شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

میسج وصولی کی رسید حاصل کرنے کا طریقہ بتانے پر بہت بہت شکریہ:zabardast1:
تو آپ بھائی صاحب پر آزمانے کا ارادہ رکھتی ہیں ,ذرا دھیان سے ایسا نا ہو آپ کی طرح بھائی صاحب نے بھی یہ لطیفہ پڑھ رکھا ہو کہی تدبیریں الٹی نا ہو جائیں ۔:p
 
آخری تدوین:
‏عورتوں کے دل اپنے خاوند یا منگیتر کے لیے ہی جگہ ہوتی ہے، لیکن آدمیوں کا دل اتنا بڑا ہوتا ہے کہ اس میں دوست کی بیوی، بیوی کی سہیلی، ساتھ والی، سامنے والی، اوپر والی، نیچے والی، کام والی، سبزی والی، دودھ والی، دھوبن، اپنی سالی، بھائی کی سالی، بہن کی نند اور تھوڑی بہت جگہ بیوی یا منگیتر کے لیے بھی ہوتی ہے
 
دل ہے یا موت کا کنواں:)
 
محمد وارث

لائبریرین

سرخ کردہ حصہ سفید جھوٹ ہے! :)
 
شادی وہ خوب صورت جنگل ہےجہاں"بہادر شیروں" کا شکار ہرنیاں کرتی ہیں ۔
شادی اجی سنتے ہو سے لے کربہرے ہوگئے ہوکیا ،، ، ،، تک کا سفرہے ۔
شادی تیرے جیسا کوئی نہیں سے لے کر تیرے جیسے بہت دیکھے ہیں ،، ، ،، تک کا سفرہے ۔
شادی آپ رہنے دیجیے سے لے کرآپ تو رہنے ہی دیجیے ،، ، ،، تک کا سفرہے ۔
شادی کہاں گئےتھے جان سے لے کر کہاں مرگئے تھے،، ، ،، تک کا سفرہے ۔
شادیآپ نصیب سے ملے ہو سے لے کر میرا نصیب ہی پھوٹاتھا ،، ، ،، تک کا سفرہے ۔
شادی شدہ زندگی کشمیر جیسی خوبصورت تو ہے لیکن آتنک بہت ہے ۔
 
FB_IMG_1538674174537.jpg

پائن ;)
 
شوہر ( بیوی سے جھگڑتے ہوئے ) : میں تم سے ڈرتا ورتا نہیں ،
کسی بھول میں نہ رہنا ۔
بیوی : ہاں ہاں یاد ہے مجھے 6 لوگوں کو لے کر آئے تھے مجھے دیکھنے ،
100 لوگ منگنی پر
اور
500 بارات پر اپنے ساتھ لائے تھے ۔
بھول گئے کیا ،
مجھے دیکھو اکیلی ہی آگئی تھی تمہارے گھر ۔:p
 
جاسم محمد

محفلین
ڈاکٹر: آپ کے شوہر کو سخت آرام کی ضرورت ہے۔ یہ نیند کی گولیاں لے لیں۔
بیوی: گولیاں کب اور کتنی کھلانی ہیں؟
ڈاکٹر: گولیاں آپ کے لیے ہیں۔
 
بیوی نے شوہر سے کہا۔ میں بازار جارہی ہوں ،پانچ سو روپے دے دو۔
شوہر غصے سے بولا۔ تمہیں روپوں کی نہیں،عقل کی ضرورت ہے۔
بیوی نے اٹھلاتے ہوئے کہا۔ مگر آپ سے وہی چیز مانگی جاسکتی ہے، جو آپ کے پاس ہے۔
 
سفید جھوٹ، سراسر سفید جھوٹ!
کوئی بیوی بازار جانے کے لیے صرف پانچ سو روپے نہیں مانگ سکتی! :)
 
ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ دبئی کے مشہور بیچ پہ گئی۔ خاتون کے شوہر نے گاڑی کی چابی اور اپنا والٹ بیوی کو تھمایا اور خود پانی میں چلا گیا۔ اچانک خاتون کے ہاتھ سے گاڑی کی چابی پانی میں گر گئی۔ شوہر انتہائی غصیلا، تنک مزاج اور تندخو تھا۔ خاتون بہت گھبرائی۔ گڑگڑا کر اللہ سے دعا کرنے لگی۔ یا اللہ میری مدد کر۔ اگر چابی نہ ملی تو میرے شوہر نے آج سے لے کر شادی تک ساری میری چھوٹی بڑی کوتاہیاں گنوانی ہیں۔ مجھے میرے ماں باپ سمیت کوسنا ہے۔ مجھ پہ رحم کر میرے مولا۔ مجھ میں اب برا بھلا سننے کی سکت نہیں۔
خاتون کی آہ و زاری سن کر رحمت خداوندی جوش میں آئ۔ ایک بزرگ نمودار ہوئے۔ اور پانی سے سونے کی چابی جس میں بیش قیمت ہیرے و جواہرات جڑے تھے، نکال کر خاتون کو دی۔ خاتون نے کہا؛ نہیں یہ میری چابی نہیں۔
بزرگ نے دوبارہ پانی میں ہاتھ ڈالا اور چاندی کی چابی دی۔ خاتون نے پھر انکار کیا۔ تیسری بار بزرگ نے اصلی چابی نکال کر دی۔ خاتون نے کہا جی یہی ہماری گاڑی کی چابی ہے۔

بزرگ، خاتون کی دیانت داری اور راست گوئی سے بے حد متاثر ہوئے اور بطور انعام تینوں چابیاں خاتون کو دے دیں۔ خاتون نے ان چابیوں کی بھنک بھی اپنے مجازی خدا کو نہ لگنے دی۔ ان چابیوں سے بہترین زیورات بنوائے اور جل ککڑی سہیلیوں اور رشتہ دار خواتین کو خوب کلپایا۔

کچھ عرصے بعد خاتون پھر اسی ساحل پہ اپنے شوہر نامدار کے ساتھ گئی لیکن اس بار ساحل پہ واک کرتے ہوئے چابیاں احتیاطا بیگ میں ہی رکھیں۔ لیکن اس بار خاتون کا شوہر ڈوبنے لگا۔ خاتون نے حسب عادت واویلہ مچایا بلکہ پٹ سیاپا ڈالا۔ وہی بزرگ پھر سے نمودار ہوئے اور سمندر سے جسٹن ٹروڈو کو باہر نکالا۔ خاتون نے جلدی سے کہا بہت شکریہ آپ نے میرا سہاگ بچالیا۔
بزرگ کا چہرہ غصے سے سرخ ہوگیا۔ کہنے لگے۔ جھوٹی عورت تمہارا شوہر گنجا، کالا، ٹھنگنا اور بڑی سی توند والا ہے اور تم اس جسٹن کو اپنا میاں کہہ رہی ہو۔ شرم نہیں آتی۔
خاتون جلدی سے بولی نہیں بزرگو۔ مجھے آپ کا ٹریک ریکارڈ معلوم ہے۔ میں ڈر گئ کہ کہیں اس بار بھی آپ مجھے پہلے کی طرح تین شوہر نہ پکڑا دیں۔اس لیے خوف کے مارے میں نے پہلے پہ ہی ہاں کہہ دی۔
بزرگ، خاتون کی احتیاط اور بلند کردار سے نہایت متاثر ہوئے۔ جسٹن کو خاتون کے حوالے کیا اور اپنی راہ پہ چل پڑے-
 
Top