تعارف شاید مجھے نہ پاکے کچھ کھا رہے ہیں آپ

عثمان

محفلین
محفل میں خوش آمدید! :)
اپنے کھانے پینے کی تفصیل بیان کریں تاکہ آپ کی مہمان نوازی کا کچھ بندوبست ہوسکے۔ :unsure:
 
زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
خوش آمدید - فی الحال تو یہاں کوئی کچھ نہیں کھا رہا، ہاں مسکرا سب رہے ہوں گے آپ کے شگفتہ اندازکا تعارف پڑھ کر:)
 
عائشہ خٹک

محفلین
السلام علیکم
خوش آمدید - فی الحال تو یہاں کوئی کچھ نہیں کھا رہا، ہاں مسکرا سب رہے ہوں گے آپ کے شگفتہ اندازکا تعارف پڑھ کر:)
خدا آپ سب کو ہمیشہ مسکراتا رکھے ۔ آپ سب کو ہر قدم پر ہزاروں خوشیاں نصیب کریں ۔ آمین
 
شمشاد

لائبریرین
میں القلم کی ممبر تھی ، وہ ویب سایٹ بند ہے اسلئے GOOGLE نے محفل کا پتا بتا دیا ۔ ٹائپنگ وہاں تھوڑی بہت سیکھی تھی ۔ لیکن اب بھی اردو ٹائپ کرنا اتنا مشکل ہے جیسے 5 دن کے بھوکے کو میراتھن میں دوڑانا
اس بھوکے کو کہیں کہ وہاں پر پہنچتے ہیں ڈھیر سارا کھانا مل جائے گا تو وہ میراتھن میں اول آئے گا۔
 
عائشہ خٹک

محفلین
اس بھوکے کو کہیں کہ وہاں پر پہنچتے ہیں ڈھیر سارا کھانا مل جائے گا تو وہ میراتھن میں اول آئے گا۔[/quot
اس بھوکے کو کہیں کہ وہاں پر پہنچتے ہیں ڈھیر سارا کھانا مل جائے گا تو وہ میراتھن میں اول آئے گا۔
بھاگتے بھاگتے جب القلم پر پہنچے تو القلم کے بڑے دروازے پر ایک بڑا سا تالا منہ چڑا رہا تھا۔ اب اللہ نہ کریں کہ یہاں کہیں قحط کا سامنا ہی نہ کرنا پڑے
 
پپو

محفلین
جی آیاں نوں محفل پر ایک لمحہ کو لگا لکھا ہے شازیہ خشک
مگر غور سے دیکھا تو عائشہ خٹک تھا کچھ پٹھان بھائیوں نے اپنے انداز میں پخیر راغلے کہا امید ہے انٹر نیشنل کے بعد اردومحفل ریلشن شپ میں داخلہ ہو گیا امید ہے ساتھ اچھا اور مفید ہوگا
 
مجھے محفل تمام ویب سائٹس سے بہترین لگا ۔ جب سے میں یہاں رجسٹر ہوئی ہوں ۔ میں نے کسی دوسری ویب سائٹ کے باریمں میں سوچا بھی نہیں ۔ اور جتنا میں یہاں سیکھ چکی ہوں ، مجھے نہیں لگتا کہ میں کہیں اور سیکھ سکونگی
 
ویسے آپ یہ نہ بھی بتائیں کہ پٹھان ہیں تو پیغامات سے پتہ چل رہا ہے۔

وہی مانوس تذکر و تانیث کی دلچسپ غلطیاں :)
 
شاید مجھے نہ پاکے کچھ کھا رہے ہیں آپ
محفل میں اس خیال سے آگئی ہوں میں
ہا ہا ہا ہا ہا ہا
اچھے بھلے شعر کا ستیا ناس کرکے آپ سمجھ گئے ہونگے کہ آجکل میں فارغ (فارغ البال نہیں) ہوں اور صرف کھانے کیلئے زندہ ہوں۔ میں نے International Relation میں ماسٹر کیا ہے ۔ نام میرا عائشہ ہے ۔ پٹھان ہوں (لیکن خود کو صرف پاکستانی سمجھتی ہوں )
اس تھوڑا کو بہت جانئیے اسلیے کہ اردو میں پہلی مرتبہ ٹائپ کر رہی ہوں ۔ اور کیسے کر رہی ہوں یہ میں جانتی ہوں
اب اجازت چاہتی ہوں ۔ اللہ حافظ

اللہ کرے آپ کھاتی پیتے رہیں ۔
میں تو پٹھانوں کی قابلیت کا قائل ہوں کیونکہ یہ لوگ بہت مہارت سے مذکر کو مؤنث اور مونث کو مذکر کے میں تبدیل کر کے اردو کو پشتو میں ڈھال کر بولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اللہ تعالی شاد اور آباد رکھے اس غیرت مند، جرات مند اور سچی قوم کو
 
اللہ آپکو بھی خوش رکھے ۔ ویسے میں نے عائشہ بھوانی کراچی سے پڑھا ہے ۔۔۔ مجھے تو نہیں لگتا کہ میں نے یہاں کوئی ایسی غلطی کی ہے ۔ اور کامران اختر صاحب آپ کیسی ہیں ؟ :)
 
Top