آج کی تازہ تصویر۔۔۔ ۔۔۔ ۔کھنچنے والے نے میرے کہنے کے مطابق کھینچی۔

wtvo6u.jpg
تازہ شعر:
کوئی نہ مے نوش ہے
ساقی ہی روپوش ہے
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
ایک ایک کر کے اس دلچسپ دھاگے کے سارے 42 کے 42 صفحے دیکھ ڈالے :)
ماشآاللہ سارے احباب کی تصویریں بہت اچھی ہیں کیونکہ ہمارے دیس میں حسن کی کوئی کمی نہیں ;)
البتہ چند احباب کی تصویروں کا تاثر زہن میں نقش ہوگیا۔
برادرم محمود احمد غزنوی صاحب کی داڑھی والی تصویریں بہت باوقار ہیں ماشآاللہ۔
حاتم راجپوت تو ماشآاللہ بہت کیوٹ ہیں اور اتنی چھوٹی سی عمر! باتیں تو آپ ماشآاللہ بہت بڑی عمر کی کرتے ہیں۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ :)
سلمان حمید نے اہل محفل کے ساتھ اپنائیت کا بہترین اظہار کیا ، اللہ آپ سب کو خوش و خرم رکھے :)
بس یہ سوچتا رہا کہ کاش میں ساجد بھائی اور فلک شیر بھائی کی تصاویر دیکھ پاتا۔
اور شمشاد بھائی نے غالباً پختہ ارادہ کرلیا ہے کہ کبھی اب تصویر نہیں دکھائیں گے اس لئے میں اصرار نہیں کروں گا البتہ دل میں خواہش ضرور رہے گی۔ :)
بلاشک سبھی احباب کی تصاویر نہایت شاندار ہیں۔۔۔۔ :)

حاتم راجپوت تو ماشآاللہ بہت کیوٹ ہیں اور اتنی چھوٹی سی عمر! باتیں تو آپ ماشآاللہ بہت بڑی عمر کی کرتے ہیں۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ :)
میں اور کیوٹ۔۔!! :confused: آپ وہ پہلے مہربان آدمی ہیں جو مجھے کیوٹ کہہ رہے ہیں ورنہ مجھے کیوٹ تو بس میری امی اور۔۔۔۔ اہمم ۔۔ خیر چھوڑیے :D
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
چلیں یہ تو ثابت ہوا کہ آپ کے پاس دوشیزگان ایڈ ہیں ایف-بی پر۔۔۔ :p
کیسے ثابت ہوا ۔ ۔ مجھے تو یہ بھی علم ہے کہ فیس بک پر سکارلٹ جوہانسن اور اینا ہیتھوے وغیرہ بھی پائی جاتی ہیں لیکن میرے پاس ایڈ تو نہیں ۔ ۔ ۔ ویسے بھی اب عرصہ ہوا ہم دوشیزگان سے دور دور ہی رہتے ہیں، وہ تو خود ہی کبھی کبھی دکھائی دے جاتی ہیں ۔ ۔ :D
 
نیرنگ خیال

صفائی تو یوں دی ہے جیسے سچی بات کر دی ہو ہم نے۔۔۔ :D
غور طلب ہے سرخیہ عبارت۔۔۔۔ ہم نے تو سن رکھا ہے چور چوری سے جاتا ہے ہیرا پھیری سے نہیں۔۔۔ :p
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
صفائی تو یوں دی ہے جیسے سچی بات کر دی ہو ہم نے۔۔۔ :D
غور طلب ہے سرخیہ عبارت۔۔۔ ۔ ہم نے تو سن رکھا ہے چور چوری سے جاتا ہے ہیرا پھیری سے نہیں۔۔۔ :p
ہاہاہاہا۔۔۔ جی بات تو آپ نے سچی۔۔۔۔۔نہیں کی ،جب سے جملہ حقوق تقریباً محفوظ ہوئے ہیں ہم گریز ہی کرتے ہیں لیکن اضطراری حالت میں زمانہ ہماری کچھ "مدد" کر دیتا ہے۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہاہا۔۔۔ جی بات تو آپ نے سچی۔۔۔ ۔۔نہیں کی ،جب سے جملہ حقوق تقریباً محفوظ ہوئے ہیں ہم گریز ہی کرتے ہیں لیکن اضطراری حالت میں زمانہ ہماری کچھ "مدد" کر دیتا ہے۔ :D
ہاہاہاہاااا۔۔۔ چلیں ہم مزید نہیں کریدتے۔۔۔ بس آپ کی تحقیق کی داد دے کر ہی بات ختم کرتے ہیں۔۔۔ شاد رہیے۔۔۔ :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
ہاہاہاہاااا۔۔۔ چلیں ہم مزید نہیں کریدتے۔۔۔ بس آپ کی تحقیق کی داد دے کر ہی بات ختم کرتے ہیں۔۔۔ شاد رہیے۔۔۔ :)
شکریہ۔۔۔ لیکن یہ تحقیق کا اشارہ کس طرف ہے؟؟ o_O ہم محقق ہوئے بیٹھے ہیں اور ہمی کو پتا نہیں۔۔ :(
 
Top