شاعری کی لوٹ مار سیل

عثمان

محفلین
دلچسپ!
نثم کے ریٹ نہیں مل سکے۔ یا پھر اس معاملے میں چھان بورا اور پرانے برتنوں وغیرہ کے تبادلے سے کام چل جائے گا؟ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی ۔بے حد اعلیٰ ۔کیا کریں سچ تعریف کے لئے الفاظ کم ہیں ،بخدا آپ مے سچ کہا طنزیہ پہلو پر مزاحیہ غالب ہے ۔باربار پڑھنے کے بعد بھی یہ حال ہے کہ ۔۔۔
دل ابھی بھرا نہیں ۔
سلامت رہیے ،ڈھیروں دعائیں ۔


واہ ۔
مجھے ڈر ہے تختہ نہ ہوجائے میرا 🙃
جون ایلیا اسپیشل تو ایسا ویسااسپیشل ہے ۔
جیتے رہیے ،ڈھیر وں دعائیں ۔
بہت بہت شکریہ ، سیما آپا ۔ بس یہ ہنسنے مسکرانے کے بہانے ہیں ۔ ہلکا پھلکا مزاح ہوتا رہنا چاہیے۔
آپ ہمیشہ شفقت اور محبت سے پیش آتی ہیں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو سلامت رکھے ۔ دعاؤں کے لیے خاص شکریہ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
دلچسپ!
نثم کے ریٹ نہیں مل سکے۔ یا پھر اس معاملے میں چھان بورا اور پرانے برتنوں وغیرہ کے تبادلے سے کام چل جائے گا؟ :)
:D

نثری نظم کے لیے ٹن ٹن قصیدہ برادرز سے رابطہ کریں ۔

ہماری دکان پر یہ بورڈ لگا ہوا ہے : غزل بڑے شوق سے ، نثر اگلے چوک سے

:)
 

علی وقار

محفلین
تخلص نکلوائی:--- چار سو روپے
تخلص ڈلوائی اور تخلص بدلوائی تو سمجھ آتے ہیں، یہ تخلص نکلوائی کیا ہے قبلہ؟
نمونۂ کلام:
در نشانِ استوا دلبر کرم انداز ہے
احتیاجِ زرفشانی ہر قدم آغاز ہے
غم تپیدن بر گمانِ حوصلہ مندی نہیں
نے نوازِ ہست افگن بر نوائے ساز ہے
٭٭٭٭
تشریح عنایت ہو۔
(نوٹ: ---- استاد آج کل ملک سے باہر ہیں۔ ان کے اندر ہونے کی تمام افواہیں غلط ہیں)
ملک کے اندر یا حوالات کے اندر؟
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تخلص ڈلوائی اور تخلص بدلوائی تو سمجھ آتے ہیں، یہ تخلص نکلوائی کیا ہے قبلہ؟
بعض اوقات صارفین کہیں سے کھود کھاد کر کوئی پرانی غیر معروف غزل لے آتے ہیں ۔ ہم اس میں سے شاعر کا تخلص نکال کر اسے دوبارہ "قابلِ استعمال" بنادیتے ہیں ۔
مخالفین ہماری اس سروس پر بہت اعتراض کرتے ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ روز بروز بڑھتی ہوئی شاعرانہ آلودگی کو کم کرنے کے لیے ری سائیکلنگ بہت ضروری ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق اردو دنیا میں روزانہ کم از کم پانچ ہزار غزلیں لکھی جاتی ہیں جس سے ادبی اور لسانی ماحول آلودہ ہورہا ہے ۔ ان نئی غزلوں کی روک تھام کے لیے پرانی پائیدار غزلوں کی ری سائیکلنگ بہت ضرور ہے ۔

استاد مہملؔ مجہول آبادی آج کل چھٹیوں پر ہیں ۔ جیسے ہی واپس آئے ، آپ کی درخواست ان کی خدمت میں پیش کر دی جائے گی ۔

ملک کے اندر یا حوالات کے اندر؟
ہمیں معلوم تھا کہ جلد یا بدیر استاد عریاںؔ کے بارے میں یہ اور اس قسم کے مزید سوالات ضرور اٹھیں گے ۔ اس کے لیے اشتہار میں ضروری ترمیم کردی گئی ہے ۔ ملاحظہ کیجیے:

(نوٹ: ---- استاد آج کل اعلیٰ تربیت کے لیے ملک سے باہر ہیں۔ ان کے اندر ہونے کی تمام افواہیں غلط ہیں)

حیرت ہے کہ پاکستان میں رہتے ہوئے آپ کو اندر ہونے کا مطلب پوچھنا پڑرہا ہے۔ وہاں تو تقریباً ہر گلی محلے میں سے کوئی نہ کوئی ضرور اندر کی ہوا کھاکر آیا ہوا ہے ۔ :D
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت نوازش!
یہ میرا میدان نہیں ہے لیکن کبھی کبھی قلم شرارتوں پر اتر آتا ہے ۔ آپ ایسے صاحبانِ ذوق کی طرف سے پذیرائی حوصلہ افزائی کا کام کرتی ہے۔
قبلہ مجھے کہنے دیجئے کہ آپ کے "نظمانہ سینٹر"کے ایک دو مزید اشتہار اس طرح کے نکل گئے تو بازار میں بہت سی نظم و نثر کی دکانیں بند ہو جائیں گی، بلکہ پنجابی محاورے کے مطابق ان کے "پھٹے چُکے" جائیں گے! :)
 
آخری تدوین:

الشفاء

لائبریرین
زبردست ظہیر بھائی۔۔۔ لگتا ہے نظمانہ سنٹر باقی سارے سنٹر بند کروا دے گا۔۔۔
تخلص ڈلوائی، نکلوائی اور بدلوائی کے ریٹوں میں بہت انصاف سے کام لیا آپ نے ، لیکن یہاں بھی صنفی امتیاز نے چونکا دیا۔۔۔
اساتذہ کے نام اور نمونہ کلام کے تو کیا ہی کہنے۔۔۔
ہمیں لگتا ہے کہ آپ نے مارکیٹنگ بھی نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھ رکھی ہے کیونکہ جس طرح سے آپ نے جون ایلیا کی پھٹی ہوئی قمیض کو اوپر نیچے کر کے مختلف ویری اینٹس ایک ہزار سے تین ہزار میں دیے ہیں ، کوئی مارکیٹنگ ایکسپرٹ ہی دے سکتا ہے۔۔۔
استاد عریاں فاحشپوری کو اعلیٰ تعلیم کے لیے ملک سے باہر بھیجنے کی کیاضرورت تھی، ان کے مطلب کا سارا مواد تو یہاں بھی وافر مقدار میں موجود تھا۔ البتہ باہر سے سپیشلائزیشن کے سرٹییفیکیٹ کی مانگ تو بہرحال ہے۔۔۔
اور استاد قاطع نشتر آبادی کے ختنامے کی تو کیا ہی بات ہے۔ لیکن رعشے کی وجہ سے کام بند کرنا سمجھ میں نہیں آیا کہ رعشہ زدہ ہاتھوں سے تو حسن نہاں کے نئے شہ پارے وجود میں آ سکتے تھے۔۔۔ :)
 

فہد اشرف

محفلین
مزہ آ گیا 😂😂۔ بہت دنوں بعد اچھا مزاح پڑھنے کو ملا ہے۔ ما شاءاللہ کیا خوب لکھا ہے۔
دوسری جگہوں پر جا کر دھوکہ مت کھائیے ، نظمانہ سینٹر کو موقع دیجیے
اعتماد سے ہمارے یہاں تشریف لائیے
ہیلو! نظمانہ سینٹر ؟ نہیں نہیں بھائی شاعری نہیں چاہیے، آرڈر نوٹ کیجیے- "کئی عدد نثرانہ آئٹمز ظہیرانہ انداز کے فی الفور ہماری پسندیدہ ویبسائٹ اردو محفل پہ اپلوڈ کر دیجیے"۔ شکریہ🤭
عاشقانه غزل:--- پانچ سو روپے ۔ ارجنٹ آرڈر ( تین گھنٹے میں فوری ڈیلیوری) :- آٹھ سو پچاس روپے
فاسقانه غزل: -- سات سو پچاس روپے ۔ (اٹھارہ سال سے كم عمر افراد آرڈر دینے کی زحمت نہ فرمائیں)
عارفانه غزل:--- آٹھ سو روپے ۔ قوال حضرات کے لیے رعایتی نرخوں پر تھوک سپلائی کا انتظام ہے
مدارج تغزل 🌚
تخلص ڈلوائی:--- پانچ سو روپے (نوٹ: زنانہ تخلص کے تین سو روپے اضافی ہوں گے)
تخلص نکلوائی:--- چار سو روپے
تخلص بدلوائی:--- تین سو روپے
کچھ نتھ اتروائی جیسا لگ رہا 🌚
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
مزا آیا، اسے سَمت میں شامل کرنے کا ارادہ کر رہا ہوں ۔ اگر کچھ جوابی کمنٹس میں اصل تحریر میں شامل ہو سکیں تو فَبہا!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال بھائی! آپ کی دکان بند ہونے جا رہی ہے۔ ظہیر بھائی نے اپنا بزنس بڑھا لیا ہے۔
سب سے پہلے تو شکریہ ۔۔۔۔ مزا آگیا۔۔۔
بھائی یہ تو نثر مافیا ہے۔۔۔ مزاح مافیا ہے۔۔۔ قسم سے۔۔۔۔ ہمیں جلد ہی عدالت فکاہیہ سے ان کے خلاف سٹے آرڈر لینے ہوں گے۔ تاحکم ثانی یہ مزید کچھ نہ لکھیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اپنی طرف سے بیچ بیچ میں سے اقتباسات لیے ہیں۔۔۔ تب بھی پوری تحریر ہی زیر اقتباس آگئی ہے۔۔۔ کیا بات ہے ظہیراحمدظہیر بھائی۔۔۔ واہ ۔۔۔ مزا آگیا۔۔۔ ہنسی جا رہا ہوں۔۔۔ پڑھی جا رہا ہوں۔۔۔۔ ارے ظالم یہ کیا کری۔۔۔
عاشقانه غزل:--- پانچ سو روپے ۔ ارجنٹ آرڈر ( تین گھنٹے میں فوری ڈیلیوری) :- آٹھ سو پچاس روپے
فاسقانه غزل: -- سات سو پچاس روپے ۔ (اٹھارہ سال سے كم عمر افراد آرڈر دینے کی زحمت نہ فرمائیں)
عارفانه غزل:--- آٹھ سو روپے ۔ قوال حضرات کے لیے رعایتی نرخوں پر تھوک سپلائی کا انتظام ہے
ہاہاہاہاہاہاااا۔۔۔۔۔ میری ساری دلچسپی فاسقانہ تک ہے۔۔۔ جس کی بکنگ بند ہے۔۔۔

تخلص ڈلوائی:--- پانچ سو روپے (نوٹ: زنانہ تخلص کے تین سو روپے اضافی ہوں گے)
تخلص نکلوائی:--- چار سو روپے
تخلص بدلوائی:--- تین سو روپے
کلاس ۔۔۔۔ کمال۔۔ تخلص نکلوائی۔۔۔ ہاہاہاہاہاہا

ہمارے اسٹاف شعرا میں سلطانؔ سارقین ، سالمؔ دزدیدہ پوری اور قاطعؔ نشتر آبادی جیسے قابلِ فخر اور مستند اساتذہ شامل ہیں
ہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔ کیا اساتذہ ہیں۔۔۔ اعلی اعلی
ملی اور اسلامی موضوعات پر ہر سائز کی ڈیزائنر نظمیں علامہ اقبال کے انداز میں فی شعر پچاس روپے کے حساب سے سستے داموں تیار کی جاتی ہیں۔(کم از کم آرڈر پانچ اشعار)
ہوہووہوہو۔۔۔ کم از کم پانچ اشعار۔۔۔۔ ہوہوہوہوہو

ختنامہ ( نمونۂ کلام)

سنّت نہیں اگر تو یہ کس کی کہاں کی شان
سنّت سے ہے زمانے میں ہر مسلماں کی شان
یوں اُسترے سے بڑھ گئی گڈّو میاں کی شان
آئے ہیں لوگ دیکھنے حسنِ نہاں کی شان
٭٭٭٭
یار یہ تو اخیر ہوگیا۔۔۔ حسن نہاں۔۔۔ ہاہاہاہاہاہاہاا۔۔۔۔ کیا بات ہے ظہیر بھائی۔۔۔

استاد اب صرف شاعری کرتے ہیں۔ کام ترک کردیا ہے۔
نیکسٹ لیول۔۔۔ ایسا مزا آیا اس جملے کا سیاق و سباق کے ساتھ۔۔۔۔

ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ٹُن ٹُن قصیدہ برادرز غزلوں کے نام پر جعلی نثری نظمیں سستے داموں فروخت کررہے ہیں۔ نیز ہماری مشہورِ عالم غالب مارکہ غزلوں کے بھیس میں دو نمبر کی غیر معیاری اور مہمل غزلیں بھی دھوکے سے بیچ رہے ہیں۔جعل سازوں سے ہوشیار رہیں۔
ہوہوہوہوہو۔۔۔۔ بچیں بھئی سب بچیں۔۔۔ اصلی نظمانہ سینٹر سے ہی لکھوائیں۔۔۔ آپ کو چاہیے وہ شامل کر دیں۔۔۔ انتباہ۔۔ ہماری کوئی اور برانچ نہیں ہے۔۔۔

ورنہ لکھنے کو تو جون ایلیا اسٹائل (ریگولر) کے پچیس اشعار پندرہ منٹ میں کوئی بھی لکھ سکتا ہے ۔ :D:D:D
ظلم کی اخیر کر گئے ہیں آپ۔۔۔ ہاہاہاہاہاہا
 

جاسمن

لائبریرین
زبردست پہ اربوں کھربوں زبریں۔
آپ کو اللہ نے غضب کا ذہن دیا ہے۔ نظم و نثر، سنجیدہ و مزاحیہ۔۔۔ جس میدان میں اتریں، جھنڈے گاڑتے ہیں ماشاءاللہ ۔
اس قدر خوبصورت اور مزیدار تحریر ۔۔۔ واہ بھئی ۔۔۔ پھر سے پڑھوں گی ان شاءاللہ ۔
 

جاسمن

لائبریرین
یہ میرا میدان نہیں ہے لیکن کبھی کبھی قلم شرارتوں پر اتر آتا ہے
ہم نہیں مانتے۔ آپ تحریر کے جس میدان میں اتریں، ہمیں تو وہ آپ ہی کا میدان لگتا ہے۔:)
بہت شکریہ ، علی بھائی۔ زندگی سنجیدگی کا پہاڑ ہے اس لیے بھی کبھار مسکراہٹیں بکھیرنے میں کوئی حرج نہیں ۔
ہاں ناں! پہاڑ کو پہاڑہ نہیں بنانا چاہیے۔:)
ہماری دکان پر یہ بورڈ لگا ہوا ہے : غزل بڑے شوق سے ، نثر اگلے چوک سے
ہاہاہاہاہاہا ۔۔۔ اپنی تحریر میں اپنے جوابات بھی شامل کیجیے۔ یقین کریں، آپ کے جوابات بھی انتہائی اعلیٰ پائے کے ہیں۔ :)
نثری نظم کے لیے ٹن ٹن قصیدہ برادرز سے رابطہ کریں ۔
ٹن ٹن قصیدہ برادرز... ہاہاہا۔ ایسا کوئی نام نہیں کیا کہ کسی کو برا لگ سکے۔ زبردست!!!:)
ہوہوہوہوہو۔۔۔۔ بچیں بھئی سب بچیں۔۔۔ اصلی نظمانہ سینٹر سے ہی لکھوائیں۔۔۔ آپ کو چاہیے وہ شامل کر دیں۔۔۔ انتباہ۔۔ ہماری کوئی اور برانچ نہیں ہے۔۔۔
ہاں یہ ضرور شامل کریں۔ واقعی۔:)
ظلم کی اخیر کر گئے ہیں آپ۔۔۔ ہاہاہاہاہاہا
سو فیصد متفق۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
قبلہ مجھے کہنے دیجئے کہ آپ کے "نظمانہ سینٹر"کے ایک دو مزید اشتہار اس طرح کے نکل گئے تو بازار میں بہت سی نظم و نثر کی دکانیں بند ہو جائیں گی، بلکہ پنجابی محاورے کے مطابق ان کے "پھٹے چُکے" جائیں گے! :)
جناب ، یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے۔ بہت شکریہ! بندہ سر خمیدہ دست بستہ سراپا سپاس ہے ۔
اللّٰہ کریم شگفتہ نظم و نثر کی ہر دکان ہمیشہ کھلی رکھے ۔ دن دوگنی رات چوگنی ترقی ہو۔ ہم سب کو یونہی ہنستا مسکراتا رکھے۔ گرانیِ روز و شب کو ہلکا کردے۔ قدر افزائی پر بہت ممنون ہوں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تخلص ڈلوائی، نکلوائی اور بدلوائی کے ریٹوں میں بہت انصاف سے کام لیا آپ نے ، لیکن یہاں بھی صنفی امتیاز نے چونکا دیا۔۔۔
جناب یہ صنفی امتیاز نہیں بلکہ عین انصاف ہے۔
آپ کبھی دکان پر آکر دیکھیں تو سہی کہ خواتین کو زنانہ تخلص فروخت کرنا کس قدر دقت طلب اور صبر آزما کام ہے۔ کم از کم تین چار درجن تخلص اچھی طرح دیکھنے اور چھان پھٹک کرنے کے بعد انہیں کوئی ایک آدھ پسند آتا ہے ۔ اور پھر ان میں سے بھی اکثر کچھ روز بعد آکر تخلص واپس کرجاتی ہیں کہ گھر جاکر دیکھا تو غزل سے میچ نہیں ہوا ۔ کل ہی ایک خاتون سے پوچھا کہ اتنا اچھا تو تخلص ہے ، واپس کیوں کررہی ہیں۔ کہنے لگیں کہ اس سے ملتا جلتا تخلص فیس بک پر کسی اور کا بھی ہے ۔ مجھے کوئی نئے اسٹائل کا تخلص دکھائیں۔

ہمیں لگتا ہے کہ آپ نے مارکیٹنگ بھی نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھ رکھی ہے کیونکہ جس طرح سے آپ نے جون ایلیا کی پھٹی ہوئی قمیض کو اوپر نیچے کر کے مختلف ویری اینٹس ایک ہزار سے تین ہزار میں دیے ہیں ، کوئی مارکیٹنگ ایکسپرٹ ہی دے سکتا ہے۔۔۔
:) :):)
یہ اشتہار پیروڈی کی صنف سے تعلق رکھتا ہے ۔ سو اس میں وہی الفاظ اور اصطلاحات استعمال کی ہیں جو ہمارے ہاں کاروباری اشتہارت میں عام نظر آتی ہیں ۔ ایک لطیف اور قدرے طنزیہ پہلو اس میں یہ ہے کہ فیس بک وغیرہ پر شاعری کی جو درگت بنائی جارہی ہے اس کا کچھ خاکہ کھینچا گیا ہے۔ پچھلے سال کچھ دوستوں نے چند مشاعروں کے کلپ بھیجے کہ جن میں کچھ نوجوان شعرا جون ایلیا کے انداز کی نقالی میں وہ وہ مضامین ایسی عامیانہ زبان میں باندھ رہے تھے کہ جنہیں سن کر آپ کو نثری نظم اچھی لگے۔ :D

اور استاد قاطع نشتر آبادی کے ختنامے کی تو کیا ہی بات ہے۔ لیکن رعشے کی وجہ سے کام بند کرنا سمجھ میں نہیں آیا کہ رعشہ زدہ ہاتھوں سے تو حسن نہاں کے نئے شہ پارے وجود میں آ سکتے تھے۔۔۔ :)
:):):)
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہیلو! نظمانہ سینٹر ؟ نہیں نہیں بھائی شاعری نہیں چاہیے، آرڈر نوٹ کیجیے


کچھ نتھ اتروائی جیسا لگ رہا 🌚
میاں ، بار بار بہانے بہانے سے نظمانہ سینٹر فون کررہے ہو ۔ صاف صاف کیوں نہیں کہتے کہ مجھے نو نمبر کی فاسقانہ غزل چاہیے۔ اس میں ڈرنے کی کیا بات ہے۔
یہ تو مجھے معلوم ہے کہ آپ اٹھارہ سے بڑے ہو اس لیے آئی ڈی دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ آرڈر نوٹ کرکے ویٹنگ لسٹ میں گیارہویں صفحے پر لگادیا ہے۔ استاد جیسے ہی باہر آئے ۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ جیسے ہی باہر سے واپس آئے باری آنے پر آرڈر کی تعمیل ہوگی۔
 
Top