شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

وسیم

محفلین
یہ تمہارے سامنے والے دانت ٹوٹے کیسے؟
ڈاکٹر نے آنے والے مریض سے پوچھا۔
مریض:
وہ دراصل آج رات کے کھانے میں روٹی سخت تھی

ڈاکٹر: تو کھانے سے انکار کر دینا تھا

مریض:
انکار ہی تو کیا تھا ڈاکٹر صاحب
 

سیما علی

لائبریرین
rFcqKkQ.jpg
 

وسیم

محفلین
شوہر نے بیوی سے پوچھا:

آج آپ نے کیا پکایا ہے

بیوی جو شوہر کی طرف سے غصے سے بھری بیٹھی تھی چیخ کر بولی خاک

شوہر : خاک کو الٹا پڑھیں تو کاخ بنتا ہے، کاخ کو عربی میں محل کہتے ہیں، محل کو الٹا کریں تو لحم بنتا ہے اور لحم کو اردو میں گوشت کہتے ہیں۔ خوب تو بیگم صاحبہ آپ نے گوشت پکایا ہے
 

انتہا

محفلین
یہ تو کچھ اس طرح نہیں تھا؟
بیوی کا فون آیا۔
روتے ہوئے کہنے لگی:
آئندہ کبھی نہیں لڑا کروں گی۔ تم سے بے حد پیار کروں گی۔
تم مجھے معاف کر دو۔
میں نے بھی معاف کر دیا۔
پتا نہیں کس کی بیوی تھی۔ لیکن سن کر اچھا لگا۔
 

سید عمران

محفلین
شوہر نے بیوی سے پوچھا:

آج آپ نے کیا پکایا ہے

بیوی جو شوہر کی طرف سے غصے سے بھری بیٹھی تھی چیخ کر بولی خاک

شوہر : خاک کو الٹا پڑھیں تو کاخ بنتا ہے، کاخ کو عربی میں محل کہتے ہیں، محل کو الٹا کریں تو لحم بنتا ہے اور لحم کو اردو میں گوشت کہتے ہیں۔ خوب تو بیگم صاحبہ آپ نے گوشت پکایا ہے
شکر ہے گوشت کو الٹا نہیں کرایا۔۔۔
جانے کس زبان کا کون سا لفظ بن جاتا!!!
 

سیما علی

لائبریرین
ایک ریسٹورینٹ میں کھانا ختم کرنے کے بعد بیوی نے اپنے شوہر سے کہا "جانو ویٹر کو Tip دیں" شوہر نے ویٹر کو بلایا اور کہا: "شادی نہ کرنا "
 

سیما علی

لائبریرین
بیوی: آپ بہت بھولے ہیں آپ کو ہر کوئی بےوقوف بنا سکتا ہے شوہر: شروعات تو تمھارے ابو نے ہی کی تھی
 

سیما علی

لائبریرین
گھر کی باتیں...
میاں: تُم میری بیگم ہو اور میری بات نہیں سُن رہی؟ بیگم: آپ کی بیگم ہوں اِسی لئے بات نہیں سُن رہی کیونکہ “بیگم کا کام سُننا نہیں سُنانا ہوتا ہے”
 

سیما علی

لائبریرین
گھر کے کھانے کی تعریف: واہ، لگ ہی نہیں رہا کہ گھر میں بنایا ہے باہر کے کھانے کی تعریف: یار بالکل گھر والا ذائقہ ہے،کمال یعنی کچھ بھی
 
Top