شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

ایک عورت نے اپنے شوہر کا موبائل چیک کیا تو اسے تین نام بہت مشکوک لگے۔۔۔۔!

1۔ میری جنت
2۔ نصیبوں والی
3۔ جانِ من

ظاہر ہے یہ دیکھ کر اُسکا پارہ ساتویں آسمان پر چلا گیا، اس نے فوری
پہلا نمبر (میری جنت) ملایا تو دوسری جانب سے اس کی اپنی امی یعنی شوہر کی ساس نے جواب دیا۔۔۔!
پھر اس نے دوسرا نمبر (نصیبوں والی) ملایا تو دوسری جانب سے اسکی چھوٹی آٹھ سالہ بہن نے جواب دیا۔۔۔!
جب اس نے حیرت سے تیسرا نمبر (جانِ من) ملایا تو اس کا اپنا فون بج اٹھا۔۔۔!

بیوی کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ اسے خود پر انتہائی افسوس ہوا کہ کیوں اس نے اپنے معصوم شوہر کے کردار پر شک کیا؟ اسی پچھتاوے کو کم کرنے کیلئے اس نے اپنے پیارے شوہر کو پچھلے ماہ کی اپنی ساری تنخواہ تحفے میں دے دی۔

شوہر نے اسی پیسے سے اپنی گرل فرینڈ کیلئے تحفہ خریدا،

جس کا نمبر اس نے اپنے موبائل میں "اصغر الیکٹریشن"
کے نام سے محفوظ کر رکھا تھا۔ :p:LOL::D
 
بنک میں ڈکیتی کی واردات ہو رہی تھی۔
ایک ڈاکو ایک آدمی کے پاس آیا اور پوچھا : " کیا تم نے ہمیں ڈاکہ ڈالتے دیکھا ہے " ؟
آدمی : "ہاں ، میں نے دیکھا ہے "۔
ڈاکو نے اسے گولی مار دی۔ پھر ڈاکو دوسرے آدمی کے پاس آیا اور پوچھا : " کیا تم نے ہمیں ڈاکہ ڈالتے دیکھا ہے " ؟
دوسرا آدمی : "نہیں میں نے نہیں دیکھا لیکن وہ سامنے میری بیوی کھڑی ہے ، اُس نے دیکھا ہے " ۔
 
م حمزہ

محفلین
ایک عورت نے اپنے شوہر کا موبائل چیک کیا تو اسے تین نام بہت مشکوک لگے۔۔۔۔!

1۔ میری جنت
2۔ نصیبوں والی
3۔ جانِ من

ظاہر ہے یہ دیکھ کر اُسکا پارہ ساتویں آسمان پر چلا گیا، اس نے فوری
پہلا نمبر (میری جنت) ملایا تو دوسری جانب سے اس کی اپنی امی یعنی شوہر کی ساس نے جواب دیا۔۔۔!
پھر اس نے دوسرا نمبر (نصیبوں والی) ملایا تو دوسری جانب سے اسکی چھوٹی آٹھ سالہ بہن نے جواب دیا۔۔۔!
جب اس نے حیرت سے تیسرا نمبر (جانِ من) ملایا تو اس کا اپنا فون بج اٹھا۔۔۔!

بیوی کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ اسے خود پر انتہائی افسوس ہوا کہ کیوں اس نے اپنے معصوم شوہر کے کردار پر شک کیا؟ اسی پچھتاوے کو کم کرنے کیلئے اس نے اپنے پیارے شوہر کو پچھلے ماہ کی اپنی ساری تنخواہ تحفے میں دے دی۔

شوہر نے اسی پیسے سے اپنی گرل فرینڈ کیلئے تحفہ خریدا،

جس کا نمبر اس نے اپنے موبائل میں "اصغر الیکٹریشن"
کے نام سے محفوظ کر رکھا تھا۔ :p:LOL::D
آپ کو یہی نام " اصغر الیکٹریشن" کیسے ذہن میں آیا؟
ویسے اچھا نام رکھا تھا آپ نے۔
 
سید عمران

محفلین
آپ کو یہی نام " اصغر الیکٹریشن" کیسے ذہن میں آیا؟
ویسے اچھا نام رکھا تھا آپ نے۔
ان کے موبائل میں ایسے کئی نام ہیں۔۔۔
اصغر الیکٹریشن۔۔۔
اسلم پلمبر۔۔۔
افضل کارپینٹر۔۔۔
دینو قصائی۔۔۔
فضلو پان والا۔۔۔
وغیرھم!!!
 
ان کے موبائل میں ایسے کئی نام ہیں۔۔۔
اصغر الیکٹریشن۔۔۔
اسلم پلمبر۔۔۔
افضل کارپینٹر۔۔۔
دینو قصائی۔۔۔
فضلو پان والا۔۔۔
وغیرھم!!!
tenor.gif
 
رباب واسطی

محفلین
ایک عورت نے اپنے شوہر کا موبائل چیک کیا تو اسے تین نام بہت مشکوک لگے۔۔۔۔!

1۔ میری جنت
2۔ نصیبوں والی
3۔ جانِ من

ظاہر ہے یہ دیکھ کر اُسکا پارہ ساتویں آسمان پر چلا گیا، اس نے فوری
پہلا نمبر (میری جنت) ملایا تو دوسری جانب سے اس کی اپنی امی یعنی شوہر کی ساس نے جواب دیا۔۔۔!
پھر اس نے دوسرا نمبر (نصیبوں والی) ملایا تو دوسری جانب سے اسکی چھوٹی آٹھ سالہ بہن نے جواب دیا۔۔۔!
جب اس نے حیرت سے تیسرا نمبر (جانِ من) ملایا تو اس کا اپنا فون بج اٹھا۔۔۔!

بیوی کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ اسے خود پر انتہائی افسوس ہوا کہ کیوں اس نے اپنے معصوم شوہر کے کردار پر شک کیا؟ اسی پچھتاوے کو کم کرنے کیلئے اس نے اپنے پیارے شوہر کو پچھلے ماہ کی اپنی ساری تنخواہ تحفے میں دے دی۔

شوہر نے اسی پیسے سے اپنی گرل فرینڈ کیلئے تحفہ خریدا،

جس کا نمبر اس نے اپنے موبائل میں "اصغر الیکٹریشن"
کے نام سے محفوظ کر رکھا تھا۔ :p:LOL::D
:applause::lol:
 
ایک عورت ایک دکان سے چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی ۔ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ عدالت میں پیش ہوئی تو جج نے پوچھا
" خاتون ۔ آپ نے دکان سے کیا چرایا ؟"
عورت " جناب میں نے سٹرابیری کا ایک پیکٹ چرایا"
جج " اس پیکٹ میں کتنی سٹرابیری تھی؟"
عورت " اس میں 6 عدد سٹرابیری تھیں"
جج " فی سٹرابیری کے حساب سے تمھیں 6 دن جیل رہنے کی سزا دی جاتی ہے"
" لیکن جج صاحب " اچانک عدالت کے ہال سے ایک آواز گونجی " اگر اجازت ہو تو فیصلہ لکھنے سے پہلے میری گذارش سن لیں"
جج نے اجازت دی تو وہ آدمی آگے کٹہرے میں آیا۔
جج " لیکن محترم آپ ہیں کون ؟"
آدمی " جناب میں اس عورت کا شوہر ہوں "
جج " اوکے آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟"
آدمی " جناب ! اس عورت نے صرف سٹرابیری پیکٹ ہی نہیں۔
.
.
.
بلکہ ایک پیکٹ چنے بھی چرائے تھے۔:LOL:
 
اگر شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوجائے تو شوہر کو چاہیئے کہ چپل اٹھائے اور گھر سے باہر نکل جائے ،
کوئی گھنٹہ بھر بعد واپسی میں چھولے ،سموسے، دہی بھلے کی چاٹ ، بریانی یا کوئی موسمی پھل وغیرہ ساتھ لیتا آئے ،
اس طرح ازدواجی زندگی بہت اچھی گزرتی ہے ۔
آپ نے جو سوچا تھا !!!!
اس کے لیے بہت ہمت کی ضرورت ہے ۔:sneaky:
 
محمد وارث

لائبریرین
نرس مریض کے سر سے خون صاف کرتے ہوئے : آپ کا نام ؟
مریض : مولوی عمر
نرس : عمر کیا ؟
مریض : 25سال
نرس : شادی شدہ ؟
مریض : نہیں نہیں کار ایکسیڈنٹ۔
اس لطیفے میں "مولوی" ڈالنے کی کوئی خاص وجہ نقیبی صاحب، یا سید عمران صاحب بتائیں گے؟ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ قبلہ ،
ہم ایسے تھوڑی آپ کے قدردان ہیں ، آپ تو بند لفافے کے مضمون تک جانچ لیتے ہیں ۔:)
قبلہ یہاں لفافہ نہ صرف کھُلا ہوا ہے بلکہ مضمونِ خط بھی برسر محفل بیان کر دیا ہے آپ نے، اب اس کو نہ سمجھنے والا "قبلہ" نہیں کچھ اور ہی ہوگا! :)
 
بہت خوب ،ہم آپ کے حضور اپنی خطاء تسلیم کرتے ہیں مگر
قبلہ اس میں عزت مآب جناب محترم مفتی صاحب کا ذکر تو نہ تھا مگر آپ نے خود ہی مفہوم محفل پر واضع فرما دیا ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب ،ہم آپ کے حضور اپنی خطاء تسلیم کرتے ہیں مگر
قبلہ اس میں عزت مآب جناب محترم مفتی صاحب کا ذکر تو نہ تھا مگر آپ نے خود ہی مفہوم محفل پر واضع فرما دیا ۔
مفتی صاحب کا ذکر، چلیں آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں، کہ نہیں تھا کیونکہ ہر مولوی مفتی نہیں ہوتا۔ سو آپ نے سید عمران صاحب کا نہیں بلکہ جناب عبید انصاری کا ذکر کیا تھا؟
 
قبلہ عالی جاں ،
ہم آپ سے رحم کے طالب ہیں ،ہم کیا ہماری اوقات کیا جو آپ سے بازی لے اڑئیں ۔:)
 
یک نہ شد دو"مولوی" شد۔ :)
پھنس گیا عدنان نقیبی :)
اب تو بس ایک ہی بات ذہن میں آتی ہے:
"مجھے کام بتاؤ میں کیا کروں، میں کس کو کھاؤں" :)
 
Top