شام میں حضرت اویس قرنیؓ کے مزار اور مسجد کو دھماکے سے نقصان

گرائیں

محفلین
یہی تو میں آپ کو دعوت فکر دے رہا ہوں۔
الصحابۃ کلہم عدول بایھم اقتدیتم اھتدیتم کا نعرہ آپ لوگ لگاتے ہیں۔۔۔ ابھی آپ نے اوپر "علیہم اجمعین" کہا ہے۔
لیکن جب عملی مظاہرے پر آتے ہیں تو کردار میں فرق نظر آتا ہے۔۔۔ آج جب ان اصحاب رسول کی توہین وہ بھی مسلمان دہشت گردوں کے ہاتھوں ہو رہی ہے تو کوئی مذمت کرنے والا بھی نہیں۔
کوئی مظاہرے اور جلسے جلوس کرنے والا نہیں۔۔ ورنہ تو ویسے دسیوں مظاہرے کر رہے ہوتے ہیں۔
اسی سے ظاہر ہوتا ہے سارے اصحاب سے محبت کا دعوی کھوکھلا ہے۔۔۔ کچھ اصحاب ہیں جن کو آپ لوگ کچھ نہیں سمجھتے۔
جبکہ ہمارا ایسا دعوی ہے ہی نہیں۔۔۔ ہم شروع سے ان میں تفریق کے قائل ہیں۔۔ نہ سب کا مقام ومرتبہ اک جیسا ہے، نہ سب کا کردار وعمل ۔
خدا نخواستہ یہی کام اک شیعہ گروہ کرتا تو اس وقت آپ کا نظریہ کیا ہوتا؟؟
ان اچھی ہستیوں میں اپنی مرضی کی تفریق کر کے، اپنی مرضی کے اچھے برے لوگ بنا کر اصحاب تشیع ان کی توہین ہی تو کر رہے ہیں۔ میں اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مزارات کو نقصان پہنچانا کسی بھی قسم کا اسلام نہیں سمجھتا مگر آپ لوگ محض تفریق ہی تو نہیں کر رہے بلکہ ان پاک ہستیوں پر مرتد ہونے کا الزام لگاتے اور ان پر تبراء بھیجتے ہیں۔ یہ کیسا اسلام ہے؟ یہ کیسی عقیدت ہے؟۔
خود ہی فیصلہ کیجئے کونسا کام زیادہ گھناؤنا ہے۔ مزارات کو تباہ کرنا یا ان پاک ہستیوں کی ساری زندگی محنت کو یکسر رد کر کے اپنی طرف سے ان پر لعنت بھیجنا اور اس کا مستحق سمجھنا؟
شائد آپ کو وہ بھی یاد ہو
ومن احبھم فبحبی احبھم ومن ابغضھم فببغضی ابغضھم۔ خیر القرون قرنی۔ ثم الذین یلونھم، ثم الذین یلونھم۔
 
شعیب

محفلین
اسامہ بن لادن تو رہے نہیں اور امریکہ پر تہمت لگانے کا جواز بھی نہیں ۔ مقدس کتابوں میں لکھا ہے قیامت کی ابتدا ملک شام سے جلوہ ہوگی ۔ خدا خیر کرے
 
حسینی

محفلین
ان اچھی ہستیوں میں اپنی مرضی کی تفریق کر کے، اپنی مرضی کے اچھے برے لوگ بنا کر اصحاب تشیع ان کی توہین ہی تو کر رہے ہیں۔ میں اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مزارات کو نقصان پہنچانا کسی بھی قسم کا اسلام نہیں سمجھتا مگر آپ لوگ محض تفریق ہی تو نہیں کر رہے بلکہ ان پاک ہستیوں پر مرتد ہونے کا الزام لگاتے اور ان پر تبراء بھیجتے ہیں۔ یہ کیسا اسلام ہے؟ یہ کیسی عقیدت ہے؟۔
خود ہی فیصلہ کیجئے کونسا کام زیادہ گھناؤنا ہے۔ مزارات کو تباہ کرنا یا ان پاک ہستیوں کی ساری زندگی محنت کو یکسر رد کر کے اپنی طرف سے ان پر لعنت بھیجنا اور اس کا مستحق سمجھنا؟
شائد آپ کو وہ بھی یاد ہو
ومن احبھم فبحبی احبھم ومن ابغضھم فببغضی ابغضھم۔ خیر القرون قرنی۔ ثم الذین یلونھم، ثم الذین یلونھم۔
جی نہیں۔۔۔ ان میں سے کوئی بھی کام ہم اپنی مرضی سے نہیں کرتے۔
یہ تفریق خود قرآن اور حدیث نے کیا ہے۔
ہم قرآن اور حدیث کی اتباع میں ان میں سے اچھوں کا اچھا اور بروں کو برا کہتے ہیں۔۔۔ اور یہی عین عدل ہے۔
اب آپ خود دیکھ لیں۔۔۔ وہ بھی آپ ہی کی کتابوں میں۔۔ وہ بھی صحاح ستہ میں۔۔۔
کہ رسول خدا نے فرمایا کہ "فاطمہ میرا جز ہے، جو بھی فاطمہ کو غضبناک کرے اس نے مجھے غضبناک کیا اور جس نے مجھے غضبناک کیا اس نے اللہ کو غضبناک کیا"۔
اب اپنی صحاح کی کتب اور معتبر روایات اور تاریخ کا مطالعہ کر کے بتائیے کون لوگ تھے جنہوں نے فاطمہ کو غضبناک کیا۔ اور حضرت فاطمہ نے تا آخر عمر ان سے بولنے تک سے انکار کیا۔
ادھر سے قرآن اس شخص کو جس پر خدا اور رسول کا غضب ہو لعنت کا مستحق قرار دیتا ہے۔
کیا وجہ تھی کہ فاطمہ کا جنازہ رات کی تاریکی اٹھا۔۔۔ اور بعض لوگوں کو اس میں آنے سے منع کیا گیا۔۔۔ اور پھر قبر کو پنہان رکھنے کی وصیت کی گئی۔
کیا وجہ تھی کہ رسول خدا کا لاڈلی بیٹی مسجد نبوی میں اپنا حق مانگنے کھڑی ہے۔۔۔ جبکہ حاکم وقت منبر پر بیٹھے ان کی بات اور ماننے سے انکاری ہیں، جبکہ ٰ آیت تطہیر ان کو عصمت وطہارت کی سند دے چکی ہے۔
کون تھے جو در فاطمہ پر آگ لے کر آئے۔۔۔ اور خانہ رسول کو آگ لگا دی۔
کیا وجہ تھی کہ فاطمہ زہرا رسول خدا کے بعد اتنی روئیں کہ مدینہ کے لوگ تنگ آگئے ۔۔۔ اور مولا علی کو ان کے لیے بیت الاحزان بنانا پڑا۔
یہ فقط اک مثال ہے۔۔۔ اگر چاہیے تو دسیوں مثالیں پیش کر سکتا ہوں۔
لہذا اپنا مطالعہ کچھ بڑھائیے۔۔۔ اور ٹھنڈے دماغ سے سوچ سمجھ کر فیصلے کیجیے۔۔۔ البتہ
میں اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مزارات کو نقصان پہنچانا کسی بھی قسم کا اسلام نہیں سمجھتا ۔
بے شک بہت اچھی بات کی آپ نے۔
تو یقینا آپ کو اس فعل شنیع کی مذمت بھی کرنی چاہیے۔۔۔ اور بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔
ان دہشت گردوں نے سیدہ زینب دمشق میں رسول کی پیاری نوسی اور بطلۃ کربلا زینب کبری کے مزار کو بھی ڈھانے کی چندین بار کوشش کی۔۔۔ لیکن اللہ تعالی نے ان کے منحوس ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔۔
اسی طرح خالد بن ولید کی قبر کی بھی توہین کی۔۔۔
اب جو شخصیات آپ کے اور ہمارے مشترک ہیں ان کے حوالے سے تو کم از کم مشترک آواز اٹھنی چاہیے نا؟؟؟
 
نعوذ باللہ۔

بہر حال، میرے پاس شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رح کی کتاب تحفۃ اثنا عشریہ موجود ہے۔ بلکہ اگر آپ مطالعہ کرنا چاہیں تو گوگل سے مدد لے کر میں آپ کو اس کا لنک بھی دے سکتا ہوں۔ آپ لوگوں کے انھی جذباتی دلائل کا بہت اچھا جواب دیا ہے آپ رح نے۔
بلکہ یہ لیں لنک بھی لے لیں۔ جنھوں نے مطالعہ نہیں کیا اس کتاب کا، وہ بھی کر لیں تاکہ کسی قسم کے شکوک و شبہات دور ہو جائیں۔
میری طرف سے والسلام۔ میں نے جس بات کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانی تھی، کر لی۔
 
جہاں جواب نہ بن پائے وہاں والسلام ہی کہنا پڑتا ہے۔۔
قرآن مجید،صحیح بخاری اور مسلم آپ کے ہاں زیادہ معتبر ہیں یا تحفہ اثنا عشریہ؟؟
میں نے حوالہ آپ کی صحاح کا دیا ہے۔۔۔ اب تاویل تو ہر بات کی کر سکتے ہیں۔۔ جب پہلے سے عقیدہ بنا کر احادیث کا مطالعہ کریں گے تو ایسا ہی ہوگا۔۔۔
بہرحال میں نے جس تلخ حقیقت کی طرف اشارہ کرنا تھا وہ کردیا۔۔۔
حب صحابہ کے دعوے داروں کے عملی کردار کی نشاندہی کرنی تھی۔۔۔ جو نعرہ بہت بلند لگاتے ہیں لیکن ساتھ میں انہی کی توہین پر چپ بھی رہتے ہیں۔
البتہ ہم جن جن سے محبت کرتے ہیں ان سے پھر عملا بھی محبت کرتے ہیں۔
بات صرف یہاں سے چلی تھی کہ شام میں جن صحابہ کرام کی "حب صحابہ" کے دعوے داروں کے ہاتھوں توہین ہوئی ہے یا ہو رہی ہے اس حوالے سے مسلمان کیوں چپ ہیں؟
والسلام۔۔
 
شعیب

محفلین
مزاروں کی بے حرمتی سے زیادہ ملک شام میں انسانی لاشوں کی بے حرمتی کے ویڈیوز یوٹیوب، فیس بک اور واٹساپ پر ہر دن دیکھنے کو ملتے ہیں

آخری تدوین:

حاتم راجپوت

لائبریرین
ملک شام میں ہر دو جانب سے ظلم و ستم ہی جاری ہے۔ ہر دو اطراف میں سے کوئی بھی مظلوم نہیں ہاں مگر وہ معصوم عوام جو دونوں طرف سے کٹ رہی ہے، خدا ان کی مدد فرمائے۔ آمین
اور مقدس ہستیوں کے مزارات کو نقصان پہنچا کر کروڑوں دلوں کو ٹھیس پہنچانےوالے تکفیری دہشت گرد لعنت کے حقدارہیں، خدا انہیں غرق و نابود فرمائے ۔ آمین
اور سب سے آخر میں یہ کہ خدا مسلمانوں کو عقل سلیم عطا فرمائے۔ ثم آمین
 
گرائیں

محفلین
جہاں جواب نہ بن پائے وہاں والسلام ہی کہنا پڑتا ہے۔۔
قرآن مجید،صحیح بخاری اور مسلم آپ کے ہاں زیادہ معتبر ہیں یا تحفہ اثنا عشریہ؟؟
میں نے حوالہ آپ کی صحاح کا دیا ہے۔۔۔ اب تاویل تو ہر بات کی کر سکتے ہیں۔۔ جب پہلے سے عقیدہ بنا کر احادیث کا مطالعہ کریں گے تو ایسا ہی ہوگا۔۔۔
بہرحال میں نے جس تلخ حقیقت کی طرف اشارہ کرنا تھا وہ کردیا۔۔۔
حب صحابہ کے دعوے داروں کے عملی کردار کی نشاندہی کرنی تھی۔۔۔ جو نعرہ بہت بلند لگاتے ہیں لیکن ساتھ میں انہی کی توہین پر چپ بھی رہتے ہیں۔
البتہ ہم جن جن سے محبت کرتے ہیں ان سے پھر عملا بھی محبت کرتے ہیں۔
بات صرف یہاں سے چلی تھی کہ شام میں جن صحابہ کرام کی "حب صحابہ" کے دعوے داروں کے ہاتھوں توہین ہوئی ہے یا ہو رہی ہے اس حوالے سے مسلمان کیوں چپ ہیں؟
والسلام۔۔

تحفۃ اثنا عشریہ کا حوالہ اس لئے دیا کہ جس قسم کے گمراہ کن بیانات آپ لوگ دیتے ہیں ان کا جواب اسی کتاب میں ہے۔ قرآن مجید کی غلط تاویل تو مرز غلام احمد قادیانی نے بھی کی۔ تو کیا آپ کی اس دلیل کے بعد کہ قرآن مجید معتبر ہے، ہم مرزا غلام احمد کے ہر دعوٰے کو مان لیں؟
اپنی مرضی کی احادیث چُن کر ان کو پیش کرنے والے بھی ہر دور میں مل جائیں گے، قرآن اور اپنی مرضی کی احادیث کو ملا کر اپنا غلط نظریہ پیش کرنے والے بھی کسی نہ کسی چوک میں اپنا سودا بیچتے نظر آ جائیں گے تو کیا قرآن مجید اور صحاح ستہ کے معتبر ہونے کی بنا پر ان کو بھی مان لیا جائے؟
مجھے آپ کی اس دلیل کی سمجھ نہیں آئی۔
بہر حال، جیسا کہ میں بہت پہلے آپ سے کہہ چکا ہوں کہ مجھے کوئی شوق نہیں اس قسم کی ابحاث کو شروع کرنے کا۔ اگر میں نے آپ کے عقیدے کی نشاندہی کر کے ایک بات کی بھی تو اس کا مطلب یہ تھا، کہ جمہور کے نزدیک تو آپ لوگ صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کو مرتد قرار دے کر ان کی ڈھٹائی سے توہین کئے جا رہے ہیں اور پھر اوپر سے ان کے مقبروں کو نقصان پہنچنے پر دوسروں کو طعنہ بھی دیتے ہیں۔ یہ کیا بات ہوئی؟ اگر حب صحابہ کا دعویٰ کرنے والے ان مقبروں کی توہین پر خاموش ہیں جو کہ نہیں ہونا چاہئے تو بھی اس فعل کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کو کھلے عام صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کی توہین کا لائسنس دے دیا جائے۔

اس کتاب کا حوالہ اس لئے بھی دیا کہ اگر آپ کو جواب کی تلاش تھی، تو اس میں مل جائے گا۔ اس سے بہترین کتاب آج تک نہیں لکھی گئی۔ اور اگر جواب کی تلاش نہیں تھی، اور مجھے یقین ہے کہ ایسا ہرگز آپ کی نیت نہ تھی، تو پھر دنیا کا کوئی بھی شخص اس قسم کے سائل کی تشفی نہیں کر سکتا۔ شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ مجھ سے لاکھوں درجے بہتر ہیں اور اگر انھوں نے کوئی بات کہی ہے تو میں کون ہوتا ہوں کہ دعویٰ کروں کہ ان سے بہتر پیرائے میں وہی بات کر سکتا ہوں۔
بہر حال، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ حب صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کے دعویداروں کی منافقت کی نشاند ہی کر کے آپ نے کچھ بڑا اور اچھا کام کیا ہے تو میری طرف سے تہنیت قبول فرمائیے۔

پس نوشت: میرا مشورہ ہے آپ اس کتاب کو ضرور مطالعہ کیجئے گا۔ گھبرائیے مت، اگر اللہ نے نہ چاہا تو آپ کے عقیدے کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے گا ۔
۔
 
فرقہ ورانہ بحث نہ ہی کی جائے تو بہتر ہے۔۔۔ میں نے تو اصلاح معاشرہ کے نام سے دو لڑیاں شروع کی تھیں جس میں کسی قسم کی فرقہ واریت یا تعصب کی بات نہیں تھی صرف اصلاح معاشرہ کے لئے قرآنی تعلیمات کا ذکر تھا۔انہیں انتظامیہ نے بند کردیا ۔میں احتجاج بھی نہیں کرتا کیوں کہ جس ملک (فورم)میں رہنا ہے قوانین اسی کے چلیں گے اور ان کا احترام بھی لازم ہے۔ صرف محبت اور انسانیت کی بات کریں اختلاف رائے صرف ایسی کریں جس میں رحمت ہو نفرت انگیزی نہ ہو۔۔۔۔
 
حسینی

محفلین
تحفۃ اثنا عشریہ کا حوالہ اس لئے دیا کہ جس قسم کے گمراہ کن بیانات آپ لوگ دیتے ہیں ان کا جواب اسی کتاب میں ہے۔ قرآن مجید کی غلط تاویل تو مرز غلام احمد قادیانی نے بھی کی۔ تو کیا آپ کی اس دلیل کے بعد کہ قرآن مجید معتبر ہے، ہم مرزا غلام احمد کے ہر دعوٰے کو مان لیں؟
اپنی مرضی کی احادیث چُن کر ان کو پیش کرنے والے بھی ہر دور میں مل جائیں گے، قرآن اور اپنی مرضی کی احادیث کو ملا کر اپنا غلط نظریہ پیش کرنے والے بھی کسی نہ کسی چوک میں اپنا سودا بیچتے نظر آ جائیں گے تو کیا قرآن مجید اور صحاح ستہ کے معتبر ہونے کی بنا پر ان کو بھی مان لیا جائے؟
مجھے آپ کی اس دلیل کی سمجھ نہیں آئی۔
بہر حال، جیسا کہ میں بہت پہلے آپ سے کہہ چکا ہوں کہ مجھے کوئی شوق نہیں اس قسم کی ابحاث کو شروع کرنے کا۔ اگر میں نے آپ کے عقیدے کی نشاندہی کر کے ایک بات کی بھی تو اس کا مطلب یہ تھا، کہ جمہور کے نزدیک تو آپ لوگ صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کو مرتد قرار دے کر ان کی ڈھٹائی سے توہین کئے جا رہے ہیں اور پھر اوپر سے ان کے مقبروں کو نقصان پہنچنے پر دوسروں کو طعنہ بھی دیتے ہیں۔ یہ کیا بات ہوئی؟ اگر حب صحابہ کا دعویٰ کرنے والے ان مقبروں کی توہین پر خاموش ہیں جو کہ نہیں ہونا چاہئے تو بھی اس فعل کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کو کھلے عام صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کی توہین کا لائسنس دے دیا جائے۔

اس کتاب کا حوالہ اس لئے بھی دیا کہ اگر آپ کو جواب کی تلاش تھی، تو اس میں مل جائے گا۔ اس سے بہترین کتاب آج تک نہیں لکھی گئی۔ اور اگر جواب کی تلاش نہیں تھی، اور مجھے یقین ہے کہ ایسا ہرگز آپ کی نیت نہ تھی، تو پھر دنیا کا کوئی بھی شخص اس قسم کے سائل کی تشفی نہیں کر سکتا۔ شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ مجھ سے لاکھوں درجے بہتر ہیں اور اگر انھوں نے کوئی بات کہی ہے تو میں کون ہوتا ہوں کہ دعویٰ کروں کہ ان سے بہتر پیرائے میں وہی بات کر سکتا ہوں۔
بہر حال، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ حب صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کے دعویداروں کی منافقت کی نشاند ہی کر کے آپ نے کچھ بڑا اور اچھا کام کیا ہے تو میری طرف سے تہنیت قبول فرمائیے۔

پس نوشت: میرا مشورہ ہے آپ اس کتاب کو ضرور مطالعہ کیجئے گا۔ گھبرائیے مت، اگر اللہ نے نہ چاہا تو آپ کے عقیدے کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے گا ۔
۔
محترم گرائیں۔۔۔ جس طرح آپ میرے عقائد کو گمراہ کن قرار دیتے ہیں بالکل اسی طرح میں آپ کے عقائد کو گمراہ سے گمراہ کن سمجھتا ہوں۔
لیکن میں صرف وہاں بات کرنا چاہ رہا تھا۔۔۔ جہاں ہمارے عقائد آپس میں ملتے ہیں۔۔۔ یعنی مشترکہ عقائد۔۔ جیسے حضرت عمار یاسر اور اویس قرنی کا رسول خدا کا معتبر اور عظیم صحابی ہونا۔۔۔
اس کو ہم دونوں مانتے ہیں۔۔۔ اب ان کی توہین پر دونوں کو آواز اٹھانی چاہیے۔۔ بس میں صرف اتنا کہنا چاہ رہا ہوں۔۔
اب میں نے اپنی مرضی کی حدیث اپنی کتابوں سے چن لیتا تو آپ کو یقینا اشکال ہونا چاہیے تھا۔۔۔ لیکن یہ تو آپ کی اصح الکتب ہیں۔۔۔ جن کی عبارتیں روز روشن کی طرح واضح ہیں۔
اور جن میں تاویل کی ذرہ برابر گنجائش نہیں۔۔۔ اگر خواہش ہوتو عربی عبارت کے ساتھ شریک محفل کرنے کو تیار ہوں۔۔
اب شاہ ولی اللہ نے ہمارے عقائد کے خلاف کتاب لکھی اسی طرح آپ کے گمراہ کن عقائد کے جواب میں ہمارے علماء نے دسیوں جلدیں کتابیں لکھی ہیں۔
علامہ مرتضی عسکری، جعفر ٰ ٰ مرتضی عاملی اور سید شرف الدین موسوی کی کتابیں اس کی چند مثالیں ہیں۔
بس اس طرح اگر کتابوں کے حوالے دینا شروع کریں تو بات بڑھتی ہی رہے گی۔۔۔
ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم اپنے مشترکہ عقائد اور شخصیات کا مشترکہ دفاع کریں۔۔ جس طرح رسول گرامی اسلام کی توہین آمیز فلم بنانے پر ساری دنیا کے مسلمانوں نے ملکر ًمذمت اور احتجاج کیا تھا۔
کسی بھی شخصیت کے حوالے سے صرف زبانی محبت کا دعوی کافی نہیں ہے۔۔ عمل سے بھی اس محبت کا اظہار کرنے کی ضرورت ہے۔
امید ہے میرے نکتے کو آپ سمجھ گئے ہوں گے۔
 
جی بالکل۔ میں بالکل سمجھ گیا ہوں۔ اور آپ کی بات دل کو لگتی بھی ہے، مگر آپ نے چند باتیں کر کے میری آتش شوق کو بھڑکا دیا ہے۔
اولا: میرے وہ کون سے عقائد ہیں جن کو آپ گمراہ سے گمراہ کن سمجھتے ہیں؟
ثانیا: ان گمراہ کن عقائد کی بنا پر میرا درجہ آپ کے نزدیک کیا ہے؟
ا : مسلمان۔
ب: منافق
ج: کافر۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
جی نہیں۔۔۔ ان میں سے کوئی بھی کام ہم اپنی مرضی سے نہیں کرتے۔
یہ تفریق خود قرآن اور حدیث نے کیا ہے۔
ہم قرآن اور حدیث کی اتباع میں ان میں سے اچھوں کا اچھا اور بروں کو برا کہتے ہیں۔۔۔ اور یہی عین عدل ہے۔
اب آپ خود دیکھ لیں۔۔۔ وہ بھی آپ ہی کی کتابوں میں۔۔ وہ بھی صحاح ستہ میں۔۔۔
کہ رسول خدا نے فرمایا کہ "فاطمہ میرا جز ہے، جو بھی فاطمہ کو غضبناک کرے اس نے مجھے غضبناک کیا اور جس نے مجھے غضبناک کیا اس نے اللہ کو غضبناک کیا"۔
۔
السلام علیکم حسینی بھائی آپ صاحب علم ہیں یہ جو روایت آپ نے پیش کی اس کے پس منظر کے بارے میں کچھ بتلاسکتے ہیں ؟؟؟؟ کہ اہل سنت اور اہل تشیع ہر دو مکتب فکر کی کتب میں، میرے خیال سے یہ روایت آئی ہے سو ہر دو نے اس روایت کے پس منظر اور سبب پر کچھ تو لکھا ہوگا؟؟؟ کہ آیا کیوں میرے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر یہ الفاظ آئے وہ کیا وجوہات ہوئیں تھیں وہ سبب کیا تھا کیا واقعہ پیش آیا تھا کوئی تاریخی یا حدیثی شہادت اس سب کے ضمن میں ؟؟؟؟
 
حسینی

محفلین
جی بالکل۔ میں بالکل سمجھ گیا ہوں۔ اور آپ کی بات دل کو لگتی بھی ہے، مگر آپ نے چند باتیں کر کے میری آتش شوق کو بھڑکا دیا ہے۔
اولا: میرے وہ کون سے عقائد ہیں جن کو آپ گمراہ سے گمراہ کن سمجھتے ہیں؟
ثانیا: ان گمراہ کن عقائد کی بنا پر میرا درجہ آپ کے نزدیک کیا ہے؟
ا : مسلمان۔
ب: منافق
ج: کافر۔
دیکھئے عقائد کے باب میں اگر بیان کرنا شروع کروں تو ممکن ہے بہت سی باتیں آپ کو بھی اور محفل کے دیگر بہت سارے افراد کو بھی بری لگیں۔
صرف اک اشارہ کرتا ہوں۔
سب سے اہم مسئلہ اور تمام مسائل کی جڑ امامت اور خلافت کا مسئلہ۔۔۔ اس مسئلے میں یقینا جس طرح آپ مجھے گمراہ سمجھتے ہیں میں بھی آپ کو۔۔۔
اس موضوع پر آپ صرف صحاح سے ان راوایات کا مطالعہ کریں اور ان میں غور کریں جن میں رسول اسلام نے فرمایا:
"میرے بعد بارہ خلفاء ہوں گے اور سب کے سب قریش سے ہوں گے۔" وہ بارہ خلفاء کون ہیں؟؟؟؟ آیا کبھی ان کو تلاش کرنے کی زحمت کی؟

اس کے علاوہ:
۔تمام صحابہ کے عدول ہونے کا مسئلہ
۔حضرت زہراء سلام اللہ علیہا نے جن لوگوں سے بیزاری کا اظہار کیا۔۔ اور جو لوگ در فاطمہ پر آگ لے کر آئے ان سے آپ کی محبت کا مسئلہ
۔علی ابن ابی طالب جن کے بارے میں رسول اسلام نے فرمایا۔۔ علی قرآن کے ساتھ کے ہے اور قرآن علی کے ساتھ۔۔ علی حق کے ساتھ ہے اور حق علی کے ساتھ
اب علی کے مقابلے میں آنے والوں کو باطل نہ سمجھنے کا مسئلہ ۔۔۔ چونکہ حق کے مقابل جو بھی آئے گا وہ باطل ہے۔
۔امید ہے کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے مقابل آنے والوں کو تو آپ باطل سمجھتے ہوں گے۔۔ اور کربلا کو منور حسن کی طرح دو امیروں کی طاقت کے لیے لڑائی نہیں سمجھتے ہوں گے۔۔ ورنہ یہ بھی اک مسئلہ ہے
یہ صرف چند موٹے مسائل ہیں۔ جزئیات ٰ میں جانے کی ضرورت نہیں۔

باقی آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ میں آپ کو(کلا تمام برادران اہل سنت کو) حقیقی طور پر مسلمان سمجھتا ہوں۔۔ جو بھی (اگرچہ صرف زبان سے ہی کیوں نہ ہو) اللہ کی وحدانیت اور رسول اسلام کی آخری رسالت ہونے کا اقرار کرے وہ مسلمان ہے۔۔ اور اس کا خون دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔ اس کا ذبیحہ جائز ہے۔ اس سے ہاتھ ملانا اور آپس میں نکاح جائز ہے۔۔ اور دوسرے احکام جو اسلام پر مترتب ہیں۔
 
حسینی

محفلین
السلام علیکم حسینی بھائی آپ صاحب علم ہیں یہ جو روایت آپ نے پیش کی اس کے پس منظر کے بارے میں کچھ بتلاسکتے ہیں ؟؟؟؟ کہ اہل سنت اور اہل تشیع ہر دو مکتب فکر کی کتب میں، میرے خیال سے یہ روایت آئی ہے سو ہر دو نے اس روایت کے پس منظر اور سبب پر کچھ تو لکھا ہوگا؟؟؟ کہ آیا کیوں میرے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر یہ الفاظ آئے وہ کیا وجوہات ہوئیں تھیں وہ سبب کیا تھا کیا واقعہ پیش آیا تھا کوئی تاریخی یا حدیثی شہادت اس سب کے ضمن میں ؟؟؟؟
دیکھیے محترم یہ نہایت حساس موضوع ہے۔۔۔ اس حوالے سے کھل کر یہاں بات کرنا شاید مناسب نہ ہو۔
جی ہاں یہ روایت اہل سنت اور شیعہ معتبر مصادر میں الفاظ کی مختلف تبدیلی کے ساتھ بہت دفعہ تکرار ہوئی ہے۔
لیکن اتنا بتاوں کہ شاید رسالت کی نگاہیں آنے والے واقعات کو دیکھ رہی تھیں۔۔۔ کہ میرے بعد میری پیاری بیٹی فاطمہ کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
اس دور کے لوگوں نے فاطمہ کے ساتھ انتہائی ظلم کیا۔۔۔ در رسول پر آگ لے کر آئے اور کہنے والے نے کہا کہ گھر کے اندر فاطمہ اور ان کے بچے بھی ہیں تو کہا گیا۔۔ ہونے دیں ہم آگ لگا دیں گے۔
فدک جو فاطمہ کا حق تھا ۔۔۔ لوگوں نے اسے غصب کیا۔۔ اور رسول کی بیٹی اپنا حق مانگنے مسجد نبوی میں آئیں اور اپنا مشہور خطبہ ارشاد فرمایا۔۔ لیکن آیت تطہیر کی مالک اس بی بی کا پنا حق نہ ملا۔
فاطمہ رسول کی وفات کے بعد اتنا روتی تھیں کہ مدینہ کے لوگ تنگ آگئے۔۔ اور کہا فاطمہ سے کہیں یا دن کو روئیں یا رات کو۔۔ اور علی کو مدینہ سے باہر بیت الاحزان بنانا پڑا جہاں جا کر فاطمہ رویا کرتی تھیں۔
ان تمام واقعات کو آپ تاریخ کی کسی بھی کتاب میں جا کر سن 11 ہجری کے واقعات میں دیکھ سکتے ہیں۔
رسول اسلام کی وفات کے بعد فاطمہ زہرا صرف 75 یا 95 دن زندہ رہیں۔۔ اور 18 سال کی عمر میں اس دار فانی کو الوداع کہہ گئیں۔
یہ تمام باتیں قابل غور ہیں۔
 
آخری تدوین:
انشاء الله بہت جلد شام کی سر زمین سے نہ پاک بشار اور اس کے چاھنے والو کا جنازہ نکل جاے گا ۔۔۔ اور تاریخ گواہ ہے کے "اصحاب" کی توہین کس نے کی اور کون کر رہا ہے اور یہ لوگ کرتے ہیں رہیں گے کیوں کے ان کے ہاں یہ ثواب کا کام ہے
 
آبی ٹوکول

محفلین
دیکھیے محترم یہ نہایت حساس موضوع ہے۔۔۔ اس حوالے سے کھل کر یہاں بات کرنا شاید مناسب نہ ہو۔
۔
یہ تمام باتیں قابل غور ہیں۔
میرے پیارے بھائی جو باتیں آپ نے تحریر کیں میں نے ان کے بارے میں نہیں پوچھا وہ تو اہل سنن اور اہل تشیع کا بچہ بچہ جانتا ہے اور وہ نزاعی معاملات ہیں لہذا ہمارے نزدیک اس قسم کی تمام کی تمام باتیں جوآپ نے لکھیں دروغ اگوئی اور مبنی بر کذب ہیں۔ سو ان سے تو بحث ہی نہیں اسی لیے میں نے فقط ایک مخصوص روایت کا پس منظر پوچھا تھا کیونکہ یہ روایت دونوں مکاتب فکر کی معتبر کتابوں میں آئی ہے سو پوچھنا یہ چاہ رہا تھا کہ آخر ایسا کیا واقعہ پیش آیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ الفاظ کہنے پڑے میں نے اہل سنت کے عالموں سے ایک مخصوص واقعہ کا سنا ہے اور پڑھا بھی لیکن میں چاہتا ہوں کہ اہل تشیع کی کتابوں میں اس روایت کا شان نزول کیا بیان ہوا ہے وہ ذرا پتا لگے ؟؟؟
 
ضروری نہیں وہ واقعہ پہلے پیش آٰیا ہو اور پھر رسول حدیث ارشاد فرمائے۔۔۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ رسول اسلام آئندہ آنے والے واقعات کو دیکھتے ہوئے کچھ ارشاد فرمائے۔
اگر یہ باتیں دروغ گوئی اور مبنی بر کذب ہیں تو اپنی ان کتابوں کا کیا کریں گے جن میں یہ باتیں ہیں؟؟؟ تاریخ اسلام کو تبدیل کرکے لکھیں گے کیا؟
اہل سنت اس روایت کا جو پس منظر بیان کرتے ہیں (ظاہرا علی اور فاطمہ سلام اللہ علیہما کے آپس کے نزاع کی بات) شیعہ حضرات اس واقعے کو نہیں مانتے۔۔ ہمارے نزدیک یہ حضرات معصوم تھے۔۔ اور ہر رجس اور گناہ ومعصیت سے پاک وپاکیزہ تھے۔۔۔ اور اس پر واضح دلیل آٰیت تطہیر ہے۔
 
Top