بارہویں سالگرہ شعر کا جواب شعر سے دیں ۔ برائے محفل کے شعراء

رانا

محفلین
یہ ایک ایسی لڑی ہے جس میں ہم بقلم خود تو حصہ نہ لے سکیں گے البتہ محفل کے شعرا کی بدولت اسے انجوائے ضرور کرسکیں گے۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ بعض اوقات دو مختلف شعرا بلکہ دو مختلف زمانوں میں پیدا ہونے والے شعرا کے کچھ اشعار اس طرح کے ہوتے ہیں کہ ایک شعر دوسرے شعر کا جواب معلوم ہوتا ہے۔ اسی خیال پر مبنی یہ دھاگا ہے۔
خیال یہ ہے کہ اس میں وہ محفلین جو کچھ بھی شعر کہنے کا ملکہ رکھتے ہیں وہ اپنا کوئی بھی پرانا یا نیا یا فی البدیہہ شعر کہیں گے۔ اور ساتھ ہی کسی بھی دوسرے شاعر کو ٹیگ کریں گے۔ اب صرف وہ ٹیگ کردہ شاعر ہی ان کے شعر کا جواب شعر سے ہی دیں گے۔ اگر کوئی پرانا مناسب حال شعر نہ ملے تو موقع پر ہی فی البدیہہ شعر بھی کہہ سکتے ہیں۔ اور ساتھ ہی اپنا کوئی دوسرا شعر بھی پیش کریں گے اور کسی شاعر کو ٹیگ بھی کریں گے۔ دوسرا شعر پیش کرنا ان کی صوابدید پر ہوگا اگر وہ مناسب سمجھیں تو اپنے اسی جوابی شعر کو ہی پیش کرکے کسی کو ٹیگ کردیں۔

اس کی ابتدا خاکسار کی خواہش ہے کہ الف عین اعجاز عبید صاحب اپنے کسی شعر سے کریں اور ساتھ ہی کسی بھی شاعر کو ٹیگ کردیں۔
ان اصولوں کو نمبروار بیان کردینا مناسب ہے تاکہ کنفیوژن نہ ہو۔
۱) سب سے پہلے اعجاز صاحب اپنا ایک شعر پیش کریں گے اور مثلا شاعر اے کو ٹیگ کریں گے۔
۲) پھر وہ شاعر اے اس کے جواب میں اپنا کوئی شعر پیش کریں گے جو اعجاز صاحب کے شعر کا جواب معلوم ہو۔
۳) اگر شاعر اے کو اپنا کوئی پرانا شعر نہ ملے تو وہ نیا فی البدیہہ شعر کہہ دیں۔
۴) اب ساتھ ہی شاعر اے نے اپنا کوئی دوسرا شعر پیش کرنا ہے اور ساتھ ہی کسی دوسرے شاعر بی کو ٹیگ کردیں۔
۵) نیا شعر پیش کرنا شاعر اے کی صوابدید پر ہوگا۔ وہ چاہیں تو اپنے جوابی شعر کو ہی پیش کرکے کسی شاعر کو ٹیگ کردیں۔
۶) اب شاعر بی نے بھی اسی طرح شاعر اے کے شعر کا جواب شعر سے دینا ہے اور ساتھ ہی کسی کو ٹیگ کرکے اسے نیا شعر بھی دینا ہے۔

تمام اصول کسی نہ کسی وجہ کو سامنے رکھ کر بنائے گئے ہیں۔
اعجاز صاحب سے درخواست ہے کہ وہ اپنے کسی شعر کے ذریعے اس کھیل کو ایک ٹریک دے دیں۔ جزاک اللہ

نوٹ: اگر کوئی شاعر صاحب شاعری کے زخموں سے چُور بدن کو دیکھنے کی تاب رکھتے ہوں تو ہمیں بھی ٹیگ کرسکتے ہیں۔ :)
 

رانا

محفلین
اچھا سلسلہ ہے۔ مگر میرا خیال ہے کہ ٹیگ کرنے سے لڑی کی رفتار متاثر ہو گی۔ اگر ٹیگ شدہ شاعر موصوف غائب رہیں گے تو لڑی رک جائے گی۔
میرے ذہن میں اسکے بالکل برعکس تھا۔ کہ اگر ٹیگ نہ کیا گیا تو کہیں لڑی رُک ہی نہ جائے۔ ٹیگ کرنے سے یہ ہوگا کہ جسے ٹیگ کیا جائے گا وہ ٹیگ کردہ محفلین اسے آگے تو ضرور بڑھائیں گے۔ لیکن آپ کا پوائنٹ بھی درست ہے۔ یہ معاملہ الف عین صاحب پر چھوڑ دیتے ہیں۔ جو وہ فیصلہ کریں گے اسی کے مطابق لڑی چلے گی۔ اعجاز صاحب اگر مناسب سمجھیں تو ٹیگ کی شرط ختم کردیں۔
 

رانا

محفلین
میں تو عنوان دیکھ کر ہی سمجھ گیا تھا کہ مجھے نہیں جانا چاہیے مگر رانا بھائی کا شروع کردہ دھاگا دیکھ کر چلا آیا۔۔۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کو ٹیگ کرنے کی ضرورت پیش آ جائے۔
دیکھ لیں نیرنگ بھائی تابش بھائی کے خطرناک ارادے بے چاری شاعری کے خلاف۔ :) یعنی میں کافی نہیں تھا میرے ساتھ ساتھ آپ کو بھی اس دھاگے میں ٹیگ کرنے کا پلان بن رہا ہے۔ اللہ شاعری کو ہمارے شر سے بچائے کم از کم اس دھاگے کی حد تک۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بے چاری شاعری کے خلاف
"آپ کو معلوم ہے میں شاعر ہوں، شاعری کوئی معمولی بات نہیں، شاعری بکرجاں منعتن ہے، شاعری کوہ کندی و کاہ برآوردن ہے، شاعری۔۔۔۔۔۔ میں آپ سے کیا کہوں، آپ خود شاعر نہیں، آپ نہیں سمجھ سکتے، تو جانے دیجئے۔۔۔۔۔ لیکن ان کی فصاحت و بلاغت کو میری کم فہمی بھی مانع نہ ہوئی یوں گھنٹے بعد غزل اور دردِ سر دے کر تخفیف تصدیع کر گئے۔ "

اقتباس از "جلے دل کے پھپولے"
پطرس بخاری
مضامین پطرس
 

رانا

محفلین
رانا صاحب ۔۔ اتنے سارے تھریڈ۔۔ ہمت ہے آپ کی:p:D
بھئی اللہ میاں کوئی نیا خیال دل میں ڈال دیتا ہے تو دھاگا کھول دیتے ہیں اپنا اس میں کوئی کمال نہیں۔ شاعری کے حوالے سے ہی ایک اور اچھوتے دھاگے کا خیال ذہن میں ہے لیکن سوچتے ہیں کہ وہ کسی ایسے محفلین کے ہاتھوں سے کھلنا چاہئے جس کو خود بھی شاعری سے کچھ نہ کچھ شغف ہو۔ اسی بہانے شعر و شاعری سے شغف رکھنے والے محفلین کو آفر بھی کردیتے ہیں کہ اگر کوئی بارہویں سالگرہ کے حوالے سے نیا دھاگا کھولنے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو خاکسار سے ذاتی پیغام میں رابطہ کرلیں تمام کی تمام تفصیلات شئیر کردی جائیں گی بمعہ دھاگے کے کاپی رائیٹس کے۔ :)
نوٹ: یہ آفر پوری سنجیدگی سے کی گئی ہے۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
میرے خیال میں ٹیگ کرنے کا کھیل نہ کیا جائے۔ جس کو کوئی جواب پہلے سوجھ جائے، وہ شعر پوسٹ کر دے۔ اور یہ بھی کہ ضروری نہیں کہ محض محفل کے شعراء حصہ لیں اور صرف اپنے اشعار دیں۔ کوئی بھی نیا یا پرانا رکن شعر دے سکتا ہے۔ لیکن شعر شعر ہو، تک بندی یا بحر سے خارج نہ ہو، ورنہ اسے قبول نہ کیا جائے۔اور اس کی قبولیت یا عدم قبولیت کا کوئی محفل کا مستند شاعر فیصلہ کرے، تب اس کا جواب دیا جائے، اور کھیل آگے چلے۔
تو پہلا شعر عرض ہے، اپنا ہی!
ہتھیلیوں میں لکیروں کا جال تھا کتنا
مرے نصیب میں میرا زوال تھا کتنا
تو آ جاؤ دوستو میدان میں!!!!!!!
 
میرے خیال میں ٹیگ کرنے کا کھیل نہ کیا جائے۔ جس کو کوئی جواب پہلے سوجھ جائے، وہ شعر پوسٹ کر دے۔ اور یہ بھی کہ ضروری نہیں کہ محض محفل کے شعراء حصہ لیں اور صرف اپنے اشعار دیں۔ کوئی بھی نیا یا پرانا رکن شعر دے سکتا ہے۔ لیکن شعر شعر ہو، تک بندی یا بحر سے خارج نہ ہو، ورنہ اسے قبول نہ کیا جائے۔اور اس کی قبولیت یا عدم قبولیت کا کوئی محفل کا مستند شاعر فیصلہ کرے، تب اس کا جواب دیا جائے، اور کھیل آگے چلے۔
تو پہلا شعر عرض ہے، اپنا ہی!
ہتھیلیوں میں لکیروں کا جال تھا کتنا
مرے نصیب میں میرا زوال تھا کتنا
تو آ جاؤ دوستو میدان میں!!!!!!!
مِلا ہے جو تُجھے ، تیرا کمال تھا کتنا؟
مگر نصیب پہ تجھ کو ملال تھا کتنا!
 
ٹھیک، اب جواب آں غزل۔۔ مطلب شعر؟؟
سر میں طفیل مکتب ہوں،آپ محترم اساتذہ سے کچھ نہ کچھ سکھ نے کی کوشیش میں رہتا ہوں۔آپ کا کہا میرے لیے حکم کا درجہ رکھتا ہے۔
سر غلطی کی پیشگی معافی چاہوں گا۔
میں نے اپنی عقل ناقص کے مطابق اس کا مطلب یہ نکل پایا ہوں۔
یہ دنیا مے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی
اس بند میں شاعر کا اشارہ دنیا کی رنگینی کے نشے کے بارے میں ہے ۔نشے میں غرق ہو کر اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے بروز محشر اللہ کریم کے لطف کرم سے محروم نہ رہے جانا۔
جو​
بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں مینا اسی کا ہے
اس بند میں ہمیں آخرت کی تیاری ،گناہوں سے بچنے ،کی ترغیب ہے۔اگر ہم اپنے اعمال درست رکھے گے تو اللہ کریم کی رضا ملے گی۔
بس سر میں نے اتنا یہی مطلب جانا ہے۔​
 
سر میں طفیل مکتب ہوں،آپ محترم اساتذہ سے کچھ نہ کچھ سکھ نے کی کوشیش میں رہتا ہوں۔آپ کا کہا میرے لیے حکم کا درجہ رکھتا ہے۔
سر غلطی کی پیشگی معافی چاہوں گا۔
میں نے اپنی عقل ناقص کے مطابق اس کا مطلب یہ نکل پایا ہوں۔
یہ دنیا مے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی
اس بند میں شاعر کا اشارہ دنیا کی رنگینی کے نشے کے بارے میں ہے ۔نشے میں غرق ہو کر اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے بروز محشر اللہ کریم کے لطف کرم سے محروم نہ رہے جانا۔
جو
بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں مینا اسی کا ہے
اس بند میں ہمیں آخرت کی تیاری ،گناہوں سے بچنے ،کی ترغیب ہے۔اگر ہم اپنے اعمال درست رکھے گے تو اللہ کریم کی رضا ملے گی۔
بس سر میں نے اتنا یہی مطلب جانا ہے۔​
استادِ محترم نے آپ سے شعر کا مطلب نہیں پوچھا تھا۔
بلکہ یہ کہا تھا ان کے شعر کا جوابی شعر پوسٹ کیا جائے۔ :)
 
Top