امجد میانداد
محفلین
اب تو ان کا 'کی بورڈ' پوچھیں بھائیماشاءاللہ بہت خوب لکھا ہے۔ قلم اچھا لگا بلکہ بہت اچھا لگا اللہ تعالیٰ نظرِ بد سے محفوظ رکھے۔
اب تو ان کا 'کی بورڈ' پوچھیں بھائیماشاءاللہ بہت خوب لکھا ہے۔ قلم اچھا لگا بلکہ بہت اچھا لگا اللہ تعالیٰ نظرِ بد سے محفوظ رکھے۔
۔ سو سامانِ حرب(کاغذ ،قلم) سے لیس ہو کر قلعۂ شاعری کو تسخیر کرنے کیلیے نکل کھڑے ہوئے ۔۔۔ مگریہ کیا ۔۔۔ غزل یا نظم کہنا تو درکنار ۔۔۔ ہم سے تو ایک آدھ شعر ہی نہ بن پایا ۔۔۔
اب تو ان کا 'کی بورڈ' پوچھیں بھائی
نہیں استاذ گرامی ۔۔۔۔ میں نے اوپر کسی مراسلے میں بھی ذکر بھی کیا ہے ۔۔۔! کہ یہ ساری کارستانی میرے تخیل کی ہے ۔۔۔۔ ورنہ حقیقت میں تو میرے ساتھ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔۔۔۔!تو گویا کہ یہ دیوان دوم ہے جو آج کل چل رہا ہے!!
دلچسپ تحریر ہے، لگتا ہے کہ تم نثر زیادہ کامیاب لکھ سکتے ہو
نہیں استاذ گرامی ۔۔۔ میری بد نصیبی ۔۔۔کہ میری نظر سے یہ نہیں گذرے اس لئے میں ان فرمودات سے استفادہ حاصل نہ کر سکا۔۔ اگر ربط عنایت فرما دیں تو بندہ آپ کا شکر گذار ہو گا۔۔۔!
اگر ربط عنایت فرما دیں تو بندہ آپ کا شکر گذار ہو گا۔۔۔ !
نہ تو یہ مبارزت ہے اور نہ دعوتِ مبارزت، جنابِ کاشف عمران صاحب۔ یہ تو اِس فقیر کی گزارشات ہیں، اور بس!
آپ کے دونوں پہلے نکات سے سو فی صد اتفاق!
میں اور ہم ۔ میں نے تو اپنی ’’ذاتی‘‘ پسند کا ذکر کیا ہے۔ لفظ ’’ذاتی‘‘ لایا ہی اپنے دفاع کے لئے ہوں، کہ مجھے ایسا اچھا لگتا ہے، آپ کی رائے کا احترام لازم ہے، اس سے متفق ہونا لازم نہیں۔
میں عام طور پر لفظ 'ہم' کو "میں" کا نعم البدل نہیں سمجھتا۔ پرانے زمانے میں تو لفظ "میں" سے احتراز اس لیے کیا جاتا تھا کہ خود نمائی نہ لگے۔ اب اس نئے دور میں ایسی کوئی خدشہ نظر میں نہیں آتا۔ لہٰذا "میں" کی جگہ ہم کا استعمال میرے خیال میںمستقبل کے قاریکو اچھا نہ لگے گا۔ اگر "میں" کی جگہ "ہم" کہنے لگے تو "ہم" کی جگہ کیا کہیں گے؟ پھر یہ بھی دھیان میں رہے کہ مستقبل کے لکھاری انگریزی زبان کے بے بہا نثری خزانے سے بہت کچھ سیکھیں گے اور اس کے تناظر میں انہیں شاید "ہم" کا استعمال عجیب ہی لگے۔
میں اور ہم سے متعلق میری رائے بھی مستقبل کے قاری کے بارے میں میری پیش گوئی پر مبنی ہے۔ اندازے کا کھیل ہے۔ فی زمانہ تو مشتاق یوسفی سا صاحب طرز بھی "ہم" بمعنیٰ "میں" کا استعمال کُھل کے کرتا ہے! سو یہاں بھی رائے حتمی ہرگز نہیں۔ میں خود البتہ "جدیدیت" کے تناظر میں خود کو "میں" ہی لکھتا ہوں اور "ہم" سے احتراز کرتا ہوں۔