شعری ادب کا سمندر: آپ کتنے پانی میں ہیں؟

فہد اشرف

محفلین
کچھ اشعار ایسے ہیں کہ ان سے سکور کم ہونا چاہیئے ۔
:beat-up::beat-up::beat-up:
ایک اور لڑی بنائی جائے ، "شعری ادب کا لائف بوٹ" اس میں ایسے سطحی مصرعے رکھے جائیں جن کو یاد رکھنے والا سمندرِ شعر کے سطح کے نیچے جا ہی نہیں سکتا ۔😂
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک اور لڑی بنائی جائے ، "شعری ادب کا لائف بوٹ" اس میں ایسے سطحی مصرعے رکھے جائیں جن کو یاد رکھنے والا سمندرِ شعر کے سطح کے نیچے جا ہی نہیں سکتا ۔😂
میں نے یہ جانا کہ گویا ۔۔۔ بس آپ پا گئے۔ :)
ویسے یہ شعر بھی ہونا چاہیے تھا اس فہرست میں ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایک اور لڑی بنائی جائے ، "شعری ادب کا لائف بوٹ" اس میں ایسے سطحی مصرعے رکھے جائیں جن کو یاد رکھنے والا سمندرِ شعر کے سطح کے نیچے جا ہی نہیں سکتا ۔😂
ہائیں ، اس لحاظ سے تو پھر سطح پر رہنے والے ڈوبنے والوں سے بہتر ہی رہے !
بہتر ہوگا کہ سطحی شعروں کے بجائے شاعروں کی فہرست بنائی جائے ۔ :D
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

نور وجدان

لائبریرین
سیانے کہتے ہیں کہ اگر آپ ذیل میں دیئے گئے اشعار میں سے کوئی دس سے بارہ اشعار مکمل کرلیتے ہیں تو آپ ادبی ذوق رکھتے ہیں۔
بہت آسان کر دیا۔ ہے نا؟ :) :)

1. نازکی اس کی لب کی کیا کہیئے۔۔
2. یاد ماضی عذاب ہے یا رب۔۔
3. آہ کو چاہیئے اک عمر اثر ہونے تک۔۔
4. زلیخائے عزیزاں بات یہ ہے۔۔
5 نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن۔۔
6 نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر۔۔
7 ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں۔۔
8 کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی۔۔
9 نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم۔۔
10 بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب۔۔
11 اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں۔۔
12 انھی پتھروں پہ چل کے اگر آ سکو تو آو۔۔
13 یہ سمجھ کے مانا ہے سچ تمھاری باتوں کو۔۔
14 وہ تو صدیوں کا سفر کر کے یہاں پہنچا تھا۔۔
15 وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا۔۔
16 وقت رخصت وہ چپ رہا عابد۔۔
17 وہ دوستی تو خیر اب نصیب دشمناں ہوٸی۔۔
18 وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے۔۔
19 نہیں دنیا کو جب پرواہ ہماری۔۔
20 نہ سہی کچھ مگر اتنا تو کیا کرتے تھے۔۔
21 نیت شوق بھر نہ جائے کہیں۔۔
22 نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے۔۔
23 محبت مجھے ان جوانوں سے ہے۔۔
24 میرے دامن میں شراروں کے سوا کچھ بھی نہیں۔۔
25 ہر آدمی میں ہوتے ہیں دس بیس آدمی۔۔
26 میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں۔۔
27 میری ساری زندگی کو بے ثمر اس نے کیا۔۔
28 مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے۔۔
29 محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے۔۔
30 میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر۔۔
31 میں جو بولا کہا کہ یہ آواز۔۔
32 ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن۔۔
33 موت کا ایک دن معین ہے۔۔
34 ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں۔۔
35 گو ذرا سی بات پہ برسوں کے یارانے گٸے۔۔
36 گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے۔۔
37 گر بتادیں گے بادشاہی کے۔۔
38 کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاوں گا۔۔
39 دیکھا جو کھا کے تیر کمیں گاہ کی طرف۔۔
40 ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی۔۔
41 دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے۔۔
42 دوستی جب کسی سے کی جائے۔۔
43 دنیا نے تجربات و حوادث کی شکل میں۔۔
44 فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننا۔۔
45 غیروں سے کہا تم نے غیروں سے سنا تم نے۔۔
46 ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد نام۔۔
47 ہم ہوئے تم ہوئے کہ میر ہوئے۔۔
48 اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جائیں۔

تو پھر آئیے اور اپنا اسکور بتائیے۔ :) :)

(بشکریہ فیس بک۔ برادرم اسلم شاد کی وال سے اقتباس)
25
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک اور لڑی بنائی جائے ، "شعری ادب کا لائف بوٹ" اس میں ایسے سطحی مصرعے رکھے جائیں جن کو یاد رکھنے والا سمندرِ شعر کے سطح کے نیچے جا ہی نہیں سکتا ۔😂

یعنی لائف بوٹ آپ کو شاعری کے عمیق سمندر سے بچانے کا کام کرے گی۔ :) :) :)
 
علی وقار

محفلین

محمداحمد

لائبریرین
یعنی آپ یہ بیان بطور منتظم اردو محفل و شاعر بقائمی ہوش و حواس دے رہے ہیں؟
قرائن سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا اندیشہ قریب قریب درست تھا کہ ہمارے منتظم بھیا نے ابھی تک اقرار یا انکار کا کشٹ نہیں کیا۔ :) :) :)

ریٹنگ تو خمار میں بھی دی جا سکتی ہے۔ :)
 
علی وقار

محفلین
قرائن سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا اندیشہ قریب قریب درست تھا کہ ہمارے منتظم بھیا نے ابھی تک اقرار یا انکار کا کشٹ نہیں کیا۔ :) :) :)

ریٹنگ تو خمار میں بھی دی جا سکتی ہے۔ :)
میرا اندازہ تھا کہ تابش بھائی کا اسکور ظہیر بھیا کے اسکور کے قریب قریب ہو گا۔ :)
 
Top