شان مصالحوں کا خوبصورت اور منفرد اشتہار

حمیر یوسف

محفلین
اس کا جواب دیا تھا۔
جی تو اوریو کے جیسے ایڈ کے متعلق میں نے یہ کہا تھا
ویسے شان مصالحے والے اشتہار کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا ہے کہ پاکستان میں بھی اچھے اشتہار بننے لگے ہیں!! ورنہ یہاں کے اشتہاروں کو تو دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ بس بلاوجہ کوئی "ڈانس کمپٹیشن" اسٹارٹ ہوگیا ہے اور موبائل فون، کوکنگ آئل، صابن، اور بہت کچھ صرف ناچ ناچ کر فروخت کئے جاتے ہیں :D:LOL:۔ یہ اور ایک دو اور "اچھے" اشتہار دیکھ کر تھوڑا بھیڑ چال میں فرق لگا
 
ماہی احمد

لائبریرین
جی تو اوریو کے جیسے ایڈ کے متعلق میں نے یہ کہا تھا
کاش میں آپ کو یہاں پوری لسٹ مہیا کر سکتی، پھر پوچھتی کہ یہ "ایک دو" ہیں؟ آلپرز کے اشتہار بہت اچھے آتے رہے ہیں، نیڈو کے اشتہار بہت اچھے آتے رہے ہیں، ایوری ڈے، ملک پیک، کچھ موبائل کمپنیز کے اشتہارات بہت پازیٹو ہوتے ہیں اور بھی بہت سارے برینڈز ایسے ہیں۔۔۔۔ مانا کہ ناچ گانے والے بیہودہ اشتہارات کم نہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ 50٪ نیگٹوٹی کو ہر طرف پھیلا دیا جائے۔۔۔۔ ہماری عوام جیسے اشتہار دیکھنا پسند کر رہی ہے، ویسے ہی اشتہار آئیں گے نا سامنے۔۔۔۔۔ اپنی مثبت باتوں کا پرچار کریں گے تو ہی وہ بڑھ کر سامنے آئیں گی۔
 
رانا

محفلین
فیس بک پر اس اشتہار کی پیروڈی دیکھی تو سوچا اس دھاگے میں تو شئیر کرنا چاہئے۔
بچے کو تھپڑ مارنے والا سین دیکھ کر تو بے اختیار ہنسی چھوٹ گئی۔:)

رانا

محفلین
ایک پیروڈی یہاں پر بھی ہے :D اسکو دیکھ کر بتائیے کہ یہ کیسی ہے؟ مجھے وڈیو امبیڈ کرنا نہیں آتی، اس لئے فیس بک کا لنک دے رہا ہوں

Shan ad parody - khakaanboyz
بھئی میری والی زیادہ اچھی ہے کیونکہ وہ میں نے شئیر کی ہے نا۔:rollingonthefloor:
خیر یہ تو مذاق تھا۔آپ کی شئیر کردہ پیروڈی بھی زبردست ہے۔ لیکن مجھے واقعی پہلی والی زیادہ پسند آئی کیونکہ اس میں ہنسنے کے مواقع زیادہ ملے تھے۔:)
چند ہی دنوں میں اس اشتہار کی دو پیروڈیز بن جانے کا مطلب ہے کہ اشہار واقعی قبول عام کی سند حاصل کرچکا ہے۔:)
حمیر بھائی فیس بک کی ویڈیو شئیر کرنے کے لئے ویڈیو پر رائٹ کلک کرکے کاپی ویڈیو لنک یا ویڈیو یو آر ایل پر کلک کردیں اور پھر وہ لنک یہاں پیسٹ کردیں، ویڈیو خودکار طور پر امبیڈ ہوجاتی ہے۔
 
آخری تدوین:
بوڑھی ماں اکیلے پاکستان میں رل رہی کے اور یہ مسٹنڈے یورپ میں علم حاصل کررہے ہیں عید مناریے ہیں بھئی ہمارے کلچر میں یہ نہیں ہوتا

نوکری تو پھر بہتر تھی

وہ باپ کیا جو بیٹوں پر پلے؟ باپ کا کام ہے کہ وہ اپنی اولاد کو بہترین تعلیم دے، قابل بنائے ، ناکہ ان کے آسرے میں بیٹھا رہے ؟ شرم کا مقام ہے ایسا سوچنا۔ میرے دادا نے میرے والد محترم اور ان کے بہن بھائیوں کو پڑھایا، میرے والد محترم نے سات بچے پالے اور ان کو دنیا کی اعلی ترین تعلیم دی اور یہ بھی سکھایا کہ باپ کا کام اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت ہے۔ آج میں اپنے بچوں کو بہترین تعلیم اور تربیت دینے کے عظیم فریضے سے گذر رہا ہوں ۔۔ اور رب کریم کا احسان ہے کہ دوسروں کے بچوں کی تعلیم کے لئے بھی کچھ نا کچھ کرتا رہتا ہوں ، رب کریم نے چاہا تو دوسروں کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بھی کچھ نا کچھ کروں گا ۔۔ اللہ تعالی مجھے اپنے مشن میں کامیابی عطا فرمائیں ۔

ایسی سوچ ترک کردیں۔ بچوں کی تعلیم و تربیت کریں اور اپنے بڑھاپے کا انتظام کیجئے ۔
 
آپکے یہاں ماں کو باپ کہتے ہیں؟
 
محمد امین

لائبریرین
ویسے یہ ایڈ دیکھ کر میں بھی اشکبار ہوا تھا۔۔

اور ہاں ان بچوں کی شکلوں، انداز اور لہجے سے انکا انڈین ہونا پتا لگ گیا تھا، بعد میں اس کا ایک اور ایڈ دیکھا تو کنفرم ہوگیا۔۔

میرا مطلب ہے شان والوں نے انڈیا کی کسی ایجنسی سے ایڈ بنوایا ہے۔۔۔
 
شزہ مغل

بات یہ نہیں کہ اشتہار کس نے اور کیسے بنایا یا بنوایا۔ بات یہ ہے کہ سوچ اچھی ہے۔ جو کہ آپ نے بھی تسلیم کیا
"ویسے یہ ایڈ دیکھ کر میں بھی اشکبار ہوا تھا۔۔"
 
بااسانی یہ نوٹ کیا جاسکتا ہے کہ اشتہار بنانے والے کو عید کی نہ کچھ خبر ہے نہ ہی وہ کسی ایسے ملک میں رہ چکا ہے جہاں مسلمان بہت اقلیت میں ہیں۔
- عید کا مطلب عید کی نماز ہے ۔ عید کی نماز کے بعد منہ کس کم بخت کا لٹک سکتا ہے؟
- عید کی نماز اگر ایسے ملک میں ہوں جہاں مسلمان بہت ہی اقلیت میں ہوں اور آپ وہاں تعلیم حاصل کررہے ہیں تو عموما طالب علم رات ہی سے کئی کئی گھنٹے سفر کرکے عید کی نماز ادا کرنے عید گاہ پہنچتے ہیں
- عید کے دن یورپ میں یار لوگ ساتھ مل بیٹھتے ہیں۔ اور ایک پارٹی کا سا سماں ہوتا ہے
- عید کا تعلق سجا دھجا ہونا یا پکوان پکانے سے نہیں بلکہ پورے رمضان روزے رکھ کر عید کے دن اللہ کا شکر ادا کرنے سے ہے۔ لہذا اداسی کا سوال ہی نہیں۔
- یورپ سے انڈیا کا سفر صرف 7یا 8 گھنٹے تک ہے ۔ اور ٹکٹ بھی کوئی زیادہ نہیں۔ اگر کسی کو اپنی ماں بہت یاد ارہی ہے تو ٹکٹ کٹا کر ویک اینڈ گزار کر واپس اسکتا ہے
- ویسے بھی اسکائپ پر روز بات ہوتی ہے اور وہ وقت گیا جب لوگ ہوم سک ہوکر رونے لگ جاتے تھے
- ویسے بھی شان کے مصالحے بہت ہی اسپائسی ہوتے ہیں اور ان کی جگہ دوسرے کم اسپائسی مصالحے زیادہ مشھور ہورہے ہیں۔
 
آخری تدوین:

شزہ مغل

محفلین
بااسانی یہ نوٹ کیا جاسکتا ہے کہ اشتہار بنانے والے کو عید کی نہ کچھ خبر ہے نہ ہی وہ کسی ایسے ملک میں رہ چکا ہے جہاں مسلمان اقلیت میں ہیں۔
- عید کا مطلب عید کی نماز ہے ۔ عید کی نماز کے بعد منہ کس کم بخت کا لٹک سکتا ہے؟
- عید کی نماز اگر ایسے ملک میں ہوں جہاں مسلمان بہت ہی اقلیت میں ہوں اور آپ وہاں تعلیم حاصل کررہے ہیں تو عموما طالب علم رات ہی سے کئی کئی گھنٹے سفر کرکے عید کی نماز ادا کرنے عید گاہ پہنچتے ہیں
- عید کے دن یورپ میں یار لوگ ساتھ مل بیٹھتے ہیں۔ اور ایک پارٹی کا سا سماں ہوتا ہے
- عید کا تعلق سجا دھجا ہونا یا پکوان پکانے سے نہیں بلکہ پورے رمضان روزے رکھ کر عید کے دن اللہ کا شکر ادا کرنے سے ہے۔ لہذا اداسی کا سوال ہی نہیں۔
- یورپ سے انڈیا کا سفر صرف 7یا 8 گھنٹے تک ہے ۔ اور ٹکٹ بھی کوئی زیادہ نہیں۔ اگر کسی کو اپنی ماں بہت یاد ارہی ہے تو ٹکٹ کٹا کر ویک اینڈ گزار کر واپس اسکتا ہے
- ویسے بھی اسکائپ پر روز بات ہوتی ہے اور وہ وقت گیا جب لوگ ہوم سک ہوکر رونے لگ جاتے تھے
- ویسے بھی شان کے مصالحے بہت ہی اسپائسی ہوتے ہیں اور ان کی جگہ دوسرے کم اسپائسی مصالحے زیادہ مشھور ہورہے ہیں۔
بھیا آپ کے تمام تر اعتراضات کے باوجود یہ بہت اچھا اشتہار ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
جعلی شاہ رخ خان؟؟؟؟ کون؟؟؟؟

یہ چھوٹا لڑکا شاہ رخ خان کی نقل لگتا ہے اور اداکاری بھی ویسی ہی کر رہا تھا۔۔

بات یہ نہیں کہ اشتہار کس نے اور کیسے بنایا یا بنوایا۔ بات یہ ہے کہ سوچ اچھی ہے۔ جو کہ آپ نے بھی تسلیم کیا
"ویسے یہ ایڈ دیکھ کر میں بھی اشکبار ہوا تھا۔۔"

بالکل۔۔ بہت عرصے بعد کوئی پاکستانی ایڈ پسند آیا تھا لیکن جب احساس ہوا کہ یہ انڈین ایڈ ہے تو مایوس ہوگیا کہ ہم صرف بے مغز و بے ہودہ ایڈز ہی بنا سکتے ہیں۔۔۔
 
Top