شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

سیما علی

لائبریرین
bby74tg.jpg
ان کی عورتانگی جگانی پڑے گی!!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

سید عمران

محفلین
آپا نرم طبیعت کی ہیں اس لیے ابھی مزہ نہیں آیا
اگر اجازت ہو تو ایک دو کو میں ٹیگ کرتا ہوں پھر تماشہ دیکھیے گا لیکن شرط یہ ہے کہ کسی کو بھاگنے کی اجازت نہیں ہو گی :)
بس رہنے دیں۔۔۔
اور یہ پڑھ لیں:
بھیا لگائی بجھائی میں مرد بھی کچھ کم نہیں
 
سید عمران

محفلین
مصالحہ چھڑکنے کی ضرورت نہیں بس تیلی پھینک کر پیچھے ہٹ جاو پھر دیکھو:ROFLMAO:
ہاہا بڑی خاموشی سے عبدالروف صاحب کو پمپ کردیا عمران بھائی آپ نے
توبہ توبہ۔۔۔
آپ بھی یہ سدا بہار قولِ زریں پڑھ لیں:
بھیا لگائی بجھائی میں مرد بھی کچھ کم نہیں
 
سید عمران

محفلین
بھیا لگائی بجھائی میں مرد بھی کچھ کم نہیں
لیکن عورتوں کا اِس معاملے میں کوئی ثانی نہیں ہے
اِس سے اندازہ لگائیں کہ آدمی میں زیادہ برداشت ہے یا عورت میں؟آدمی جو کہ اِس دلیرنی کو پوری عمر جھیلتا ہے :ROFLMAO:
ناظرین اس پسوڑی کے ساتھ ہی منہ در منہ پھڈا اور لفڑا اسٹارٹ ہوا چاہتا ہے!!!
 
سیما علی

لائبریرین
آپا نرم طبیعت کی ہیں اس لیے ابھی مزہ نہیں آیا
اگر اجازت ہو تو ایک دو کو میں ٹیگ کرتا ہوں پھر تماشہ دیکھیے گا لیکن شرط یہ ہے کہ کسی کو بھاگنے کی اجازت نہیں ہو گی :)
سچ بھیا سب لوگ ایک جیسے نہیں ہوتے پر دفتری سیاست میں خواتین سے کسی طرح کم نہیں۔۔۔۔۔
 
آپ نے ہمیں ایسا سمجھا ہے نہ لفڑا ہوگا نہ پھڈا نہ جھگڑا ۔۔۔۔۔
آپ اُن خواتین میں شامل نہیں جو جھگڑالو ہوتیں ہیں آپ بہت سلجھی ہوئی خاتون ہیں اور بھی سب اچھے ہیں یہ تو بس وقت کو پاس کرنے کے لئے ایک دوسرے سے مزاح کیا جارہا ہوتا ہے کسی کو بھی براماننے کی ضرورت نہیں ہونی چاھئیے ہم سب لوگ باتوں باتوں میں بہت کچھ سیکھ بھی تو جاتے ہیں۔
 
وسیم

محفلین
شوہر: جب میرے ابا مرحوم گانا گاتے تھے تو چرند پرند تک مدہوش ہو جاتے تھے
بیگم: یہ تو کچھ نہیں، جب میرے ابا مرحوم گانا گاتے تھے تو اڑتے پرندے ان کا گانا سن کر زمین پہ گر جاتے تھے

شوہر جل کے بولا: کیا تمہارے ابا منہ میں کارتوس ڈال کر گانا گاتے تھے؟
 
وسیم

محفلین
مسز شوکت بھی کمال ہیں

شوہر اپنی بیوی سے مخاطب ہو کر بولا

کل کہہ رہی تھی کرکٹ کوچ کے چار پہیے ہوتے ہیں
ہاہاہاہاہا
بیوی بھی زور و شور سے قہقہے لگانے میں شوہر کے ساتھ شامل ہو گئی

تھوڑی دیر بعد جب ذرا خاموشی ہوئی تو اپنے شوہر سے رازدارانہ انداز میں بولی

تو کرکٹ کوچ کے کتنے پہیے ہوتے ہیں؟
 
سیما علی

لائبریرین
آپ اُن خواتین میں شامل نہیں جو جھگڑالو ہوتیں ہیں آپ بہت سلجھی ہوئی خاتون ہیں اور بھی سب اچھے ہیں یہ تو بس وقت کو پاس کرنے کے لئے ایک دوسرے سے مزاح کیا جارہا ہوتا ہے کسی کو بھی براماننے کی ضرورت نہیں ہونی چاھئیے ہم سب لوگ باتوں باتوں میں بہت کچھ سیکھ بھی تو جاتے ہیں۔
بالکل درست بھیا !!!!سید صاحب سے ہماری نوک جھونک چلتی ہے برُا نہیں مانتے ہم نے تو آج دیکھا آپ تو ہمارے کراچی کے ہیں مزاج سمجھتے ہیں جیتے رہیے ۔۔۔
 
Top