چشمِ ساقی مجھے ہر گام پہ یاد آتی ہے راستہ بھول نہ جاؤں کہیں مے خانے کا اقبال صفی پوری
زیرک محفلین دسمبر 7، 2018 #341 چشمِ ساقی مجھے ہر گام پہ یاد آتی ہے راستہ بھول نہ جاؤں کہیں مے خانے کا اقبال صفی پوری
زیرک محفلین دسمبر 7، 2018 #342 روح کس مست کی پیاسی گئی مے خانے سے مے اڑی جاتی ہے ساقی ترے پیمانے سے داغ دہلوی
زیرک محفلین دسمبر 10، 2018 #343 جونؔ کی تشنگی کا تھا خوب ہی ماجرا کہ جو مینا بہ مینا، مے بہ مے، جام بہ جام ہو گیا جون ایلیا
زیرک محفلین دسمبر 12، 2018 #344 صاف قلقل سے صدا آتی ہےآمیں، آمیں اپنے ساقی کو جو ہم رِند دعا دیتے ہیں
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #345 یوں بے تحاشہ پینے لگے میکدے میں شیخ ٹھرّا بھی اب تو بادۂ عرفاں ہے غالباً شوق بہرائچی
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #346 سلامت میکدہ، تھوڑی بہت ان کو بھی دے ساقی تکلف میں جو بیٹھے رہ گئے کچھ بادہ خوار اب تک بسمل عظیم آبادی
سلامت میکدہ، تھوڑی بہت ان کو بھی دے ساقی تکلف میں جو بیٹھے رہ گئے کچھ بادہ خوار اب تک بسمل عظیم آبادی
ریحان احمد ریحانؔ محفلین جون 2، 2020 #348 یہ کس نے صراحی کو پٹھکا ہے موسم کی بے کیفی پر اتنا برسا ٹوٹ کے بادل کہ ڈوب چلا میخانہ بھی
فہد اشرف محفلین جون 2، 2020 #349 ریحان احمد ریحانؔ نے کہا: یہ کس نے صراحی کو پٹھکا ہے موسم کی بے کیفی پر اتنا برسا ٹوٹ کے بادل کہ ڈوب چلا میخانہ بھی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ہاتھ سے کس نے ساغر پٹخا موسم کی بے کیفی پر اتنا برسا ٹوٹ کے بادل ڈوب چلا مے خانہ بھی
ریحان احمد ریحانؔ نے کہا: یہ کس نے صراحی کو پٹھکا ہے موسم کی بے کیفی پر اتنا برسا ٹوٹ کے بادل کہ ڈوب چلا میخانہ بھی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ ہاتھ سے کس نے ساغر پٹخا موسم کی بے کیفی پر اتنا برسا ٹوٹ کے بادل ڈوب چلا مے خانہ بھی
مومن فرحین لائبریرین جون 6، 2020 #350 ساقی تیرے میخانے میں جب ہم نہیں ہوں گے تب ٹوٹے ہوئے جام ہمیں یاد کریں گے
مومن فرحین لائبریرین جون 6، 2020 #351 ہم تو سمجھے تھے کہ برسات میں برسے گی شراب آئی برسات تو برسات نے دل توڑ دیا
ریحان احمد ریحانؔ محفلین جون 6، 2020 #352 دریں میخانہ ہر مینا ز بیم محتسب لرزد مگر یک شیشۂ عاشق ازوے لرزہ بر سنگ است
مومن فرحین لائبریرین جون 6، 2020 #353 شدت تشنگی میں بھی غیرت مے کشی رہی اس نے جو پھیر لی نظر میں نے بھی جام رکھ دیا احمد فراز
مومن فرحین لائبریرین جولائی 25، 2020 #354 یہ بزم مے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں مینا اسی کا ہے
مومن فرحین لائبریرین اگست 20، 2020 #355 قدم میخانے میں رکھنا بھی کار پختہ کاراں ہے جو پیمانہ اٹھاتے ہیں وہ تھرایا نہیں کرتے
سیما علی لائبریرین فروری 23، 2022 #356 مے بھی ہے مینا بھی ہے ساغر بھی ہے ساقی نہیں دل میں آتا ہے لگا دیں آگ مے خانے کو ہم
مومن فرحین لائبریرین فروری 24، 2022 #357 اس مے سے نہیں مطلب دل جس سے ہو بیگانہ مطلوب ہے اس مے سے دل ہی میں جو کھنچتی ہے
سید عاطف علی لائبریرین فروری 24، 2022 #358 میکدے بند ہیں ضیاء جب سے شہر میں ہر دکاں سے ملتی ہے ضیا عزیزی جے پوری ۔
فرخ منظور لائبریرین اگست 7، 2024 #359 ساقی نہ پوچھ کس طرح پہنچے ترے حضور رستے میں اک طویل بیابانِ ہوش تھا (عدمؔ)
فرخ منظور لائبریرین اگست 7، 2024 #360 چلے تو پاؤں کے نیچے کچل گئی کوئی شے نشے کی جھونک میں دیکھا نہیں کہ دنیا ہے (شہاب جعفری)