بارہویں سالگرہ شعر کا جواب شعر سے دیں ۔ برائے محفل کے شعراء

یوں وفا آزما رہے ہیں ہم
تیرے کہنے پہ آ رہے ہیں ہم :biggrin:

نگہ کو عزمِ سفر عرش سے ذرا آگے
کہ خاکِ رہ پہ تلطف مرا وتیرہ (وطیرہ) نیست
(پرانا شعر)
;)
آپ دونوں کی نذرایک مشہور شعر۔

قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
 

علی صہیب

محفلین
نگہ کو عزمِ سفر عرش سے ذرا آگے
کہ خاکِ رہ پہ تلطف مرا وتیرہ (وطیرہ) نیست
(پرانا شعر)
;)

جانی اتنی سہل پسندی سے بھی کام مت لو کہ اگلا بغلیں جھانکے! :arrogant::biggrin:
اب اپنا ایک پرانا شعر تابش صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمہارے نام!
؎ مرے ساتھی! چلو اڑ کر افق کے پار چلتے ہیں
جہاں پر غم نہ ہو کوئی، وہاں اے یار چلتے ہیں
 
Top