شدید افسوس

نایاب

لائبریرین
جی ہاں۔۔ آپ نے بالکل صحیح کہا :battingeyelashes: بحث سے کوئی فائدہ نہیں!!
اگر میری کوئی یہ مدد ک دے کہ یہ پوسٹ اور مراسلہ کیا چیز ہے۔تو میرا مسلئہ حل
ہو جائے۔۔ میں نیا نیا اس محفل میں آیا ہوا ہوں۔
مجہے واقعی نہیں معلوم کہ پوسٹ کیا ہے؟ یہ کوئی مضمون ہوتا ہے؟ کوئی میسج ہوتا ہے؟
یہ بات میں شاید چوتھی مرتبہ پوچھ رہا ہوں لیکن کوئی جواب نہیں ملا!
یہاں آئے مجھے پانچواں دن ہے اورشرمندہ ہوتے شاید تیسرا دن!!!

السلام علیکم
محترم maniz91 جی
یہ آپ نے جو لچھ لکھا ہے ۔
اسی کو پوسٹ ، مراسلہ ، سوال ، جواب کا عنوان دیا جا سکتا ہے ۔
آپ مختلف دھاگوں پر اراکین کے تحریر کردہ مراسلوں کو پڑھیں
اور ان پر اپنے تاثرات کا اظہار کریں ۔
آپ کی پوسٹس اور مراسلے بڑھتے چلے جائیں گے ۔
آپ میری اس تحریر کو پڑھ کر جو بھی جواب لکھیں گے وہی پوسٹ یا مراسلہ کہلائے گا
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
یعنی میرے بالغ ہونے میں ابھی 20 مراسلے پڑے ہیں !!!!‌ :rolleyes:

السلام علیکم
محترم maniz911 جی
اس وقت فورم پر 127 کے قریب مختلف موضوعات پر دھاگے چل رہے ہیں ۔
آپ ان میں سے " کھیل کھیل میں " اور روز مرہ کے معمولات سے " : گپ شپ والے دھاگے کھولیں ۔
اور اپنی رائے لکھتے جائیں ۔
انشااللہ عنقریب ہی " بالغ " کیا ادھیڑ عمر ہو جائیں گے ۔
نایاب
 
میرے تمام دھاگے کیوں بند کیے گے برائے مہربانی انکو کھولا جائے یا میں اسکا مطلب یہ سمجھوں کہ میں محفل سے چلا جاوں؟

کافی حساس لگتے ہیں عزیز صاحب ! نیٹ کی دنیا میں کسی کے آنے یا جانے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے جند لمحے تک تو لوگ سمجھائیں گے اور پھر بھول جائیں گے سو بہتر ہے کہ جیسا دیس ویسا بھیس ورنہ نایاب بھائی تو ہیں سب کو سمجھانے کے لئے ! میرے خیال میں رحمن ملک سے بہتر مشیر داخلہ ثابت ہو سکتے ہیں زرداری کے لئے :)
 

نایاب

لائبریرین
کافی حساس لگتے ہیں عزیز صاحب ! نیٹ کی دنیا میں کسی کے آنے یا جانے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے جند لمحے تک تو لوگ سمجھائیں گے اور پھر بھول جائیں گے سو بہتر ہے کہ جیسا دیس ویسا بھیس ورنہ نایاب بھائی تو ہیں سب کو سمجھانے کے لئے ! میرے خیال میں رحمن ملک سے بہتر مشیر داخلہ ثابت ہو سکتے ہیں زرداری کے لئے :)

السلام علیکم
محترمہ sdma بہنا
سدا خوش رہیں آمین
مشیر داخلہ کیا چیز ہوتی ہے ۔؟
مجھ جیسے خاک نشین کو اتنی بلند پایہ ہستی سے ملانے پر جزاک اللہ
بے شک جو سچا مالک ہے وہ بہت رحمان و رحیم ہے ۔
زرداری جیسا تو ڈھونڈے نہ ملے گا ۔
سترہ کروڑ عوام کی منتخب کردہ حکومتوں کی
بڑی بڑی ایجنسیاں ناکام رہیں مسٹر ٹین پرسنٹ کو مجرم ثابت کرنے میں ۔
بے شک وہ اللہ جسے چاہے عزت دے ۔
قائد اعظم سے لیکر زرداری تک کون ہے ایسا جسے قوم نے خطابات سے نہ نوازا ۔؟
اور مجھے بھی پاکستانی قوم کا اک فرد ہونے پر فخر ہے ۔
نایاب
 

maniz911

محفلین
ارے Sdma بھائی کیوں اپنی جان کے پیچھے پڑے ہو؟؟؟ :noxxx:
چودہ سال قید تو ہو گی، جائیداد بھی ضبط ہو جائے گی :tongue:
 
السلام علیکم
محترمہ sdma بہنا
سدا خوش رہیں آمین
مشیر داخلہ کیا چیز ہوتی ہے ۔؟
مجھ جیسے خاک نشین کو اتنی بلند پایہ ہستی سے ملانے پر جزاک اللہ
بے شک جو سچا مالک ہے وہ بہت رحمان و رحیم ہے ۔
زرداری جیسا تو ڈھونڈے نہ ملے گا ۔
سترہ کروڑ عوام کی منتخب کردہ حکومتوں کی
بڑی بڑی ایجنسیاں ناکام رہیں مسٹر ٹین پرسنٹ کو مجرم ثابت کرنے میں ۔
بے شک وہ اللہ جسے چاہے عزت دے ۔
قائد اعظم سے لیکر زرداری تک کون ہے ایسا جسے قوم نے خطابات سے نہ نوازا ۔؟
اور مجھے بھی پاکستانی قوم کا اک فرد ہونے پر فخر ہے ۔
نایاب

نایاب بھیا جیتے رہیئے اور بہت بہت خوش رہیئے (اللہ تمام خوشیاں نصیب فرمائے آمین) جو بات میں نے کی ہے صرف اس پر توجہ دیجئے اور حق کو حق مان کر کہنا بھی شروع کیجئے یہ ایک اوپن بپلک فورم ہے تو اس کا یہ تاثر بھی قائم کیجئے محض ایک لابی بنا کر اور تلوار لیکر کسی بندے کے پیچھے ایسے مت بھاگا کیجئے کہ باقی لوگوں کے حوصلے پست ہو جائیں

یاد رکھئے

منفی رجحانات منفی نتائج مرتب کرتے ہیں

ہاں

وقتی طور پر یہ لگتا ہے کہ "خس کم جہاں پاک" مگر ایسا ہوتا نہیں ہے

سچ میں جو سکون ہے وہ بغض ، جھوٹ ، کینہ ، عداوت اور "ریاکاری" میں نہیں ہے ۔

عزیز امین نے جو لکھا ہے اس پر تسلی بخش جواب دینا چاہیئے تھا معہ ثبوت کے مگر ہوا وہی کہ ڈھاک کے تین پات اور آپ نے تین پات والا کردار خوب ادا کیا

(کڑوے لہجے پر معذرت)
 

شمشاد

لائبریرین
عزیز امین کے دھاگے غالباً اس لیے بند کئے گئے ہیں کہ روزانہ ایک ہی پیغام نقل کر کے چسپاں کر دیتے ہیں۔ کوئی نئی بات نہیں کرتے، کوئی جدت نہیں ہے، حالانکہ ان کو کئی دفعہ سمجھانے کی کوشش بھی کی گئی۔ ان کے دھاگوں کو دوسرے اراکین نے کئی ایک موڑ بھی دیئے، لیکن وہاں وہی ڈھاک کے تین پات کہ وہی روزانہ والے جملے۔ اب یہاں تین تو کیا تیرہ پات بھی ہوتے تو وہی رہنے تھے، لیکن محاورہ چونکہ تین پات کا ہی ہے تو آپ بہتر سمجھ سکتی ہیں کہ تین پات کا کردار کون ادا کر رہا تھا۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے میرے خیال میں بہتر تھا کہ بجائے دھاگے لاک کرنے کے (کیونکہ وہاں دوسرے لوگ بھی لکھتے تھے اور طریقے کا لکھتے تھے)
عزیز امین کو ہی سزا کے طور پر کچھ دنوں کے لیے بند کردینا چاہیے تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میری جائداد میری اولاد ہے جناب

اور اتنی شرارتی ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)

ماشاء اللہ، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ انہیں دونوں جہان کی نعمتیں عطا فرمائے۔

بچوں کو شرارتی ہونا ہی چاہیے کہ بچے شرارتی ہی اچھے لگتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے میرے خیال میں بہتر تھا کہ بجائے دھاگے لاک کرنے کے (کیونکہ وہاں دوسرے لوگ بھی لکھتے تھے اور طریقے کا لکھتے تھے)
عزیز امین کو ہی سزا کے طور پر کچھ دنوں کے لیے بند کردینا چاہیے تھا۔

عقلمند کو اشارہ کافی ہوتا ہے۔ یہاں تو اشارہ کیا اشارے کئے گئے، بلکہ عملی طور پر کر کے بتایا گیا، اب پھر بھی سمجھ نہ آئے تو کوئی کہاں تک اپنا ماتھا پیٹے۔
 

عسکری

معطل
ویسے اس طرح ہم نے مستقل مزاجی کا گینز بک ریکارڈ بنانے والے عزیز امین پاکستانی کو درمیان میں روک دیا
 

عسکری

معطل
عزیز امین کو محفلان کو بور کرنے کے جرم میں عدالت تعزیرات پاکستان دفع 1054 کے تحت 114 سال قید با مشقت 55 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 لاکھ کوڑے مارنے کی سزا سناتی ہے اس کی منقولہ اور غیر منقولہ جائداد بحق حکومت ضبط کی جاتی ہے اور آئندہ ان کو کسی بھی صورت پیرول پر بھی رہا نا کیا جائے ورنہ یہ کسی نا کسی کو ضرور بور کر دیں گے:grin:
 

فہیم

لائبریرین
بچے پر اتنا ظلم ٹھیک نہیں۔
اس سے بہتر تو ان کو ایک دن کے لیے کسی قید خانے میں بمع 10 موٹی تازی اور کالی بلیوں کے ساتھ بند کردیا جائے:biggrin:
 
Top