شجرہ نسب

فرخ منظور

لائبریرین
میرے خیال میں درست شعر یوں ہے۔
تھے تو آباء وہ تمہارے ہی ، مگر تم کیا ہو ؟
ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو !

اور جہاں تک شجرہ نصب کی بات ہے تو مجھے بھی علم صرف سات پشتوں تک ہے اس سے پہلے کا پتہ نہیں اتنا پتہ ہے کہ ہمارے آباء اجداد عرب سے ہجرت کرکے آئے تھے۔

بہت شکریہ ثنا اللہ صاحب تصحیح کے لیے - صحیح شعر ایسے ہی ہے جیسے آپ نے لکھا-
 
شجرہ نسب صرف اسی لیے نہیں ہوتا کہ اپنے آباء و اجداد کے کارناموں پر فخر کیا جائے بلکہ وہ ایک پوری تاریخ ہوتی ہے خاندان کی۔ بہرحال، ہر ایک کی اپنی اپنی سوچ ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ آج کل اکثر لوگوں کو اس سے کوئی خاص دلچسپی نہیں رہی ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بھائی راہبر شجرہ نسب اور کسی خاندان کی تاریخ تو بالکل علیحدہ چیز ہے - صرف ناموں سے کسی کی تاریخ کیا پتہ چل سکتی ہے بشرطیکہ اس میں‌چند مشاہیر نہ ہوں - پرانے زمانے میں میراثی خاندانوں کی تاریخ یاد رکھتے تھے اور گاوں یا محلوں کے اکٹھ میں وہ خاندانی تاریخ میراثی سنایا کرتے تھے اور میراثی کا لفظ بھی میراث سے ہے -
 

زینب

محفلین
ہمارے پاس جو ہماری فیملی کا شجرہ تھا وہ ایک کپڑے پر بنا ہوا تھا پھر میرے ایک کزن نے اس کے کاز پے کاپی کروائی پھر اسی کاغز پر پینسل سے ہسے پورا کیا ائر بعد میں انہوں نے کمپیوٹر میں بھی بنایا۔۔۔۔۔۔۔تب کپڑے والا میرے دادا جی تک بنا ہوا تھا پھر تا اسان تھا اگے سے بنانا۔۔۔۔۔ہماری فیملی کا پہلا بندا اکمل خان تھا اور 8ویں پشت میں ہمارا نسب ظہیرالدین بابر سے جا ملتا ہے۔۔۔باقی کا دیکھنا پڑے گا
 
میری نانی کا جو شجرہ نسب ہے، اس وقت تو وہی مجھ تک پہنچا ہے۔۔۔ اور اس میں جن صاحب سے آغاز ہوتا ہے وہ مغل سلطنت میں شاید اورنگزیب کے زمانے میں قاضی القضاۃ یعنی چیف جسٹس کے عہدے پر فائز تھے۔۔۔ ابھی تو مجھے خود بھی اتنی فرصت نہیں ملی ہے کہ تفصیل سے دیکھوں۔۔۔ کچھ دن بعد ہی کام کروں گا اس پر۔
 

damsel

معطل
شجرہ نسب تو موجود ہے باقاعدہ ایک کتاب کی صورت میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن اس کو کرنا کیا ہے؟؟
 

وجی

لائبریرین
السلام علیکم
شجرہ نصب کا اتبا علم نہیں ہے لیکن مجھے اتنا مالوم ہے کہ ہمارے بڑے سکھوں سے مسلمان ہوے اور ہم کھیرا ذات سے ہیں کھیرا سکھوں‌کی ایک ذات ہے
اب شجرہ جمع کرنے سے کیا مراد ہے یعنی میرے دادا کے بھائیوں‌کا بھی حساب رکھوں یا صرف اپنے دادا کا

 
سر زکریا۔۔۔! پلیز کیا آپ مجھے بتائیں گے کہ آپ نے شجرہ نسب بنانے کے لیے کس سافٹ وئیر کو آسان اور مناسب پایا ہے؟ میرے پاس نانی کا شجرہ رکھا ہوا ہے اور اسے جلد از جلد ڈیجیٹلائز کرنا ہے۔
 

زیک

مسافر
میں جو سافٹویر استعمال کر رہا ہوں ان کا ذکر پہلی پوسٹ میں کر چکا ہوں۔ phpgedview کچھ استعمال میں مشکل ہے مگر مقبولِ عام ہے اور آن‌لائن رکھنا میرے خیال میں ضروری ہے تاکہ رشتہ‌دار دیکھ سکیں اور مدد بھی کر سکیں۔
 
میرے پاس سن 1840 تک کا شجرہ موجود ہے جو محکمہ مال سے حاصل کردہ ہے۔ مگر اس میں بھی نام ایسے ہی لکھے ہوئے ہیں۔ مگر میں نے وہ نقول سنبھالی ہوئی ہیں اور انکو بہت عرصہ پہلے ترتیب بھی دیا تھا۔ مگر اس سے پہلے کے کاغذات کچھ گڈمڈ سے ہیں۔ اور زیادہ سمجھ میں بھی نہیں‌آتا، ایک مشکل کام ہوگا، اگر اب کوئی کرنا چاہے تو۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں سرکاری طور پر کوئی ریکارڈ موجودنہیں ہے۔ یہاں یورپ میں تو چرچ میں500 پرانے پیدائش کے اندراج بھی مل جاتے ہیں مگر ہمارے ایسا کچھ نہیں ہے۔ جو دوست اپنے شجرہ کے بارے میں زیادہ معلومات کے خواہش مند ہوں، انکو مشورہ ہے کہ اپنے شہر کے محافظ خانہ میں سب سے پہلے محکمہ مال کا ریکارڈ دیکھیں۔ کافی معلومات مل جائیں گی مگرصرف 1840 تک اس سے پہلے کچھ بھی نہی ہوسکتاہے۔
 

خرم

محفلین
اللہ غریق رحمت کرے، خلد آشیانی قبلہ والد صاحب نے تحریک دی تھی اس کام کی انجنیئرنگ یونیورسٹی کے دنوں‌میں۔ ان دنوں ان پیج پر ہی ڈبے آڑھے ترچھے کھینچ کر کوئی پانچ چھ صفحات کا شجرہ بنایا تھا جو قریباً چار صد برس تک کی تاریخ بتاتا تھا۔ بعد میں مزید کوئی چار چھ صد برسوں کا ڈیٹا ہمیں دے دیا گیا کہ اسے بھی شامل کرلو لیکن میں پھر امریکہ آگیا اور وہ سب کہیں ادھر اُدھر ہوگیا۔ اب ارادہ تو ہے کہ انشاء اللہ جب کبھی پاکستان جانا ہوا تو گاؤں کے میراثی سے مکتوب شجرہ حاصل کرکے اسے برقیا لوں گا۔ ابھی تک تو یہ ہی علم نہیں تھا کہ اردو میں شجرہ کیسے بنایا جائے۔ اس پوسٹ سے ہمت بندھی ہے کہ جب تک ہم گاؤں جائیں گے کوئی معقول سافٹویر دستیاب ہوگا اردومیں شجرہ بانی کے لئے۔
 

زیک

مسافر
شجرہ نسب پر کام کرتے ہوئے احساس ہوا کہ خواتین کے نام چند ہی پشتوں میں غائب ہو جاتے ہیں اور اس سے پہلے کسی کو نہیں معلوم کہ کسی ماں بہن بیوی کا کیا نام تھا جبکہ مردوں کا سلسلہ کئی اور پشتوں تک چلتا ہے۔
 

گل خان

محفلین
مجھے تو جناب سیدھا سادا سا سافٹ ویئر بتا دیں۔۔۔تا کہ میں اس کو استعمال کر سکوں۔۔۔۔آپ کا بہت شکریہ
 
یہ لڑی دیکھ کر یاد آیا کہ ہم نے سن 2008 میں کسی کے شجرہ نسب پر کام کرتے ہوئے پی ایچ پی گرڈ ویو وغیرہ کا موازنہ کیا تھا۔ لیکن ایک صاحب کو کچھ چیزیں سی ڈی میں چاہیے تھیں تو ہم نے ان کو جاوا اسکرپٹ میں کچھ بنا کر دیا تھا جس کی ڈیتا فائل ایک روبی اسکرپٹ لکھ کر جنریٹ کی تھی۔ آن لائن ایڈیٹنگ وغیرہ کی سہولت دستیاب تھی اور کسی بھی وقت اس کو پورٹیبل فارمیٹ میں ایکسپورٹ کرنے کی سہولت بھی تھی۔ :) :) :)
 
Top