شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

عرفان سعید

محفلین

عرفان سعید

محفلین
میاں بیوی زندگی میں کتنے لازم و ملزوم ہیں۔
ایک ہمیشہ سالگرہ کا دن بھول جاتا ہے اور دوسرا ہمیشہ یاد رکھتا ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
بیوی شوہر سے رات کے کھانے میں پیزا کھانے کی ضد کر رہی تھی۔ دن بھر کا تھکا ہارا شوہر ہاہر جانے کے لیے تیار نہیں تھا۔ لیکن بیوی ماننے پر ہی نہیں آرہی تھی۔
تنگ آکر شوہر نے کہا: جاؤ ۔۔۔ مجھے بیک کر کے میرا پیزا بنا کر کھا لو۔
بیوی بولی: تمہارا تو اتنا بھی فائدہ نہیں۔ تمہیں بیک کر کے بنایا ہوا پیزا حرام ہو گا۔
 
عباس اعوان

یہ تو عین حقیقی واقعہ معلوم پڑتا ہے۔
:noxxx:
 
عرفان سعید

محفلین
بیوی (شوہر سے)َ: آج آپ سچ سچ بتائیں آپ کو میری کیا بات سب سے اچھی لگتی ہے۔ میری خوبصورتی، میری پیاری آواز، میری نزاکت، میری آنکھیں، میرے ریشمی بال؟ کیا اچھا لگتا ہے؟
شوہر: تمہاری سب سے اچھی بات یہ ہے کہ تم مذاق بہت زبردست کرتی ہو۔
 
فٹبالر

معطل
شوہر بیوی کا امتحان لیتے ہوئے: اگر میں چارپائی پر بیٹھوں تو تم کہاں بیٹھو گی؟
بیوی: کرسی پر
شوہر: اگر میں کرسی پر بیٹھ جاؤں؟
بیوی: نیچے چوکی بچھا کر بیٹھ جاؤں گی
شوہر: اگر میں چوکی پر بیٹھ جاؤں؟
بیوی: زمین پر بیٹھ جاؤں گی
شوہر: اگر میں زمین پر بیٹھ جاؤں؟
بیوی: زمین کھود کر گڑھے میں بیٹھ جاؤں گی
شوہر: اگر میں گھڑھے میں بیٹھ جاؤں؟
بیوی (جل کر): میں اوپر مٹی ڈال دوں گی!!!
 
عرفان سعید

محفلین
گھر داماد شوہر اور بیوی کی شدید لڑائی میں بیوی نے غصے سے کہا: اپنا سامان اٹھائے اور نکلو اس گھر سے۔
شوہر نے بھی کپڑے اٹھائے اور جب دروازے تک پہنچا، تو بیوی نے غصے سے کہا: خدا کرے تم ایڑیاں رگڑ رگڑ کو مرو!
شوہر واپس پلٹا اور کہا: پھر یہیں رہنے دو۔
 
Top