شادی کتنی عمر کی لڑکی سے کی جائے؟ ایک رپورٹ

شمشاد

لائبریرین
یہاں پسند و ناپسند کی بات ہی نہیں ہو رہی۔

دوسری بات یہ کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں لوگ برادری اور ذات پات کی زنجیروں میں بندھے ہوئے ہیں اور وہ ان زنجیروں سے نکلنے کو بالکل بھی تیار نہیں۔ یہاں پسند و ناپسند کا نہیں برادری اور ذات پات کا حکم چلتا ہے۔
 
زین

لائبریرین
شادی اس سے کی جائے جو پسند ہو عمر کی خیر ہے اگر پسند ہے دونوں کو تو اچھا ورنہ چاہے 100 سال چھوٹی سے کرو کوئی فائدہ نہیں ویسے مجھے 18 سال کی ایج اچھی لگتی ہے ۔
آپ کو شادی کرنی ہی نہیں لیکن شادی سے متعلق دھاگوں پر سب سے زیادہ تبصرے آپ کے ہوتے ہیں ۔ :biggrin:
 
عسکری

معطل
یہاں پسند و ناپسند کی بات ہی نہیں ہو رہی۔

دوسری بات یہ کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں لوگ برادری اور ذات پات کی زنجیروں میں بندھے ہوئے ہیں اور وہ ان زنجیروں سے نکلنے کو بالکل بھی تیار نہیں۔ یہاں پسند و ناپسند کا نہیں برادری اور ذات پات کا حکم چلتا ہے۔
ہوتا ہو گا ہم تو اپنی بیٹی کی شادی اس سے کریں گے جس پر وہ راضی ہو گی چاہے وہ برادری میں ہو یا اسرائیل میں ;)
 
زین

لائبریرین
آپ نے خود ہی کہیں کہا تھافورم پر ۔:rolleyes:
بھابھی سے ڈرتے ہیں آپ :)
اور یہ بابا کس کو کہا:confused:
 
arifkarim

معطل
یہ کوئی حساب کا سوال تھوڑی ہے کہ لڑکی کی شادی کس عمر میں کی جائے؟ جوان لڑکی کی مرضی ہے وہ جب چاہے اپنی مرضی سے جہاں مرضی شادی کرے۔ ماں باپ اور باقی خاندان والے جوڑا ڈھونڈنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اسلام اور دوسرے مذاہب میں کہیں بھی کسی بھی قسم کی زبردستی کی اجازت نہیں ہے۔ نہ لڑکیوں کیساتھ، نہ لڑکوں کیساتھ۔
 
میر انیس

لائبریرین
مختلف عمروں کی لڑکیوں سے باری باری شادی کرکے خود تجربہ کیا جائے کہ کس عمر کی لڑکی سے شادی کرنا بہترین ہے۔ پھر بہترین عمر والی لڑکی سے بھی شادی کرلی جائے :)
آپ تو جناب غلام مصطفٰی کھر اور فلمسٹار شاہد کی سوچ کو ہوا دے رہے ہیں بھائی ۔ شادی ویسے تو دین کے حساب سے کسی بھی عمر کی لڑکی سے کی جاسکتی ہے جیسا کہ آقائے نامدار (ص) نے کی ۔ لیکن اگر آج کل کے حساب سے دیکھا جائے تو پانچ سے دس سال چھوٹی لڑکی سے خوب ہے۔ لڑکی عموماََ ویسے ہی اپنے ہم عمر لڑکوں سے پانچ سال بڑی لگتی ہے اور شادی کے بعد مذید بڑی لگنے لگتی ہے یہی وجہ ہے کہ جو لڑکے زیادہ تر پسند کی شادی کرنے والے جب اپنی ہم عمر لڑکی یا ایک دو سال چھوٹی لڑکی سے شادی کر لیتے ہیں تو عموماََ شادی کے بعد دیکھنے والے رشتہ دار یہی کہتے پائے جاتے ہیں کہ دلہن کافی بڑی عمر کی معلوم ہوتی ہے ۔اور اولاد ہونے کے بعد تو وہ اماں لگنے لگتی ہے
 
شہزاد وحید

محفلین
یہ اماں لگنے والا معاملہ صرف ان لڑکیوں کے ساتھ ہوتا ہے جو اپنا خیال نہیں رکھتی۔ جو سمجھتی ہیں کہ اب تو شادی ہو گئی اب بس شوہر ساس اور بچے ہی زندگی ہے۔
 
حماد

محفلین
مختلف عمروں کی لڑکیوں سے باری باری شادی کرکے خود تجربہ کیا جائے کہ کس عمر کی لڑکی سے شادی کرنا بہترین ہے۔ پھر بہترین عمر والی لڑکی سے بھی شادی کرلی جائے :)
لگتا ہے یوسف صاحب کی یہ قیمتی رائے ان کی بیگم نے پڑھ لی ہے۔ اسی دن سے جناب فورم سے غائب ہیں۔ ;) :beating:
 
یوسف-2

محفلین
لگتا ہے یوسف صاحب کی یہ قیمتی رائے ان کی بیگم نے پڑھ لی ہے۔ اسی دن سے جناب فورم سے غائب ہیں۔ ;) :beating:
اماں نہیں یار۔۔۔ ایسی کوئی بات نہیں۔ہم اس قسم کی باتیں محترمہ سے براہ است بھی کرتے رہتے ہیں۔ لیکن تا دم تحریر کوئی (مثبت یا منفی) نتیجہ نہی نکلا۔ مثبت ہمارے حساب سے اور منفی محترمہ کے حساب سے :D
 
یوسف-2

محفلین
آپ تو جناب غلام مصطفٰی کھر اور فلمسٹار شاہد کی سوچ کو ہوا دے رہے ہیں بھائی ۔ شادی ویسے تو دین کے حساب سے کسی بھی عمر کی لڑکی سے کی جاسکتی ہے جیسا کہ آقائے نامدار (ص) نے کی ۔ لیکن اگر آج کل کے حساب سے دیکھا جائے تو پانچ سے دس سال چھوٹی لڑکی سے خوب ہے۔ لڑکی عموماََ ویسے ہی اپنے ہم عمر لڑکوں سے پانچ سال بڑی لگتی ہے اور شادی کے بعد مذید بڑی لگنے لگتی ہے یہی وجہ ہے کہ جو لڑکے زیادہ تر پسند کی شادی کرنے والے جب اپنی ہم عمر لڑکی یا ایک دو سال چھوٹی لڑکی سے شادی کر لیتے ہیں تو عموماََ شادی کے بعد دیکھنے والے رشتہ دار یہی کہتے پائے جاتے ہیں کہ دلہن کافی بڑی عمر کی معلوم ہوتی ہے ۔اور اولاد ہونے کے بعد تو وہ اماں لگنے لگتی ہے
’’اصولی طور‘‘ پر تو آپ کی بات سو فیصد درست ہے، میرے انیس بھائی!
لیکن شادی جیسے معاملات میں ’’بے اُصولی‘‘ میں بھی کوئی مضائقہ نہیں:)
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
"لڑکے" کی عمر معلوم ہو گی تو پھر ہی یہ بتایا جا سکے گا کہ شادی کتنی عمر کی "لڑکی" سے کی جائے ۔۔۔
 
میر انیس

لائبریرین
کل ہی میں نے خبر دیکھی کے ایک 80 سال کے مرد کی ایک 80 سال ہی کی عورت سے شادی ہوئی ہے۔ واقعی محبت ہو تو ایسی ہو اس غریب نے کتنا لمبا انتظار کیا اپنی محبت کو پانے کااور تمام عمر اسی کے آسرے میں کہ کبھی تو میری دلہن بنے گی شادی ہی نہیں کی۔ اب اس خبر کے بعد تو لڑکی کتنی عمر کی ہونی چاہیئے مسئلہ ہی ختم ہوگیا
 
Top