم کے سیل "،
2-فزكس کے ٹیچر نے پڑھایا : سیل مطلب " بیٹری "،
3-اكنامکس کے ٹیچر نے پڑھایا : سیل مطلب " فروخت " ،
4-ہسٹری کے ٹیچر نے پڑھایا : سیل مطلب " جیل " ،
5-انگریزی کے ٹیچر نے پڑھایا : سیل مطلب " موبائل" ،
تعلیم ہی چھوڑ دی بھائی صاحب، یہ سوچ کر کہ جس اسکول میں پانچ استاد متفق نہیں ہے اس اسکول میں پڑھ کر کیا ہوگا ؟
اور پھر سچا علم ملا جب بیوی نے بتایا سیل مطلب " ڈسکاؤنٹ" ۔
بائیولوجی کے ٹیچر نے پڑھایا: سیل مطلب "دریائی بچھڑا"
معاشرتی علوم کے ٹیچر نے پڑھایا: سیل مطلب "مہر (ڈاک خانے کی)"
معاشرتی علوم کے ٹیچر نے پڑھایا: سیل مطلب "بند کرنا (پولیس کا)"
 
بائیولوجی کے ٹیچر نے پڑھایا: سیل مطلب "دریائی بچھڑا"
معاشرتی علوم کے ٹیچر نے پڑھایا: سیل مطلب "مہر (ڈاک خانے کی)"
معاشرتی علوم کے ٹیچر نے پڑھایا: سیل مطلب "بند کرنا (پولیس کا)"
آہ ! یہ بے بسی ۔
 
بائیولوجی کے ٹیچر نے پڑھایا: سیل مطلب "دریائی بچھڑا"
معاشرتی علوم کے ٹیچر نے پڑھایا: سیل مطلب "مہر (ڈاک خانے کی)"
معاشرتی علوم کے ٹیچر نے پڑھایا: سیل مطلب "بند کرنا (پولیس کا)"
یعنی آپ کے استاد عدنان بھائی کے استاد سے بھی بڑھ کر نکلے !!
 
ایک فرم کے مینجر نے خفیہ طور پر اپنی لیڈی سیکرٹری سے شادی کر لی تو دوسرے روزہ ہی وہ خالق حقیقی سے جاملا ۔اسکی رازداں سہیلی نے دریافت کیا کہ اسکی موت کا سبب کیا چیز بنی تو لیڈی سیکرٹری معصومیت سے بولی ” اللہ ہی جانے کیا ہوا ۔بس میں اتنا جانتی ہوں کہ شادی کے دوسرے روز انہوں نے مجھے سمجھاتے ہوئے بولاتھا ” ڈارلنگ! اس شادی کو ہر حال میں خفیہ رکھنا ہے۔ اگر میری پہلی بیوی کو اس کا علم ہو گیا تو ہم دونوں کا جینا حرام کر دے گی۔“

اس پر میں نے کہا تھا ”میں آپ کی ہدایات پر پورا عمل کروں گی لیکن آپ بھی میرے شوہر سے ہوشیار رہئے گا، وہ بڑ ا بدمزاج اور جھگڑالو ہے بات بات پر پستول نکال لیتا ہے۔“
 
ایک عورت ڈاکٹر سے اپنے شوہر کی شکایت کر رہی تھی۔”میں اپنے شوہر کے بارے میں تم سے کچھ پوچھنا چاہتی ہوں۔ ہماری شادی کو بیس سال ہو گئے ہیں، میرا شوہر ایک مثالی شوہر تھا، بے پناہ محبت کرنے والا۔ لیکن جب سے آپ نے اس کا علاج کیا ہے، اس کی شخصیت بدل کر رہ گئی ہے۔ اب اس کا زیادہ تر وقت گھر سے باہر گزرتا ہے۔ مجھ سے بھی صحیح طریقے سے بات نہیں کرتا، نہ ہی کوئی تحفہ لا کر دیتا ہے۔ بلکہ یہ کہنا درست ہو گا کہ وہ میری شکل بھی دیکھنا پسند نہیں کرتا اور یہ سب کچھ تمہارے علاج کی وجہ سے ہوا ہے۔“

”میں نے اس کا کوئی علاج نہیں کیا۔ میں نے تو اسے صرف نظر ٹیسٹ کروانے اور چشمہ لگوانے کا مشورہ دیا تھا۔”ڈاکٹرر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا۔
 
بیوی”میری تمنا ہے کہ کاش جب میں مروں توکراچی میں کسی جگہ کا نام میرے نام پر رکھ دیا جائے اور لوگ مجھے ہمیشہ یاد رکھیں “
شوہر” تم بسم اللہ کرو،بلدیہ نے پہلے سے تمہارے نام پر دو جگہوں کے نام رکھ چھوڑے ہیں “

بیوی خوشی مرگ سے ” وہ کون سی جگہیں ہیں“
شوہر” بھینس کالونی اور ناگن چورنگی“
 
Top