شخصیت کا نام بتائیں!

محمد وارث

لائبریرین
مخالفت غالب یک جزو از ایمان
یہ مخالفت بھی غالب کی مخالفت سے زیادہ لکھنؤ والی کی دشمنی میں تھی۔ کیونکہ یگانہ کو اصل مسئلہ لکھنؤ والے سے تھا کہ یگانہ کو استاد شاعر نہیں مانتے اور سارا لکھنؤ اس وقت غالب کے رنگ میں رنگا تھا اور لکھنؤ میں ہر طرف غالب ہی غالب تھا سو یگانہ نے رد عمل میں غالب کی تنقیص شروع کر دی، افسوس۔
 
یاز

محفلین

ویسے آج اس بابت بھی روشناس کرا ہی دیں کہ یاس یگانہ صاحب کی غالب شکنی کس شکل میں تھی؟
کیا ان کے خلاف کچھ لکھا یا زبانی کلامی؟
یا ان کا اندازِ سخن غالب سے الٹ تھا؟
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے آج اس بابت بھی روشناس کرا ہی دیں کہ یاس یگانہ صاحب کی غالب شکنی کس شکل میں تھی؟
کیا ان کے خلاف کچھ لکھا یا زبانی کلامی؟
یا ان کا اندازِ سخن غالب سے الٹ تھا؟
اصل وجہ وہی تھی کہ لکھنؤ نے یاس کی قدر نہیں کی کیونکہ یاس غالب کے رنگ میں اشعار نہیں کہتے تھے، باقی غالب کی شاعری پر اعتراض یاس سے پہلے بھی ہوئے اور بعد میں بھی۔

یاس یگانہ بھی شاید بعد میں اس روش یعنی غالب دشمنی (بقولِ خود غالب شکنی :) ) سے ہٹ گئے تھے:

صلح کر لو یگانہ غالب سے
وہ بھی استاد تم بھی اک استاد
 
یہ تو وجہ ہو گئی۔
دشمنی کا اظہار کس شکل میں ہوا؟
 
Top