شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

جاسم محمد

محفلین
بیوی: میں ذرا میکے جانا چاہتی ہوں۔
خاوند: آج ادھر ہی رہو میرے ساتھ، کسی اور دن چلی جانا۔
بیوی: تم تو بس مجھے ہر وقت اسی گھر میں قید ہی رکھنا چاہتے ہو۔
خاوند: لا حول ولا قوة الا بالله
**********
بیوی: میں ذرا میکے جانا چاہتی ہوں۔
خاوند: جیسے تمہیں اچھا لگے۔
بیوی: تو گویا میرا ہونا نہ ہونا تمارے لیئے ایک برابر ہے۔
میری تو کوئی اہمیت ہی نہیں ہے اس گھر میں۔
خاوند: لا حول ولا قوة الا باللہ
**********
بیوی: میں ذرا میکے جانا چاہتی ہوں۔
خاوند: کہو تو میں بھی تمہارے ساتھ چلوں؟
بیوی: یعنی میں میکے اس لیئے جا رہی ہوں کہ میری آپ سے وہاں پر ملاقات طے ہے؟ مجھے کچھ آرام چاہیئے، اس لیئے اُدھر جا رہی ہوں۔
خاوند: لا حول ولا قوة الا بالله

ہر علم، ہر عالم، بشر، جن، بھوت، نباتات اور ساری جمادات ابھی تک کوئی ایسا جواب ڈھونڈنے سے قاصر ہیں جس سے "بیوی" راضی ہو جائے_
منقول
بیوی اور عوام میں کونسی قدر مشترک ہے؟ دونوں کو راضی کرنا ناممکن ہے۔
 

اے خان

محفلین

ع عائشہ

محفلین
بیوی: میں ذرا میکے جانا چاہتی ہوں۔
خاوند: آج ادھر ہی رہو میرے ساتھ، کسی اور دن چلی جانا۔
بیوی: تم تو بس مجھے ہر وقت اسی گھر میں قید ہی رکھنا چاہتے ہو۔
خاوند: لا حول ولا قوة الا بالله
**********
بیوی: میں ذرا میکے جانا چاہتی ہوں۔
خاوند: جیسے تمہیں اچھا لگے۔
بیوی: تو گویا میرا ہونا نہ ہونا تمارے لیئے ایک برابر ہے۔
میری تو کوئی اہمیت ہی نہیں ہے اس گھر میں۔
خاوند: لا حول ولا قوة الا باللہ
**********
بیوی: میں ذرا میکے جانا چاہتی ہوں۔
خاوند: کہو تو میں بھی تمہارے ساتھ چلوں؟
بیوی: یعنی میں میکے اس لیئے جا رہی ہوں کہ میری آپ سے وہاں پر ملاقات طے ہے؟ مجھے کچھ آرام چاہیئے، اس لیئے اُدھر جا رہی ہوں۔
خاوند: لا حول ولا قوة الا بالله

ہر علم، ہر عالم، بشر، جن، بھوت، نباتات اور ساری جمادات ابھی تک کوئی ایسا جواب ڈھونڈنے سے قاصر ہیں جس سے "بیوی" راضی ہو جائے_
منقول
:ohgoon::ohgoon::drama:
 
‏بیگم نے شوہر سے پوچھا : آپ تو قانون کے ماهر ہیں اور ایڈووکیٹ ہیں۔
آپ کیا کہتے ہیں کہ عورتیں کیوں مجبور ہیں کہ مردوں کے لئے کھانا تیار کریں؟

شوہر نے جواب دیا :
اس لئے کہ جنیوا کنونشن میں طے پایا تھا کہ قیدیوں کو کھانا فراہم کرنا ""حاکم وقت"" کی ذمہ داری ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ایک دوست نے سٹیٹس اپڈیٹ کیا،"زوجہ کی طبیعت خراب ہے، دعاؤں کی درخواست ہے۔"
میں نے دعا دی،"اللہ شفا دے۔"
جواب ملا "دعاؤں کی گذارش کی تھی۔"
 

شمشاد

لائبریرین
گھڑی اور بیوی میں کیا قدر مشترک ہے؟

گھڑی بگڑ جائے تو رک جاتی ہے۔
بیوی بگڑ جائے تو شروع ہو جاتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
عبد القدوس محلے میں نئے نئے ہی آئے تھے۔ ابھی دو ماہ بھی نہیں گزرے تھے کہ ان کی اہلیہ وفات پا گئیں۔
محلے والے ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہوئے۔ جنازے میں سبھی محلے والے شامل تھے۔ جن میں میں بھی تھا۔

کوئی دو ماہ گزرے ہوں گے کہ انہوں نے دوسری شادی کر لی۔
اس دفعہ محلے والے ان کی خوشی میں شریک ہوئے۔ دعوت ولیمہ میں میں بھی شامل تھا۔

کوئی دو ماہ کا عرصہ گزرا کہ ان کی دوسری بیوی بھی قضائے الٰہی سے وفات پا گئی۔
اس دفعہ بھی محلے والے ان کی دکھ میں برابر کے شریک ہوئے۔ جنازے میں سبھی محلے والے شامل تھے۔ جن میں میں بھی شامل تھا۔

اس دفعہ انہوں نے تیسری شادی کرنے میں تھوڑی جلدی کر لی کہ چہلم اور ولیمہ ایک ہی تقریب میں بھگتا دیا۔
دعوت چہلم و ولیمہ میں سبھی محلے والے شامل تھے اور میں بھی ان میں شامل تھا۔

قدرت خدا کی اس دفعہ ان کی تیسری بیوی کورونا کی نذر ہو گئی۔
اس دفعہ بھی سارے محلے والے ان کے دکھ میں شریک ہوئے اور جنازے میں سبھی گئے لیکن میں ان میں شامل نہیں تھا۔

میری بیوی کہنے لگی، "دیکھیں جی سبھی محلے والے عبد القدوس کی تیسری بیوی کے جنازے میں گئے ہیں، آپ کیوں نہیں گئے؟"

میں نےکہا، "بھلی لوک، مجھے شرم آتی ہے۔ اب دیکھو ناں عبد القدوس نے تو تیسری دفعہ بیوی کے جنازے پر بلایا ہے اور میں ایسا نالائق کہ اسے ایک دفعہ بھی نہ بلا سکا۔"

اب اس جواب پر میرے سر پر بیلن مارنے کی بھلا کیا تُک تھی۔ سہ پہر سے سر پکڑ کر بیٹھا ہوں۔ اتنا بڑا گومڑ پڑ گیا ہے سر میں۔
 
میاں بیوی کے بیچ جھگڑا ہوا. جھگڑے کے دوران شوہر نے ایک جملہ کہا جس سے جھگڑا ہی ختم ہو گیا۔
‏"خوبصورت ہو تو اس کا مطلب تم کچھ بھی بولو گی؟؟؟"
‏اس کے بعد بیوی نے کچھ کہا ہی نہیں اور چائے کے ساتھ پکوڑوں سے بھی نوازا!!!

‏"ہمیں بیماری سے لڑنا ہے، بیمار سے نہیں"۔
 

سیما علی

لائبریرین


ایک خاتون نے اپنی مہران گاڑی ایک دوسری خاتون کی برانڈ نیو ٹیوٹا کرولا میں ٹھوک دی

کرولا والی خاتون نے اتر کے مہران والی کو خوب باتیں سنائیں اور کہا کہ اس کے نقصان کا ہرجانہ بھرے۔

مہران والی باجی نے اپنے شوہر کو فون کیا تو جواب ملا کہ میں بہت مصروف ہوں اسلئے نہیں آسکتا لہذا اپنے طور پہ معاملہ طے کرلے اور مطلوبہ رقم دے دلا کے جان چھڑا لے۔

کرولا والی بے بی نے اپنے بوائے فرینڈ کو فون کیا کہ جانو وہ جو کرولا تم نے مجھے برتھ ڈے پہ گفٹ کی تھی وہ ایک مہران والی کمینی نے ٹھوک دی ہے گی لہذا جلدی پہنچو اور نقصان کے پیسے بتاؤ، مجھے بہت صدمہ اور غصہ آرہا ہے۔۔۔
تھوڑی دیر میں کرولا والی بے بی کا بوائے فرینڈ جائے وقوعہ پر پہنچ جاتا ہے اور وہ انسان بدقسمتی سے مہران والی باجی کا شوہر نکلتا ہے۔

اب فرار ہے مطلوب ہے
کوئی چنگا جیا حل دسو۔۔۔۔۔:grin::grin::grin::grin::biggrin:
 
میاں بیوی کے بیچ جھگڑا ہوا. جھگڑے کے دوران شوہر نے ایک جملہ کہا جس سے جھگڑا ہی ختم ہو گیا۔
‏"خوبصورت ہو تو اس کا مطلب تم کچھ بھی بولو گی؟؟؟"
‏اس کے بعد بیوی نے کچھ کہا ہی نہیں اور چائے کے ساتھ پکوڑوں سے بھی نوازا!!!

‏"ہمیں بیماری سے لڑنا ہے، بیمار سے نہیں"۔
صحیح کہا لفظوں کی قیمت ہے بس کہا ادا کرنا ہے یہ پتا ہونا چاھئیے
 
ٹیکنالوجی کی ترقی کاسب سےزیادہ بوجھ پاکستانی بیویوں پرپڑا ہے۔۔۔ پہلےان کوصرف خاوند کے موبائل کے ٹیکسٹ میسجز کی تلاشی لینا ہوتی تھی۔۔۔
اب خاوند کےوٹس ایپ میسیجز،فیس بک کومنٹس،میسنجر Chat ، انسٹا گرام کے کومنٹس ،ٹویٹر ٹویٹس اور ری ٹویٹس اور دیگر اپلیکیشنز کو بھی ٹٹولنا پڑتا ہے۔۔۔
ایک نام بھول گئے اردو محفل کی بھی
 
Top