شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

طارق شاہ

محفلین

میں وہ مجنوُں ہُوں ،کہ مجنوُں بھی ہمیشہ خط میں
قِبلہ و کعبہ لِکھا کرتا ہے القاب مجھے

شیخ محمد ابراہیم ذوقؔ
 

طارق شاہ

محفلین

یادِ جاناں بھی عجب رُوح فزا آتی ہے
سانس لیتا ہُوں تو جنّت کی ہوا آتی ہے

نہیں معلُوم، وہ خُود ہیں کہ محبّت اُن کی
پاس ہی سے کوئی بیتاب صدا آتی ہے

جگؔر صاحب
 

طارق شاہ

محفلین

خُونِ دل سے لکھا تھا جو مَیں نے
مثبت اُس کا کہاں جواب آیا

خواہشِ دِل لئے تھا نامہ مِرا
التفات اُس سے کیا، عذاب آیا

شفیق خلؔش
 
اُداسیوں کا یہ موسم بدل بھی سکتا تھا
وہ چاہتا ، تو مِرے ساتھ چل بھی سکتا تھا

وہ شخص! تُو نے جسے چھوڑنے میں جلدی کی
تِرے مزاج کے سانچے میں ڈھل بھی سکتا تھا

وہ جلدباز! خفا ہو کے چل دِیا، ورنہ
تنازعات کا کچھ حل نکل بھی سکتا تھا

اَنا نے ہاتھ اُٹھانے نہیں دِیا ، ورنہ
مِری دُعا سے، وہ پتّھر پگھل بھی سکتا تھا

تمام عُمرتِر ا منتظر رہا مُحسن
یہ اور بات کہ ، رستہ بدل بھی سکتا تھا

مُحسؔن نقوی
اُداسیوں کا یہ موسم بدل بھی سکتا تھا
وہ چاہتا ، تو مِرے ساتھ چل بھی سکتا تھا

وہ شخص! تُو نے جسے چھوڑنے میں جلدی کی
تِرے مزاج کے سانچے میں ڈھل بھی سکتا تھا

وہ جلدباز! خفا ہو کے چل دِیا، ورنہ
تنازعات کا کچھ حل نکل بھی سکتا تھا

اَنا نے ہاتھ اُٹھانے نہیں دِیا ، ورنہ
مِری دُعا سے، وہ پتّھر پگھل بھی سکتا تھا

تمام عُمرتِر ا منتظر رہا مُحسن
یہ اور بات کہ ، رستہ بدل بھی سکتا تھا

مُحسؔن نقوی۔۔۔ میرا فیس بک پر ایک پیج ہے منتخب اشعار وہاں ندیم رومی صاحب نے توجہ دلائی تھی کہ یہ غزل محسن نقوی کی نہیں بلکہ ان کی کاوش ہے۔
ساتھ رومی صاحب کا کمنٹس پوسٹ کر رہا ہوں.
جناب عالی!
یہ مجھ ناچیز کی کاوش ہے، نقوی صاحب کا کلام نہیں ہے، مہربانی کریں
دسمبر 2004 کے آداب عرض میں شائع ہو چکی ہے،
کل پاکستان آداب عرض ملن مشاعرہ میں جناب رسا چغتائی صاحب کے زیرِ صدارت کراچی میں دسمبر 2004 میں پڑھی ہوئی ہے۔
 
آخری تدوین:
اُداسیوں کا یہ موسم بدل بھی سکتا تھا
وہ چاہتا ، تو مِرے ساتھ چل بھی سکتا تھا

وہ شخص! تُو نے جسے چھوڑنے میں جلدی کی
تِرے مزاج کے سانچے میں ڈھل بھی سکتا تھا

وہ جلدباز! خفا ہو کے چل دِیا، ورنہ
تنازعات کا کچھ حل نکل بھی سکتا تھا

اَنا نے ہاتھ اُٹھانے نہیں دِیا ، ورنہ
مِری دُعا سے، وہ پتّھر پگھل بھی سکتا تھا

تمام عُمرتِر ا منتظر رہا مُحسن
یہ اور بات کہ ، رستہ بدل بھی سکتا تھا

مُحسؔن نقوی
میرا فیس بک پر ایک پیج ہے منتخب اشعار وہاں ندیم رومی صاحب نے توجہ دلائی تھی کہ یہ غزل محسن نقوی کی نہیں بلکہ ان کی کاوش ہے. ساتھ رومی صاحب کا کمنٹس پوسٹ کر رہا ہوں.
جناب عالی!
یہ مجھ ناچیز کی کاوش ہے، نقوی صاحب کا کلام نہیں ہے، مہربانی کریں
دسمبر 2004 کے آداب عرض میں شائع ہو چکی ہے،
کل پاکستان آداب عرض ملن مشاعرہ میں جناب رسا چغتائی صاحب کے زیرِ صدارت کراچی میں دسمبر 2004 میں پڑھی ہوئی ہ
 
آخری تدوین:
Top