نایاب بھیا جیتے رہیئے اور بہت بہت خوش رہیئے (اللہ تمام خوشیاں نصیب فرمائے آمین) جو بات میں نے کی ہے صرف اس پر توجہ دیجئے اور حق کو حق مان کر کہنا بھی شروع کیجئے یہ ایک اوپن بپلک فورم ہے تو اس کا یہ تاثر بھی قائم کیجئے محض ایک لابی بنا کر اور تلوار لیکر کسی بندے کے پیچھے ایسے مت بھاگا کیجئے کہ باقی لوگوں کے حوصلے پست ہو جائیں
یاد رکھئے
منفی رجحانات منفی نتائج مرتب کرتے ہیں
ہاں
وقتی طور پر یہ لگتا ہے کہ "خس کم جہاں پاک" مگر ایسا ہوتا نہیں ہے
سچ میں جو سکون ہے وہ بغض ، جھوٹ ، کینہ ، عداوت اور "ریاکاری" میں نہیں ہے ۔
عزیز امین نے جو لکھا ہے اس پر تسلی بخش جواب دینا چاہیئے تھا معہ ثبوت کے مگر ہوا وہی کہ ڈھاک کے تین پات اور آپ نے تین پات والا کردار خوب ادا کیا
(کڑوے لہجے پر معذرت)
السلام علیکم
محترمہ sdma بہنا
سدا خوش و شادوآباد رہیں آمین
جزاک اللہ
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر سے نوازے آمین
آپ نے مجھے میرے عیوب سے مطلع کیا ۔
میں کوشش کروں گا ان عیوب کودور کر سکوں ۔
سچ اور جھوٹ کا فیصلہ صرف رب تعالی کی ذات پاک کے ہاتھ ہے ۔
اگر آپ نے سچ نشاندہی کی ہے تو اللہ آپ کو بہترین اجر سے نوازے گا ۔
اور اگر یہ نصیحتیں کسی خاص مقصد کے لیے بصورت تہمت و الزام تحریر کی ہیں تو میں بری الذمہ ہوں ۔
آپ کو اجازت ہے کہ مزید کچھ عیوب اور برائیاں جو آپ کو مجھ میں محسوس ہوتی ہیں ۔
کھلے دل سے بیان کر دیں ۔
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں ۔
نایاب