میں تمام افراد کا شکر گزار ہوں جن کی دعاؤں کے باعث طبیعت الحمد للہ اب بالکل بہتر ہے۔ آج دفتر میں پہلے دن حاضر ہوا ہوں۔
میرے بائیں کاندھے میں ابھی بھی معمولی درد ہے اور میں چھوٹے موٹے کام ایک ہاتھ سے کر رہا ہوں۔ شامل الحمد للہ بالکل ٹھیک ہوں، اس کے زخم بھر چکے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اہلیہ اور چھوٹے صاحبزادے حسن کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔ ویسے گھر میں 6 دن انتہائی کوفت کے عالم میں گزرے۔ اس لیے آج دفتر دوڑا دوڑا آیا
آخر میں نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے تمام ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ اور ان کے لیے دعائیں۔