شدید افسوس

عزیزامین

محفلین
میرے تمام دھاگے کیوں بند کیے گے برائے مہربانی انکو کھولا جائے یا میں اسکا مطلب یہ سمجھوں کہ میں محفل سے چلا جاوں؟
 

نایاب

لائبریرین
میرے تمام دھاگے کیوں بند کیے گے برائے مہربانی انکو کھولا جائے یا میں اسکا مطلب یہ سمجھوں کہ میں محفل سے چلا جاوں؟

السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
سدا خوش رہیں آمین
میں بھی آپ جیسا اک عام رکن ہی ہوں یہاں کا ۔
جن محترم ہستیوں نے اپنا قیمتی وقت اور بہترین صلاحیتیں صرف کی ہیں اس محفل اردو کو سجانے میں ۔
وہ کبھی نہیں یہ چاہتے کہ یہاں سے کوئی جائے ۔ وہ تو چاہتے ہیں کہ اس گلشن اردو میں سدا رونق لگی رہے ۔
مگر جب مجھ جیسے یہاں آ کر اس محفل کی فضاء کو دوسروں کے لئے مشکل اور اس کے موسم کو خراب کرنا چاہتے ہیں ۔
تو منتظمین کو مجبورا ان کی پوسٹس پر پابندی لگانی پڑتی ہے ۔
آپ مجھے اپنا دوست چاہے نہ سمجھیں لیکن آپ میرے لیے بہت محترم معصوم سیرت دوست ہیں ۔
لیکن آپ کی یہاں لکھے جانے والے اک ہی فقرے کی تکرار مجموعی طور پر کچھ اچھا تاثر نہیں چھوڑ رہی تھی ۔
" روم میں وہی کرو جو رومی کرتے ہیں ۔ اگر رومی آپ جیسے نہیں بن سکتے تو آپ ہی رومی بن جاؤ شاید ایسے رومی آپ جیسے بن جائیں "
نایاب
 

ابو کاشان

محفلین
او نہ کاکے نہ، نہ ایسا نہ کہہ
نایاب جی کو ایسے نہ کہہ میرے پرا، اپنے الفاظ واپس لے۔ چھیتی

پھر ناں، میں یاہو پر بات کروں گا، ہاں
 

عزیزامین

محفلین
میں نے ملی نغمے کی صورت میں اپنا مقصد بیان کیا تھا جو آپ لوگ نہیں سمجھ پائے؟ میرا مقصد اس چھوٹے سے پاکستان کی مزید بہتری کے تھے موسم اور وقت والے دھاگے قابل عتراض کیوں ہیں؟
 

تعبیر

محفلین
میرا بھی یہی خیال ہے کہ محض ان دھاگوں کی وجہ سے ہی تو امین جی محفل پر نظر آتے ہیں
کچھ بھی ہو محفل کی رونق میں ان کا بھی ہاتھ ہے تو ان کی یہ خواہش پوری کی جائے
ویسے بھی جو کچھ کرتے ہیں اپنے ہی دھاگوں میں کرتے ہیں کبھی کسی اور کو پریشان نہیں کیا
 

عسکری

معطل
بھائی اب کیا کر سکتے ہیں جو ہونا تھا ہو چکا اللہ کو یہی منظور ہو گا تم اور دھاگے کھول لو تمھارے پاس کون سی ٹاپک کی کمی ہے یار:grin:
 

maniz911

محفلین
میں ایک نیا یوزر ہوں۔۔۔ میں کس طرح کسی بحث میں اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہوں؟ کوئی ھے جو میری مدد کرے؟؟؟ کیونکہ جامعہ حفصہ کے موضوع میں، میں نے اپنی رائے بھیجنی چاہی تو یہ جواب ملا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ To reply to threads in this forum your post count must be 25 or greater.

You currently have 0 posts
 

arifkarim

معطل
یہ کیا مسئلہ ہے۔ ہر نئے یوزر کو مجبور کیا جاتا ہے کہ 25 پوسٹس ضرور کرے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ یہاں رجسٹر ہوتے ہی غائب ہو جاتے ہیں۔ :(
 

maniz911

محفلین
مجھے عارف صاحب کے اعتراض سے اتفاق ہے شاید اس لیے کے کہ انھوں نے میرے مطلب کی بات کی ہے :)
بحرحال میری کوشش ہوگی کہ میں غائب نہ ہونے پائوں۔۔ یہ 25 پوسٹوں والی شرط مھجےسمجھ نہیں آئی۔ شاید آگے جا کہ آجائے۔۔
،یرا نام عمران ہے اور فیصل آباد کا رہائشی ہوں اور ایک مقامی ٹیکسٹائل میں کوائلٹی کنٹرولر ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
عمران صاحب یہ ایک انتظامی مجبوری ہے۔
25 مراسلے ہونے تک آپ محفل کا ماحول جان جائیں گے۔

ادھر اپنے تعارف کا دھاگہ کھولیں، 25 مراسلے کوئی اتنے زیادہ بھی نہیں ہیں۔
 

maniz911

محفلین
یہ پوسٹ کیا چیز ہے اور یہ کس طرح ہو گا؟ یہ پوسٹ وغیرہ مجھے کرنے ہیں یا مجھے آنے ہیں؟
مجھے ایسے لگتا ہے جیسے میں ایک incubator میں میں بیٹھا ہوں اور اپنے پکنے کا انتظار کر رہا ہوں!!!!
آپ کی منطق اپنی جگہ، لیکن یہ کوئی جمہوری طریقہ تو نہیں کہ کسی نئے یوزر کو بولنے کا موقع نہ دیا جائے!
کیا خبر کہ نیا یوزر کسی بحث میں ایسی بات کہنا چاہتا ہو جو بہت اہم یا ٹرننگ پوائنٹ ہو لیکن 25 پوسٹ کا انتظار کرتے کرتے بحث ہی ختم ہو جائے!!!!!!
 

ابو کاشان

محفلین
آپ جس بحث کی کے ختم ہونے کی بات کر رہے ہیں وہ کبھی ختم نہیں ہو گی۔ ایسی بھینسوں کو کھونٹے سے ذبردستی باندھا جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ پوسٹ کیا چیز ہے اور یہ کس طرح ہو گا؟ یہ پوسٹ وغیرہ مجھے کرنے ہیں یا مجھے آنے ہیں؟
مجھے ایسے لگتا ہے جیسے میں ایک incubator میں میں بیٹھا ہوں اور اپنے پکنے کا انتظار کر رہا ہوں!!!!
آپ کی منطق اپنی جگہ، لیکن یہ کوئی جمہوری طریقہ تو نہیں کہ کسی نئے یوزر کو بولنے کا موقع نہ دیا جائے!
کیا خبر کہ نیا یوزر کسی بحث میں ایسی بات کہنا چاہتا ہو جو بہت اہم یا ٹرننگ پوائنٹ ہو لیکن 25 پوسٹ کا انتظار کرتے کرتے بحث ہی ختم ہو جائے!!!!!!

اگر آپ پانچ دن میں تین مراسلے بھیجیں گے تو یہی ہو گا۔
 

maniz911

محفلین
کوئی ہے جو میری مدد کرے؟؟؟؟

جی ہاں۔۔ آپ نے بالکل صحیح کہا :battingeyelashes: بحث سے کوئی فائدہ نہیں!!
اگر میری کوئی یہ مدد ک دے کہ یہ پوسٹ اور مراسلہ کیا چیز ہے۔تو میرا مسلئہ حل
ہو جائے۔۔ میں نیا نیا اس محفل میں آیا ہوا ہوں۔
مجہے واقعی نہیں معلوم کہ پوسٹ کیا ہے؟ یہ کوئی مضمون ہوتا ہے؟ کوئی میسج ہوتا ہے؟
یہ بات میں شاید چوتھی مرتبہ پوچھ رہا ہوں لیکن کوئی جواب نہیں ملا!
یہاں آئے مجھے پانچواں دن ہے اورشرمندہ ہوتے شاید تیسرا دن!!!
 
Top