محمد یعقوب آسی
محفلین
مزاح نگاروں کی روایت ہے کہ واحد متکلم کو ’ہم‘ کہا جاتا ہے۔ اس روایت کو ’ہم‘ نے بھی نبھایا ہے، ’اللہ میاں کے مہمان‘ میں!!
یہ کیا کم ہے کہ میں تنہا نہیں ہوں
یہاں کوئی تو مجھ سا بولتا ہے
بہت آداب جناب الف عین ۔
مزاح نگاروں کی روایت ہے کہ واحد متکلم کو ’ہم‘ کہا جاتا ہے۔ اس روایت کو ’ہم‘ نے بھی نبھایا ہے، ’اللہ میاں کے مہمان‘ میں!!
منایاں ۔۔۔۔۔ یا ۔۔۔۔ نمایاں۔۔۔۔۔!
متلاشی بھیا! بہت لطف آیا، زبان کی روانی اور الفاظ کا چنائو اور درست استعمال، اور ہر بات میں مزاح کا پہلو منایاں کرنا آپ کا ہی خاصہ ہے بھئی۔
آپ کی نثری کہانی کا بہت انتظار رہے گا۔
۔
مجھے شاعری کا انجکشن لگائوسخن کا مجھے کوئی ٹانک پلائوغزل ایک کہہ کر کڑک ہو گیا ہوں۔
میٹرک میں یہ غزل پڑھی تھی، اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے نیاز سواتی صاحب کی ہی غزل ہے۔ اگر میری یادداشت ساتھ نہ دے رہی ہو تو الگ بات ہے۔یہ نیاز سواتی مرحوم کا کلام ہے؟ امجد علی راجا صاحب!
ماشاءاللہ، خوشنصیبی ہے آپ دونوں کی ورنہ ہم تو ابھی تک شرفِ ملاقات سے محروم ہیں، حالانکہ مانسہرہ جاتے ہوئے ٹیکسلا سے ہو کر ہی جاتے ہیں۔میری مرحوم (نیاز سواتی) سے ملاقات رہی۔ وہ کبھی کبھار ٹیکسلا آیا کرتے تھے۔
ارے واہ۔ آپ تنہا تھے ہی کب؟ ایسے معاملات میں تنہا تو میں رہا ہوں (اور اسی چیز کا مزہ اٹھاتا ہوں!)۔ میری "جدیدیت" کا بار میرے علاوہ کوئی اور تو اس وقت اٹھانے والا نہیں۔ بس کچھ شاگردوں سے امید ہے! یاد رہے میں وہ ہوں جو "رباعی" کے لیے "چوبیس" اوزان کی شرط کو ماننے سے انکاری ہے۔عروضی مجھے اپنی بزم میں گھسنے تک نہیں دیتے! ان حالات میں یہ "میں" اور "ہم" کس کھیت کی مولی ہیں!
امجد بھائی کی بورڈ فی الحال تو اپنی دسترس میں ہے ۔۔۔۔ مستقبل کا معلوم نہیں۔۔!اب تو ان کا 'کی بورڈ' پوچھیں بھائی
بہت بہت شکریہ جناب شوکت صاحب۔۔۔۔!جناب متلاشی صاحب!
بہت عمدہ تحریر ہے، اور جیسا کہ اساتذہ بھی فرما چکے ہیں کہ اس طرح صاف ستھرا، اپنی ذات سے متعلق مزاح لکھنا ذرا مشکل کام ہے، آپ نے یقینا بہت مشکل تر کام کر دکھایا ہے۔
ایک ہم (یا میں) ہیں کہ ہم سے تعریف کے جملے بھی صحیح نہیں بن پاتے۔۔ صرف اتنا کہنے پر اکتفا کرتے ہیں کہ:
ًمیں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا
کیونکہ کچھ اسی طرح کے خدشات ہمیں بھی ہیں، کہ شاید یہی سب ہمارے (اور ہمارے "دیوان" کے) ساتھ بھی ہو۔
یہ اور بات ہے کہ ہم وہ "روداد" اتنی شائستگی سے بیان نہیں کر پائیں۔
استاد محمد یعقوب آسی صاحب کا بھی بہت بہت شکریہ، اتنے باریک نقاط اتنی آسان زبان میں سمجھانے کے لئے۔
اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے، آمین۔
بہت شکریہ ۔۔۔! محمد احمد بھائی ۔۔۔!واہ واہ ۔۔۔ ! بہت ہی پر لطف، ہنستی مسکراتی بلکہ کھلکھلاتی تحریر ہے ذیشان بھائی۔۔۔ !
بہت مزا آیا آپ کی تحریر پڑھ کر۔ نثر نگاری والی روداد بھی جلد روانہ کیجے۔
خوش رہیے۔ شاد آباد رہیے۔
"نمی رویم براہے کہ کاروان رفتست"
شکریہ محمود بھائی۔۔۔۔! آپ نے ہماری تحریر کو پسند کیا ۔۔۔ یقین مانیں ہمارا خون سوا سیر بڑھ گیا ہے ۔۔۔!کیا کہنے بھیا کیا عمدہ رواں نثر ہے کیا ہی عمدہ تحریر ہے سبحان اللہ ، اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ۔۔ پہلی بار آپ کی نثر پڑھنا نصیب ہوئی ہے ماشا اللہ کمال نثر لکھتے ہیں آپ۔۔۔
شکریہ استاذ گرامی ۔۔۔! ہم آپ کی بات سے 200 پرسنٹ متفق ہیں۔۔۔۔!’’ہم‘‘ آ گیا نا !! یہ آ ہی جاتا ہے، اپنی زبان سے نہ سہی کسی ہم زبان سے سہی!