شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی فلم 'دل والے' کس کس نے دیکھنی ہے؟

فاتح

لائبریرین
بھائی اب کیا کریں کویت کے سینماؤں میں تو یہ لگنے سے رہی اس لیے مجبور ہے ہم پردیسیوں کی :)
اوہ، کویت کے سنیماز میں انڈین موویز نہیں لگتیں؟ یہ میرے علم میں نہیں تھا کیونکہ میرے تجربے کے مطابق یو اے ای اور کچھ دیگر عرب ممالک میں تو لگتی ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
بھائی اب کیا کریں کویت کے سینماؤں میں تو یہ لگنے سے رہی اس لیے مجبور ہے ہم پردیسیوں کی :)
مجبور پردیسیوں کے لیے میں نے ابھی گوگل کیا تو ایک نتیجہ تو یہ نکلا:
http://cinemakuwait.com/index.php?page=MovieDetails&movie=16811
یہ نتیجہ تو بتا رہا ہے کہ کویت کے کئی سنیماز میں لگی ہوئی ہے یہ مووی
 
مجبور پردیسیوں کے لیے میں نے ابھی گوگل کیا تو ایک نتیجہ تو یہ نکلا:
http://cinemakuwait.com/index.php?page=MovieDetails&movie=16811
یہ نتیجہ تو بتا رہا ہے کہ کویت کے کئی سنیماز میں لگی ہوئی ہے یہ مووی
لو فاتح بھائی سچ میں مجھے نہیں پتا تھا کویت میں اتنے سنیماز بھی ہیں میں تو بس دو میں مووی دیکھی ہے ایک جو ہمارئے گھر کے پاس ہے مرینہ مول والا اور دوسرا ہے ایوینوز مول (Avenues mall) والے کا :unsure::unsure:
 
چلیں تو اب جا کر کوئی اچھی مووی دیکھ کے اپنے تجربے سے آگاہ کریں۔ یہ دلوالے دیکھ کر پیسہ مت ضائع کیجیے گا
 
عبدالحسیب

محفلین
ناموں میں ایسی تحریف اور تاریخوں کا تعین واستو کے تحت نہیں بلکہ نمیرولوجی اور آسٹرولوجی وغیرہ کے تحت کیا جاتا ہے۔ ناموں سے اعداد نکالے جاتے ہیں جو کہ "شبھ" (مبارک) اعداد نہ ہوں تو ان میں ترمیم و اضافہ(مثلاً Bigg Boss میں دو G) کر کے اعداد موزوں کیے جاتے ہیں۔ واستو شاستر اب بھی عمارت سے متعلق معاملات میں ہی استعمال ہوتا ہے مثلاً دروازہ کس رخ پر ہونا چاہیے، کون سا کونا کچن کے لیے موزوں ہے، ٹوائلٹ کی سیٹ کس رخ پر ہونی چاہیے وغیرہ وغیرہ۔ ان سب کے چلتے کئی دفعہ ارکیٹیکٹ کا کام بے حد مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ ان کو حدود اربعہ، آس پاس موجود عمارتوں، راستوں اور دوسری اشیاء کے ساتھ ساتھ محدود زمین پر دوسری بہت ساری باتوں کے ساتھ واستو شاستری کی درجنوں شرائط کا بھی خیال رکھ کر ڈیزائن کرنا ہوتا ہے، ورنہ کوئی حادثہ ہو تو الزام آرکیٹیکٹ پر آئے گا کہ اس نے پھول کا گملا بائیں گوشے میں تھوڑا ترچھا کر کے رکھوا دیا تھا اسی لیے سڑک حادثے میں صاحبزادے کو چوٹیں آئیں۔ :) :) :)
اور ہم اب تک ایسی تحریف کو واستو کا ہی حصہ سمجھتے آئے تھے :):)
اسی واستو کے چکر میں وزیراعلیٰ ریاست تلنگانہ نے دفتر وزیر اعلیٰ کو منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے وجہ یہ بتائی جا رہی کے 'واستو' ٹھیک نہیں :):)
 
arifkarim

معطل
ابھی ابھی سنیما میں دیکھ کر آئے ہیں۔ کہانی بس سو سو ہی ہے البتہ ایکٹنگ اور ڈائلوگز اچھے ہیں۔ ایکشن بھی کافی زبردست ہے۔
 
Top