تعارف شاید مجھے نہ پاکے کچھ کھا رہے ہیں آپ

عائشہ خٹک

محفلین
شاید مجھے نہ پاکے کچھ کھا رہے ہیں آپ
محفل میں اس خیال سے آگئی ہوں میں
ہا ہا ہا ہا ہا ہا
اچھے بھلے شعر کا ستیا ناس کرکے آپ سمجھ گئے ہونگے کہ آجکل میں فارغ (فارغ البال نہیں) ہوں اور صرف کھانے کیلئے زندہ ہوں۔ میں نے International Relation میں ماسٹر کیا ہے ۔ نام میرا عائشہ ہے ۔ پٹھان ہوں (لیکن خود کو صرف پاکستانی سمجھتی ہوں )
اس تھوڑا کو بہت جانئیے اسلیے کہ اردو میں پہلی مرتبہ ٹائپ کر رہی ہوں ۔ اور کیسے کر رہی ہوں یہ میں جانتی ہوں
اب اجازت چاہتی ہوں ۔ اللہ حافظ
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

اتنی زیادہ اردو ٹائپ کر لی اور اس میں ایک بھی غلطی نہیں۔ میرے لیے تو یہی حیرت کی بات ہے۔

آتی رہیے گا۔
 
عائشہ خٹک

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

اتنی زیادہ اردو ٹائپ کر لی اور اس میں ایک بھی غلطی نہیں۔ میرے لیے تو یہی حیرت کی بات ہے۔

آتی رہیے گا۔
میں القلم کی ممبر تھی ، وہ ویب سایٹ بند ہے اسلئے GOOGLE نے محفل کا پتا بتا دیا ۔ ٹائپنگ وہاں تھوڑی بہت سیکھی تھی ۔ لیکن اب بھی اردو ٹائپ کرنا اتنا مشکل ہے جیسے 5 دن کے بھوکے کو میراتھن میں دوڑانا
 
میں القلم کی ممبر تھی ، وہ ویب سایٹ بند ہے اسلئے GOOGLE نے محفل کا پتا بتا دیا ۔ ٹائپنگ وہاں تھوڑی بہت سیکھی تھی ۔ لیکن اب بھی اردو ٹائپ کرنا اتنا مشکل ہے جیسے 5 دن کے بھوکے کو میراتھن میں دوڑانا

پھر تو آپ ، آرام سے لمبے لمبے سانس لے کر ، ٹھر ٹھر کر اردو لکھیں :laugh:
 
عائشہ خٹک

محفلین
پھر تو آپ ، آرام سے لمبے لمبے سانس لے کر ، ٹھر ٹھر کر اردو لکھیں :laugh:
وہی تو کرتی ہوں - بقول میرے چھوٹے بھائی کے کہ میرے روم میں آکسیجن کی کمی ہے ۔ اب تو خدا سے دعا ہے کہ اردو ٹائپ کرتے کرتے آکسیجن سلنڈر کی ضرورت نہ پڑے :)
 
وہی تو کرتی ہوں - بقول میرے چھوٹے بھائی کے کہ میرے روم میں آکسیجن کی کمی ہے ۔ اب تو خدا سے دعا ہے کہ اردو ٹائپ کرتے کرتے آکسیجن سلنڈر کی ضرورت نہ پڑے :)

مجھے اندازہ نہ تھا کہ کچھ لوگوں کے لیے اردو اس قدر مُشقت طلب بھی ہو سکتی ہے :tongue::laughing:
 
KwULv.png
 
Top