شراب، بادہ ، ساقی، میخانہ، مینا، پر اشعار

پُوچھنا کیا، کتنی وُسعت میرے پیمانے میں ہے
سب اُلٹ دے ساقیا! جِتنی بھی میخانے میں ہے

یوں توساقی، ہرطرح کی، تیرے میخانے میں ہے
وہ بھی تھوڑی سی، جو اُن آنکھوں کے پیمانے میں ہے

جِگرمُرادآبادی
 
قیصرانی

لائبریرین
کیوں کہ آپ لائبریری منتظم ہے۔
آپ کے پاس یہ اختیار ہے۔
یہ ایک طرح سے میں نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے کیونکہ میری ذمہ داری لائبریری ہے۔ تاہم یہ اتنا چھوٹا سا نکتہ تھا کہ مجھے یقین ہے کہ کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہوگا :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ ایک طرح سے میں نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے کیونکہ میری ذمہ داری لائبریری ہے۔ تاہم یہ اتنا چھوٹا سا نکتہ تھا کہ مجھے یقین ہے کہ کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہوگا :)

جناب میں نے تو اعتراض کی بات ہی نہیں کی۔
ویسے بھی اس سے کون سا کسی کا نقصان ہوا ہے، فائدہ ہی ہوا ہے۔
keep it up.
 
Top